Tag: کرونا وائرس سعودی عرب

  • سعودی عرب: کرونا روک تھام کے لیے نئی پابندیاں عائد

    سعودی عرب: کرونا روک تھام کے لیے نئی پابندیاں عائد

    ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کے لیے تجارتی اداروں پر متعدد پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزاتِ تجارت نے سیل سیزن میں تجارتی اداروں پر متعدد پابندیاں عائد کر دیں، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہا وزارت نے مملکت بھر میں تجارتی اداروں پر کئی پابندیاں عائد کی ہیں، تجارتی ادارے سیل سیزن میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاطتی تدابیر کی پابندی کریں۔

    کاروباری اداروں سے سیل سیزن میں توسیع کے لیے بھی کہا گیا ہے، انھوں نے تجارتی اداروں کو ہدایت کی کہ بھیڑ بھاڑ سے بچاؤ کے لیے کاروبار کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے۔

    سعودی عرب: کیا گاڑی میں پیٹرول کی کمی پر ٹریفک جرمانہ ہوگا؟

    کاروباری افراد کو سختی سے تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ معاشرے کے افراد کے ساتھ جو لاپرواہی برتے گا، اس کے ساتھ وزارت تجارت کوئی رعایت نہیں کرے گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ریستورانوں اور پبلک مقامات پر خاص توجہ دی جا رہی ہے، اور وزارت کی نگران ٹیمیں کاروباری اداروں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

    وزارت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کی پابندی نہ کیے جانے پر جرمانے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے، اس سلسلے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندی نہ کرنے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر کاروبار بھی سیل کر دیا جائے گا۔

  • سعودی عرب: حالات معمول پر لانے کے لیے نئی حکمت عملی

    سعودی عرب: حالات معمول پر لانے کے لیے نئی حکمت عملی

    ریاض: سعودی عرب میں حالات معمول پر لانے کے لیے جمعرات سے نئی حکمت عملی کا آغاز کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الریبعہ نے کہا ہے کہ مملکت میں حالات کو بتدریج معمول پر لانے کے لیے جمعرات 28 مئی سے نئی حکمت عملی پر عمل کیا جائے گا۔

    وزیر صحت کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت مرحلہ وار 2 نکاتی منصوبہ تیار کیا گیا ہے، حالات معمول پر آنے تک اس پر عمل درآمد کیا جائے گا، اس سلسلے میں انھوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

    سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نئی حکمت عملی کی دو بنیادیں ہیں، پہلی یہ کہ کرونا وائرس کے کیسز سے صحت حکام کس حد تک نمٹ سکتے ہیں، دوسری یہ کہ جو لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، وسیع البنیاد کرونا ٹیسٹ پالیسی کے تحت ان تک ابتدائی مرحلے میں رسائی کی جائے۔

    ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ صحت کے حوالے سے حالات کا بہ غور جائزہ لیے جانے کے بعد ہی ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ایک مرحلے سے دوسرے میں منتقل ہونے سے قبل تمام صورت حال کا گہرائی سے جائزہ ضروری ہے۔

    سعودی وزیر صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حکمت عملی کا آغاز جمعرات سے کیا جائے گا، اور جب تک حالات معمول پر نہ آئیں، اس نئی مرحلہ وار حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جاتا رہے گا۔

  • کرونا وائرس بحران: سعودی عرب کا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس بحران: سعودی عرب کا بڑا فیصلہ

    ریاض: کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کی غرض سے سعودی عرب نے فوڈ سپلائی کو محفوظ کرنے کے لیے 2 ارب ریال خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

    خلیجی میڈیا کے مطابق کو وِڈ نائنٹین کی وبا کے سبب سعودی عرب میں پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سطح پر بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    سعودی عرب نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر زرعی مصنوعات کی درآمد پر خرچ کرنے اور فوڈ سپلائیز کو محفوظ بنانے کے لیے 2 بلین ریال (1.96 بلین درہم) کا فنڈ مختص کر دیا ہے۔

    سعودی عرب: کرونا وائرس بحران کے باوجود 50 ارب ریال کی سرمایہ کاری

    گزشتہ روز سعودی عرب کے ایگری کلچر ڈیولپمنٹ فنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مختص کردہ رقم زرعی پروڈکٹس درآمد کرنے پر خرچ کی جائے گی، فوڈ سپلائی کے تحفظ پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

    بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام، جو براہ راست اور بالواسطہ قرضوں کے ذریعے انجام پائے گا، کا پہلا ہدف چاول، چینی، سویابین اور پیلی مکئی کی درآمد ہوگی، اس کے بعد مارکیٹ کی ضرورت اور فوڈ سیکورٹی کی حکمت عملی کو مد نظر رکھ کر دیگر مصنوعات بھی شامل کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے بحران کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس کے باوجود سعودی عرب میں سال رواں کے آغاز سے اب تک 50 ارب ریال سے زائد سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔