Tag: کرونا وائرس بھارت

  • بھارت: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سرِ عام سزا دینے کا عمل شروع، ویڈیو دیکھیں

    بھارت: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سرِ عام سزا دینے کا عمل شروع، ویڈیو دیکھیں

    ممبئی: بھارتی ریاست مہاشٹرا کی پولیس نے کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سرعام سزا دینا شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا کی نئی قسم کی ہلاکت خیزی جاری ہے، یومیہ بنیادوں پر جہاں لاکھوں نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں وہیں اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اس حد تک اضافہ ہوا ہے کہ اب قبرستانوں تدفین اور شمشان گھاٹوں میں آخری رسومات ادا کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے شہری اپنے پیاروں کی لاشیں گھروں میں رکھ کر باری کے منتظر ہیں۔

    کرونا کی بگڑتی صورت حال کے بعد زیادہ متاثر ہونے والی ریاست کی حکومتوں نے سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ مہارشٹرا کی ریاست بھی اُن ریاستوں میں شامل ہیں جہاں صورت حال گھمبیر ہوچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت: شمشان گھاٹ بھر گئے، لوگ لاشیں گھر میں رکھنے پر مجبور

    ریاست مہارشٹرا کی حکومت نے تمام علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ساتھ رات کے وقت کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ مقامی حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سرعام سزا دینے کا اختیار پولیس کو تفویض کردیا۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو ریاست مہاشٹرا کے علاقے مندسور کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گشت کے دوران سڑک پر گھومنے والے افراد کی پھینٹی لگائی اور انہیں سڑک پر روک کر سزائیں بھی دیں۔

    پولیس اہلکاروں نے سڑک پر گھومنے والے افراد کا تعاقب کیا اور اُن کی باز پرس بھی کی۔ جن لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنے کی کوئی مناسب وجہ بیان نہیں کی تو انہیں سڑک پر  اٹھک بیٹھک اور مرغا بنانے کی سزا دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: اللہ سے کورونا کے خاتمے کی دعا کریں، بھارتی پولیس کی مسلمانوں سے اپیل، ویڈیو وائرل

    اہلکاروں نے سزا دینے کے کچھ دیر بعد نوجوانوں کو تاکید کر کے چھوڑا کے اب وہ گھروں میں جاکر بیٹھیں اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں۔

  • بھارتی سپریم کورٹ کا ملازم کرونا کا شکار، 2 رجسٹرار بھی آئسولیٹ کر دیے گئے

    بھارتی سپریم کورٹ کا ملازم کرونا کا شکار، 2 رجسٹرار بھی آئسولیٹ کر دیے گئے

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کا ایک ملازم بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گیا جس کے باعث 2 رجسٹرار بھی آئسولیٹ کر دیے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے عدالتی سیکشن میں کام کرنے والے ایک ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، معلوم ہوا کہ 16 اپریل کو وہ ڈیوٹی پر آیا اور اس دوران دو رجسٹرار سے رابطے میں آیا، جس پر انھیں بھی احتیاطاً قرنطینہ کیا گیا۔

    16 اپریل کے بعد وہ دو دن تک بخار میں مبتلا رہا، جس کے بعد اس کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا، اور گزشتہ روز ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، ملازم کو علاج کے لیے ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، ان لوگوں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے جو ملازم کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔

    بھارت میں انتہا پسند دکان داروں کا مسلمانوں کو راشن دینے سے انکار

    خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے کسی ملازم میں پہلی بار کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، 23 مارچ ہی سے عدالتی کارروائی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

    کرونا وائرس سے انڈیا میں اب تک 939 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ملک میں کو وِڈ نائنٹین کی وبا تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے، اب تک 29 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وزارت صحت کے مطابق انڈیا میں کرونا انفیکشن سے 60 افراد ہلاک ہوئے، جو اب تک کسی ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں، جب کہ چوبیس گھنٹوں میں 1463 کیسز سامنے آئے۔