پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ زینب قیوم نے کرونا کی تباہ کاریوں سے خوفزدہ ہوکر کرونا وائرس کے 11 ٹیسٹ کروالیے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی تیسری لہر تباہی پھیلا رہی ہے، جس کے باعث عام شہریوں سمیت سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی شدید خوف میں مبتلا ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ زینب قیوم نے ٹوئٹر پر اپنے صارفین کو آگاہ کیا کہ کرونا کے خوف سے انہوں نے 11 ٹیسٹ کروالیے۔
انہوں نے کہا کہ اداکارہ کی حیثیت سے انہیں کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنے کام پر جانا ہوتا ہے لیکن ایک سال کے دوران اپنی کسی ساتھی اداکاروں سے نہیں ملی، بس سیٹ پر جس سے ملاقات ہوجائے تو مل لیتی ہوں۔
اداکارہ زینب نے کہا کہ وہ اب تک کرونا وائرس کے 11 ٹیسٹ کروا چکی ہوں جو کہ منفی آئے ہیں۔
honestly, as an actor, i dont have a choice but to go to work where we work under the strictest SOPs. i havent met anyone apart from my costars on set for fear of being a silent carrier since last year. have had 11 covid tests (all neg🙏🏻)plz dont host/attend social events🙏🏻😷
— Zainab Qayoom~ZQ (@zainaconda) April 28, 2021