Tag: کرونا وائرس

  • کرونا وائرس نے بھارت میں پھر 3 افراد کو نگل لیا

    کرونا وائرس نے بھارت میں پھر 3 افراد کو نگل لیا

    نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس پھر سر اُٹھانے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 614 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس ایک بار پھر پھیلنے لگا ہے، اس مہلک وائرس کی وجہ سے ریاست کیرالہ میں تین لوگوں کی جان چلی گئی۔

    مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق کووِڈ نائنٹین کے چھ سو چودہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر کرونا کیسز کی تعداد 2311 ہو گئی ہے، اور یہ یہ رواں سال 21 مئی کے بعد سے ہندوستان میں 24 گھنٹوں‌ کے دوران کرونا کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

    بھارتی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں ماسک ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے مطابق تمام بزرگ شہریوں اور ایک سے زائد بیماریوں کے شکار افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے ایک نئے ویریئنٹ JN.1 کے کیسز سامنے آ رہے ہیں، جس نے نئے خدشات کو جنم دیا ہے۔ بھارت بھر میں اب تک اس ذیلی قسم کے 21 کیسز کا پتا چلا ہے۔ دوسری طرف ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 9 دنوں میں بھارت میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔

  • کرونا وائرس کی ابتدا کیسے ہوئی؟ ڈبلیو ایچ او نے اہم قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس کی ابتدا کیسے ہوئی؟ ڈبلیو ایچ او نے اہم قدم اٹھا لیا

    جنیوا: کرونا وائرس کی ابتدا کیسے ہوئی؟ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیش نے پتا لگانے کی ٹھان لی ہے، اور ایک بار پھر چین پر دباؤ ڈالنے لگا ہے۔

    فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بیجنگ پر زور دیا ہے کہ وہ کووِڈ 19 کی ابتدا کے بارے میں مزید معلومات پیش کرے، ٹیڈروس ایڈھانوم گیبرئیس نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ادارہ دوسری ٹیم بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

    وبا کو 3 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم ابھی تک یہ علم نہیں ہو سکا ہے کہ کووِڈ نائنٹین وائرس انسانوں میں کیسے منتقل ہوا، چین کے شہر ووہان میں پہلے کیسز سامنے آنے کے باوجود ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس وائرس کا ماخذ کیا ہے۔

    ٹیڈروس نے کہا ’’مکمل رسائی حاصل کرنے کے لیے ہم چین پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اور ہم دیگر ممالک سے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی دوطرفہ ملاقاتوں میں اس معاملے کو اٹھائیں تاکہ بیجنگ پر تعاون کے لیے دباؤ پڑے۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’ہم بیجنگ سے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ تحریری طور پر ہمیں معلومات فراہم کرے، اور اگر وہ ہمیں اجازت دیں تو ہم وہاں ایک ٹیم بھیجنے کے لیے بھی تیار ہیں۔‘‘

    امریکا نے فائزر اور موڈرنا کی اپ ڈیٹ کرونا ویکسینز کی منظوری دے دی

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ چین اس سلسلے میں تعاون کرے گا۔ واضح رہے کہ کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافے کے بعد کرونا کی ویکسینز کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، اور اگرچہ سائنس دان اس بات پر متفق ہیں کہ دنیا اب اس وبائی مرض کے شدید مرحلے سے نکل چکی ہے، تاہم عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ انتہائی تبدیل شدہ BA.2.86 اور دیگر ذیلی اومیکرون اقسام کی نگرانی میں اضافہ کرنا چاہیے۔

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ طویل عرصے سے چین پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ کرونا وائرس کے ماخذ کے بارے میں اپنی معلومات کا اشتراک کرے، کیوں کہ جب تک ایسا نہیں ہوتا اس سلسلے میں مفروضوں پر بات ہوتی رہے گی، اور مختلف نظریات تقویت پکڑتے رہیں گے۔ اس وائرس کی شناخت پہلی بار دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں ہوئی تھی، بہت سے لوگوں کو شبہ ہے کہ یہ سب سے پہلے زندہ جانوروں کی منڈی میں پھیلا تھا، اور اس کے بعد اس نے دنیا بھر میں تقریباً 70 لاکھ افراد مار دیے۔

  • ملک میں کرونا سے 1 شخص جاں بحق

    ملک میں کرونا سے 1 شخص جاں بحق

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 20 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 657 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار 651 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 48 ہزار 286 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 16 لاکھ 59 ہزار 541 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 8 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 21 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 21 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 21 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 656 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 21نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار 631 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 48 ہزار 286 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 768 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 16 لاکھ 56 ہزار 354کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 10 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کراچی میں کرونا سے ایک شخص انتقال کر گیا

    کراچی میں کرونا سے ایک شخص انتقال کر گیا

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 67 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 654 ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے شخص کا تعلق کراچی سے تھا۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار 394 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 909 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 487 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 16 لاکھ 29 ہزار 925 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.22 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 15 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • بھارت میں ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 10 ہزار نئے کیسز رپورٹ

    بھارت میں ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 10 ہزار نئے کیسز رپورٹ

    نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس کی وبا ایک بار پھر تیزی سے سر اٹھا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 ہزار سے زائد کوویڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں آج رپورٹ کیسز کی تعداد 10 ہزار 158 ہے جبکہ گزشتہ روز 7 ہزار 830 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

     وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کرونا وائرس کے 30 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ فعال کوویڈ-19 کیسز کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس کے بعد یومیہ مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں کووڈ مسلسل بڑھ رہا ہے اور اگلے 10-12 دنوں تک کیسز بڑھیں گے تاہم اس کے بعد انفیکشن کم ہو جائے گا۔

  • بھارت میں ایک بار پھر کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہو گیا

    بھارت میں ایک بار پھر کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہو گیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک بار پھر کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہو گیا ہے، اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ایک بار پھر کرونا وائرس نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے، گزشتہ 7 دنوں میں کرونا انفیکشن سے ہونے والے اموات کی تعداد 59 ہو گئیں۔

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 6155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 194 ہو گئی، ان میں سے 38 فی صد کیسز کرونا کے نئے ورژن ایکس بی بی 1.16 کے ہیں۔

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق زیادہ تر کیسز ملک کی 8 ریاستوں میں سامنے آ رہے ہیں، جن میں کیرالہ، مہاراشٹر، دہلی، کرناٹک، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور ہریانہ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کُل تعداد 4 کروڑ 47 لاکھ 45 ہزار 104 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 943 ہو گئی ہے۔

    ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 733 کیسز سامنے آئے، اس دوران 2 افراد کی موت واقع ہوئی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 19.93 فی صد ہو گئی ہے۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 47 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 47 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 47 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 652 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار 68 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 654 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 879 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 16 لاکھ 4 ہزار 417 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.21 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 14 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، 1 ہلاکت رپورٹ

    کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، 1 ہلاکت رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 58 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 651 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 58 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 968 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 627 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 144 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 15 لاکھ 96 ہزار 675 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.13 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 15 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 49 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 49 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 49 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 650 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 910 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 604 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 562 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 15 لاکھ 91 ہزار 531 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.38 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 24 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔