Tag: کرونا سے بچاؤ

  • سعودی عرب: کرونا سے کیسے محفوظ رہیں؟

    سعودی عرب: کرونا سے کیسے محفوظ رہیں؟

    ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے وزارت صحت نے اہم اور مفید مشورے جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے گھر کے باہر، دفتر یا تجارتی مراکز میں شاپنگ سینٹرز اور دیگر مقامات پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کی خصوصی پابندی کی اپیل کی ہے۔

    وزارتِ صحت کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں یہ رہنمائی فراہم کی گئی ہے کہ دفاتر، مساجد اور تجارتی مراکز میں لوگ کرونا وائرس سے خود کو کس طرح محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    ویڈیو ہدایات کے مطابق وزارتِ صحت نے دہرایا کہ ہر کوئی حفاظتی ماسک ضرور پہنے، مصافحے سے گریز کریں، دفاتر میں 2 میٹر کا فاصلہ بر قرار رکھیں اور کسی کا سامان استعمال نہ کریں۔

    سعودی عرب: کروناویکسین کے حوالے سے بڑی خوشخبری

    نمازیوں کے لیے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مسجد جاتے ہوئے اپنی جا نماز ساتھ لے کر جائیں، وضو گھر میں بنائیں، نماز میں 2 میٹر کے فاصلے کی پابندی کریں، اور تلاوت کے لیے قرآن پاک کا اپنا نسخہ استعمال کریں۔

    شہریوں کے لیے کھانا کھانے کے سلسلے میں بھی ہدایت دی گئی ہے، کہا گیا کہ ایک برتن میں کئی لوگ مل کر کھانا نہ کھائیں، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملتے ہوئے مصافحہ اشاروں سے کریں، اپنا درجہ حرارت بھی چیک کرتے رہیں۔

    تجارتی مراکز میں خریداروں کے ہجوم سے بچنے، چہرے اور غیر ضروری اشیا کو نہ چھونے، ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے اور ماسک استعمال کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔

  • سعودی عرب: نوجوان نے خود کو کرونا سے کیسے بچایا؟

    سعودی عرب: نوجوان نے خود کو کرونا سے کیسے بچایا؟

    ریاض: کام کی نوعیت کے تحت زیادہ لوگوں سے ملنے جلنے والے ایک سعودی شہری نے آسان ترکیب کے ذریعے خود کو کرونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا ہونے سے بچا لیا۔

    سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایک سعودی نوجوان نے، جسے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے مستقل بنیادوں پر بہت زیادہ لوگوں سے ملنا پڑ رہا تھا، ’تباعد‘ پر عمل کرتے ہوئے خود کو کرونا وائرس کی زد میں آنے سے بچا لیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تباعد یعنی سماجی فاصلے کے ضابطے پرعمل کر کے شہری خود کو نئے کرونا وائرس کی زد میں آنے سے بچا سکتے ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق کچھ لوگوں کے کام کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ انھیں بہت سارے لوگوں سے ملنا ہی پڑتا ہے، ایسے افراد کو سماجی فاصلے کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے، اس طرح وہ ممکنہ طور پر وبا کی زد میں آنے سے بچ سکتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں مذکورہ مقامی نوجوان نے ایک اچھی مثال قائم کی۔

    وزارتِ صحت نے ایک بار پھر تنبیہ کی ہے کہ کرونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، مقامی شہری اور غیر ملکی کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں، احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اور دستانے بھی پہنیں۔

    صحت حکام کا کہنا تھا کہ شہری جہاں بھی جائیں اپنے پاس سینیٹائزر رکھیں، پانی مہیا ہو تو ہاتھ پانی سے دھوتے رہیں اور سماجی فاصلے کی ہر حالت میں پابندی کریں۔

    واضح رہے کہ اتوار 19 جولائی کو کرونا کے 2504 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، اب تک سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 920 ہو چکی ہے، جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 2,486 ہے۔

  • کرونا سے تحفظ، ٹی بی ویکسین کی افادیت کا بڑا ثبوت مل گیا

    کرونا سے تحفظ، ٹی بی ویکسین کی افادیت کا بڑا ثبوت مل گیا

    ڈبلن: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کے علاج میں تپ دق (ٹی بی) کی ویکسین بی سی جی کی افادیت سے متعلق ایک بڑا ثبوت سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی بی (ٹیوبر کولوسز) سے بچاؤ فراہم کرنے والی ویکسین BCG سے متعلق زیادہ اہم ثبوت سامنے آیا ہے کہ یہ کرونا وائرس سے بچاؤ بھی فراہم کر سکتی ہے، اس سلسلے میں کئی ممالک میں ویکسین نے کرونا سے شرح اموات میں واضح کمی کا ثبوت فراہم کر دیا ہے۔

    آئرلینڈ کے ایک میڈیکل کنسلٹنٹ نے امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ہیوسٹن کی یونی ورسٹی کے ماہرین وبائی امراض کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں ایک تحقیق کی، اس کے لیے آئرلینڈ سمیت متعدد ممالک میں بی سی جی ویکسی نیشن پروگرام کے نتائج دیکھے گئے۔ جن ممالک میں ٹی بی ویکسین پروگرام چلایا گیا وہاں دیگر ممالک کے برعکس کرونا وائرس کیسز قابل ذکر حد تک کم تھے۔

    کرونا وائرس کا توڑ، آسٹریلیا میں ڈاکٹرز پر ٹی بی ویکسین کی آزمائش

    تحقیق کے نتائج کے مطابق بی سی جی ویکسین پروگرام والے ممالک میں کرونا سے شرح اموات دیگر ممالک کے مقابلے میں 20 گنا کم رہی، آئرلینڈ کے اسپتال کے محقق یورولوجسٹ پال ہیگارٹی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ تحقیق شماریات پر مبنی ہے اس لیے اس میں پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم یہ تحقیق اس سے قبل نیویارک میں کی گئی تحقیق کے مقابلے میں کہیں زیادہ جامع ہے۔

    تحقیق کے دوران غلطی کی گنجایش کم سے کم کرنے کے لیے محققین نے وبا کے دوران کیسز کا بار بار جائزہ لیا، اور ممالک کا آپس میں تقابلی جائزہ بھی لیا جاتا رہا، جن میں آئرلینڈ اور برطانیہ کے مابین تقابلی جائزہ بھی شامل ہے۔ محقق پال ہیگارٹی نے بتایا کہ انھیں اتنے نمایاں فرق کی توقع نہیں تھی، جن ممالک میں بی سی جی ویکسی نیشن کی گئی تھی ان میں کرونا کے کیسز کی شرح 10 لاکھ میں سے 38 تھی، جن ممالک میں ٹی بی ویکسی نیشن نہیں کی گئی تھی ان میں شرح دس لاکھ میں 358 کیسز تھی۔

    بی سی جی پروگرام والے ممالک میں کرونا وائرس سے شرح اموات 10 لاکھ میں سے 4.28 تھی جب کہ اس کے برعکس ممالک میں دس لاکھ میں سے 40 تھی۔

  • کرونا سے بچاؤ کے لئے آن لائن کورس متعارف کروانے کا فیصلہ

    کرونا سے بچاؤ کے لئے آن لائن کورس متعارف کروانے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے کرونا سے بچاؤ کے لئے آن لائن کورس متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت اسپتالوں وطبی عملے کو وائرس سے بچاؤ اور کنٹرول کی تربیت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کرونا سے بچاؤ کےلیے اہم اقدام کرتے ہوئے آن لائن کورس متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، فیصلہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور ایم ایم آئی ڈی ایس پی کی جانب سے کیا گیا۔

    فیصلے کے تحت اسپتالوں وطبی عملے کرونا وائرس سےبچاؤاورکنٹرول کی تربیت دی جائےگی۔

    دوسری جانب کرونا کا ٹیسٹ کرنے والی غیرمستندلیبزاوراتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، 52 لیبزکے معائنےکےدوران 19کونوٹسز،3کوسیل کر دیا گیا ہے، سندھ بھر میں اب تک 3502 اسپتالوں و کلینکس کوسیل کیاجاچکا ہے اور 1132 دیگر مراکز کو نوٹسز جاری کیےجاچکے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعلٰی سندھ نے شہریوں سےتین دن کیلئےگھروں میں رہنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام نےاحتیاط نہ کی تومعاملات ہاتھ سےنکل سکتے ہیں،کورونا سے بچاؤصرف آئیسولیشن کےذریعےہی ممکن ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نےٹوئٹرپربتایا تھا کراچی میں باہترافرادکاکوروناٹیسٹ منفی آیا،ان لوگوں نےسوشل ڈسٹنسنگ پرعمل کیا،آئیں ہم سب ذمہ دار شہری ہونےکامظاہرہ کریں۔

    خیال رہے ملک بھرمیں کوروناوائرس کےمریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 478 ہوگئی ہے ، پاکستان میں کروناوائرس سےاب تک تین افرادجاں بحق ہوچکے ،جاں بحق افراد کاتعلق کراچی،ہنگواورمردان سےہے جبکہ سندھ میں3،اسلام آبادمیں کوروناوائرس کے2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 259 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 83، بلوچستان 81، کے پی میں 23،اسلام آباد میں 10 کیسز سامنے آئے جبکہ گلگت بلتستان میں21، آزاد کشمیر میں کروناوائرس کا ایک مریض زیر علاج ہیں۔

  • کرونا وائرس : حفاظتی اقدامات کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ زائرین کیلئے کھول دی گئی

    کرونا وائرس : حفاظتی اقدامات کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ زائرین کیلئے کھول دی گئی

    مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کھول دی گئی تاہم غیر ملکیوں سمیت سعودی شہریوں پر عمرہ کرنے پر تاحال پابندی عائد ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کھول دی گئی، دونوں مساجد کو نمازِ فجر سے ایک گھنٹے قبل کھولاگیا ۔

    یاد رہے جمعرات کو نماز عشا کے بعد صفائی کیلئے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبویﷺ بند کردی گئی تھی، تاہم پہلی منزل پر طواف جاری رہا۔

    اس حوالے سے سعودی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی کامقصدمقدس مقامات میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

    نائب وزیرحج وعمرہ کا کہنا تھا کہ ہجوم میں وائرس کے پھیلاؤ کاخدشہ زیادہ ہونے کی بنا پر مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں داخلے کی پابندی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عمرہ عارضی طور  پر سعودی شہریوں سمیت تمام افراد کیلئے بند کیا گیا ہے، مسجد الحرام میں طواف چھت اوربرآمدےمیں جاری رہ سکےگا تاہم مطاف (صحن کعبہ) میں مکمل پابندی ہوگی، احرام کی حالت میں بھی داخلہ ممنوع ہوگا۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس: مسجد الحرام کے مطاف کی وائرل ویڈیوز پر سعودی عرب کی وضاحت

    سعودی پریس ایجنسی کا کہنا تھا کہ مسجدنبویﷺ کاپراناحصہ بمعہ ریاض الجنہ  اور روضہ شریف بندرہیں گے، مسجدالحرام ،مسجد نبوی ﷺ کی نئی عمارت  فجر کی نماز سےایک گھنٹے پہلےکھلے گی، نمازعشا کےایک گھنٹےبعدمسجد حرام ، مسجد نبویﷺ کو بندکردیاجائے گا اور حرمین شریفین میں کھانےپینےکی اشیااوردسترخوان پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

    اس سے قبل سعودی حکام نے سوشل میڈیا پر مسجد الحرام کے صحن کی وائرل ہونے والی ویڈیوز پر وضاحتی بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مطاف کو صفائی اور حفاظتی تدابیر کی وجہ سے خالی کرایا گیا، محکمہ صحت کے عملے نے کعبۃ اللہ کے صحن میں کرونا وائرس کے درپیش خطرات کے پیش نظر صفائی اور جراثیم کش اسپرے کیا۔

    حکومتی اعلامیے کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے روزانہ جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا ، جس کے دوران حرمین نماز عشاء سے فجر کی نماز تک بند رہیں گے۔

    واضح رہے سعودی عرب میں اب تک پانچ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اورکرونا وائرس کے پیشِ نظر غیر ملکیوں سمیت سعودی شہریوں پر بھی عمرہ کرنے پر پابندی عائد ہے۔