نئی دہلی: کرونا وائرس کے باعث بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان بقیہ ون ڈے میچز منسوخ کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے پیش نظر بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ون ڈے میچز منسوخ کردئیے، دونوں میچ لکھنؤ اور کولکتہ میں کھیلے جانے تھے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، دونوں ٹیمیں دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے لکھنؤ پہنچی تھیں۔
بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم جلد از جلد بھارت سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوجائے گی۔
CONFIRMED: The #INDvSA ODI series has been suspended in the wake of a growing number of coronavirus cases. pic.twitter.com/3qE3CnHG24
— ICC (@ICC) March 13, 2020
واضح رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پہلے آئی پی ایل کے نئی دہلی میں شیڈول میچز منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب بورڈ کی جانب سے پوری لیگ کو ہی منسوخ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کرونا وائرس، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ
یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث سری لنکا میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز بھی منسوخ کردی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز گالے میں 19 مارچ سے شروع ہونا تھی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی کرونا وائرس کے پیش نظر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سبب تیسرے مرحلے کے تمام میچز منسوخ ہوگئے ہیں۔