Tag: کرونا مثبت

  • ملک میں کرونا وائرس کے 50 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 50 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 50 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 649 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 295 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 46 ہزار 932 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 818 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 15 لاکھ 57 ہزار 321 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.77 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 23 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ابوظبی اور ریاض سے پشاور پہنچنے والے مسافر کرونا متاثر نکلے

    ابوظبی اور ریاض سے پشاور پہنچنے والے مسافر کرونا متاثر نکلے

    پشاور: ابوظبی اور ریاض سے پشاور پہنچنے والے 6 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی سے پشاور پہنچنے والے 5 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت نکلے، سعودی دارالحکومت ریاض سے بھی پشاور پہنچنے والے ایک مسافر کا کرونا مثبت آ گیا ہے۔

    مسافر پی کے 218 کے ذریعے ابوظبی سے پشاور پہنچے تھے، 153 مسافروں کے پشاور ایئر پورٹ پر ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں مجموعی طور پر 6 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں کرونا کیسز میں اضافہ، ایک دن میں 4 ہزار کیسز رپورٹ ،88 اموات

    واضح رہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور 88 مزید افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد ملک میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 177 تک پہنچ گئی۔

    خیبر پختون خوا میں اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 13 کیسز سامنے آ چکے ہیں، کے پی میں فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 790 ہے، اموات 3 ہزار 900 ہو چکی ہیں، جب کہ 1 لاکھ 18 ہزار 323 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • اداکارہ صنم جنگ بھی کرونا میں مبتلا

    اداکارہ صنم جنگ بھی کرونا میں مبتلا

    کراچی: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صنم جنگ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹی وی اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

    صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ قرنطینہ ہو گئی ہیں۔

    انھوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ماسک پہنیں، اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں جن لوگوں سے میری ملاقات ہوئی وہ سب احتیاط کریں۔

    سپر اسٹار ماہرہ خان بھی کورونا میں مبتلا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ ماہرہ خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں، انسٹاگرام پر اسٹار اداکارہ نے کرونا کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ آئسولیٹ ہوگئی ہیں۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل مرحلہ ہے مگر جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا، گزشتہ چند دنوں سے جو بھی ان سے ملا وہ احتیاط کرے۔ ادکارہ نے سب سے اپیل بھی کی کہ ماسک ضرور پہنیں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں۔