Tag: کرونا وائرس پاکستان

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 113 افراد کا انتقال

    کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 113 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 113 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو تیرہ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 70 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 45 ہزار 275 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 414 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.74 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 933 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 22 ہزار 202 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 448 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 98 ہزار 661 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 18 لاکھ 82 ہزار 141 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 889 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 738 ہے۔

  • جنوبی افریقی اور برازیلی قسم کے کرونا وائرسز پاکستان پہنچ گئے، حکومت کی تصدیق

    جنوبی افریقی اور برازیلی قسم کے کرونا وائرسز پاکستان پہنچ گئے، حکومت کی تصدیق

    اسلام آباد: ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی اور برازیلی قسم کے کرونا وائرسز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے افریقی، برازیلی ویریئنٹ کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے، وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کو موصول نمونوں میں افریقی، برازیلی قسم کے کرونا وائرسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ایک نمونے میں جنوبی افریقی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دوسرے نمونے میں برازیلی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کی مختلف اقسام کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اور این سی او سی کی کرونا کی مختلف اقسام پر نظر ہے، کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد پہلی دفاعی لائن ہے، اس لیے شہری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

    کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 146 افراد کا انتقال

    ترجمان وزارت صحت نے تاکید کی کہ شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، جب کہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 146 افراد کا انتقال

    کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 146 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 146 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو چھیالیس مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 957 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 48 ہزار 740 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 696 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.63 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 17 ہزار 9 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 490 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 553 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 18 لاکھ 36 ہزار 866 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 182 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 560 ہے۔

  • کرونا وائرس: ایک دن میں مزید 131 افراد جاں بحق

    کرونا وائرس: ایک دن میں مزید 131 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر بے قابو ہو گئی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 131 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز کرونا انفیکشن کے باعث اموات ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی تھیں، اور ایک ہی دن میں 201 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ روز ایک سو اکتیس مریض جاں بحق ہوئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 112 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.41 فی صد رہی۔

    مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہو گئی ہے، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہو گئی، جن میں سے 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 547 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 17 لاکھ 88 ہزار 126 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس سے مزید 151 مریض انتقال کر گئے

    کرونا وائرس سے مزید 151 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر بے قابو ہو گئی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 151 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز کرونا انفیکشن کے باعث اموات ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی تھیں، اور ایک ہی دن میں 201 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ روز بھی ایک سو اکیاون مریض جاں بحق ہوئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 57 ہزار 13 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 480 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.61 فی صد رہی۔

    مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہو گئی ہے، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہو گئی، جن میں سے 7 لاکھ 8 ہزار 193 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 263 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 838 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 17 لاکھ 39 ہزار 27 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: ایک دن میں 142 مریضوں کا انتقال

    کرونا وائرس: ایک دن میں 142 مریضوں کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کی تیسری لہر جاری ہے، ملک بھر میں کیسز کے ساتھ اموات کا سلسلہ بھی بڑھتا جا رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 142 مریضوں کا انتقال ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو بیالیس مریض انتقال کر گئے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 329 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 8 لاکھ 4 ہزار 939 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 43 ہزار 981 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 4 ہزار 487 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.20 فی صد رہی۔ مجموعی طور پر 1 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 913 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 6 لاکھ 99 ہزار 816 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 5 ہزار 75 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 87 ہزار 794 ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کیسز 8 لاکھ کا ہندسہ پار کر گئے

    پاکستان میں کرونا کیسز 8 لاکھ کا ہندسہ پار کر گئے

    اسلام آباد: پاکستان میں نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کی تیسری لہر جاری ہے، ملک بھر میں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، کرونا کیسز 8 لاکھ کا ہندسہ بھی پار کر گئے، جب کہ ایک دن میں مزید ستر مریضوں کا انتقال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 70 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 8 لاکھ 452 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 50 ہزار 161 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 4 ہزار 825 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.61 فی صد رہی۔ مجموعی طور پر 1 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 932 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 6 لاکھ 94 ہزار 46 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 862 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 219 ہے۔

  • کرونا وبا: ایک دن میں 118 افراد جاں بحق

    کرونا وبا: ایک دن میں 118 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا نے پاکستان میں تشویش ناک تیزی اختیار کر لی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا انفیکشن سے 118 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو اٹھارہ مریض انتقال کر گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 95 ہزار 627 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 55 ہزار 128 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 5 ہزار 611 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.17 فی صد رہی۔

    دوسری طرف ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فوج کی مدد بھی طلب کر لی گئی ہے، اسلام آباد میں وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد فوج نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں سنبھالیں۔

    کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاک فوج کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، خط میں آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات لینے کے لیے درخواست کی گئی ہے، سندھ میں پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

  • کرونا وبا میں تشویش ناک تیزی، ایک دن میں 157 افراد جاں بحق

    کرونا وبا میں تشویش ناک تیزی، ایک دن میں 157 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا نے پاکستان میں تشویش ناک تیزی اختیار کر لی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا کی زد میں آ کر 157 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو ستاون مریض انتقال کر گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے نتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 90 ہزار 16 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 52 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 5 ہزار 908 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.27 فی صد رہی۔

    کورونا کی تشویشناک صورتحال، وزیراعظم نے کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کیلئے فوج طلب کرلی

    ملک بھر میں کرونا کے 560 مریض وینٹی لیٹرز پر رکھے گئے ہیں، جب کہ ملک کے 633 اسپتالوں میں کرونا کے 5561 مریض زیر علاج ہیں، فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 ہے۔

    پنجاب میں 2 لاکھ 85 ہزار 542 کیسز، سندھ میں 2 لاکھ 76 ہزار 670 کرونا کیسز، خیبر پختون خوا میں 1 لاکھ 12 ہزار 140 کرونا کیسز، بلوچستان میں 21 ہزار 477 کرونا کیسز، اسلام آباد میں 72 ہزار 613 کرونا کیسز، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 247 کیسز، اور آزاد کشمیر میں کرونا کے 16 ہزار 327 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر شہروں میں فوج بھی طلب کر لی ہے، فوج طلب کرنے کا مقصد ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانا ہے، اس فیصلے کے بعد پاک فوج نے اسلام آباد میں ذمہ داری سنبھال لی ہے اور انتظامیہ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا گیا ہے۔

  • کرونا وائرس: چوبیس گھنٹوں میں 144 مریض انتقال کر گئے

    کرونا وائرس: چوبیس گھنٹوں میں 144 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 144 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو چوالیس مریض انتقال کر گئے، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 842 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 870 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 84 ہزار 108 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 82 ہزار 290 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 652 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 976 ہے۔

    24 گھنٹوں میں 53 ہزار 818 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.90 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 241 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 469 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 815 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 10 ہزار 875 ہو گئی، بلوچستان میں 21 ہزار 365 کیسز، اسلام آباد میں 72 ہزار 150 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 16 ہزار 193 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 241 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔