Tag: کرونا وائرس پنجاب

  • پنجاب میں کرونا سے اموات کنٹرول میں آ گئیں

    پنجاب میں کرونا سے اموات کنٹرول میں آ گئیں

    لاہور: پنجاب میں کرونا سے اموات کنٹرول میں آ گئیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک مریض کرونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس سے مزید 1 ہلاکت کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 2,336 ہو گئی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے 207 نئے کیسز سامنے آئے، جس سے صوبے میں وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 103,082 ہو گئی۔

    ترجمان کے مطابق لاہور میں 75، راولپنڈی میں 37، وہاڑی میں 3، ساہیوال میں 2، گجرات میں 9، بہاولپور میں 8، رحیم یار خان میں 13 اور ملتان میں بھی13 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سرگودھا میں 5، سیالکوٹ میں 2، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8، میانوالی میں 2، لودھراں میں 2، ڈیرہ غازی خان میں 4، اوکاڑہ میں 2 اور فیصل آباد میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    چنیوٹ میں 6، چکوال میں 2، حافظ آباد میں 2،گوجرانوالہ میں 2، منڈی بہاؤالدین میں 2 جب کہ جہلم،ْ قصور، خانیوال اور نارووال میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک صوبے میں 1,544,067 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ جب کہ کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97,361 ہے۔

    ترجمان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں، اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ 1033 پر رابطہ کریں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 183 نئے کیسز سامنے آ گئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 183 نئے کیسز سامنے آ گئے

    لاہور: پنجاب میں کرونا وائرس کے 183 نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 94,223 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے صرف 2 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کل تعداد 2,166 ہو گئی ہے، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 183 کیسز سامنے آئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 40، ننکانہ میں 4، شیخو پورہ میں 1، راولپنڈی میں 16، اٹک میں 4، چکوال میں 2 اور گوجرانوالہ میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سیالکوٹ میں 14، نارووال میں 2، گجرات میں 9، منڈی بہاؤالدین میں 3، ملتان میں 14، خانیوال میں 2، وہاڑی میں 2، فیصل آباد میں 7، چنیوٹ میں 1، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4، جھنگ میں 4 اور رحیم یار خان میں 2 کیسز سامنے آئے۔

    چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا سے 14 مریض جاں بحق

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق میانوالی میں 5، بھکر میں 3، بہاول نگر میں 3، بہاول پور میں 10، لودھراں میں 1، ڈیرہ غازی خان میں 5، مظفر گڑھ میں 2، راجن پور میں 2، ساہیوال میں 1، اوکاڑہ میں 2 اور پاکپتن میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک صوبہ پنجاب میں کرونا کی تشخیص کے لیے 7 لاکھ 68 ہزار 855 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 86 ہزار 240 ہو چکی ہے۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 173 نئے کیسز سامنے آ گئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 173 نئے کیسز سامنے آ گئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 173 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 92,452 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس سے آج 8 مزید اموات ہوئی ہیں، صوبے میں اموات کی کُل تعداد 2,133 ہو گئی ہے، دوسری طرف کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 82,592 ہو گئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا آج جو کیسز سامنے آئے ہیں، مختلف شہروں میں اس کی تفصیل یوں ہے کہ لاہور میں 86، راولپنڈی 34 اور گوجرانوالہ میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ میں 3 نئے کیس، گجرات میں بھی 3، حافظ آباد میں 2، منڈی بہاؤالدین میں 1، جب کہ ملتان میں 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے، وہاڑی میں 2، فیصل آباد میں 8 اور رحیم یار خان میں صرف 1 کیس سامنے آیا۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سرگودھا میں 8 نئے کیسز، بہاولپور میں 6 نئے کیسز، ڈیرہ غازی خان میں 2، ساہیوال میں 3، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

    اب تک صوبے میں 713,688 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 92 ہزار 452 ہی مثبت آئے، جن میں اب تک 82 ہزار 592 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 294 نئے کیسز، مجموعی تعداد 91 ہزار سے بڑھ گئی

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 294 نئے کیسز، مجموعی تعداد 91 ہزار سے بڑھ گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 294 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 91,423 ہو گئی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں 100، شیخوپورہ میں 6، راولپنڈی میں 12، جہلم میں 16، اٹک میں 1، چکوال میں 1 اور گوجرانوالہ میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں 7، نارووال میں 2، گجرات میں 31، منڈی بہاؤالدین میں 6، ملتان میں 15، خانیوال میں 1، فیصل آباد میں 15، چنیوٹ میں 1، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 10، جھنگ میں 1 اور رحیم یار خان میں 12 کیسز سامنے آئے۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سرگودھا میں 5، خوشاب میں 2، بھکر میں 2، بہاولنگر میں 3، بہاولپور میں 4، ڈی جی خان میں 13، مظفر گڑھ میں 5، لیہ میں 2، ساہیوال میں 5 اور اوکاڑہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 54 مریض دم توڑ گئے

    ترجمان کا کہنا تھا کرونا وائرس سے صوبے میں 5 مزید اموات کے بعد کل تعداد 2,105 ہو گئی ہے، اب تک پنجاب میں 678,010 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جب کہ صوبے میں کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 68,439 ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ این سی او سی کی طرف سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس انفیکشن کے 54 مریض دم توڑ گئے ہیں، جس کے بعد کرونا سے کُل اموات 5763 ہو گئی ہیں، جب کہ اب تک کرونا وائرس سے 2 لاکھ 70 ہزار 400 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا سے نوجوان لڑکے زیادہ متاثر ہیں یا لڑکیاں؟

    پنجاب میں کرونا سے نوجوان لڑکے زیادہ متاثر ہیں یا لڑکیاں؟

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے نوجوان لڑکیوں کے بر عکس لڑکے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں میں بھی لڑکیوں کی نسبت لڑکے زیادہ متاثر ہیں۔

    محکمہ صحت کے اعداد و شمار میں یہ چشم کشا انکشاف سامنے آیا ہے کہ صوبے میں ضعیف العمر افراد کرونا سے سب سے کم متاثر ہوئے، مردوں میں 51 ہزار 80 کرونا کے شکار جب کہ 50 ہزار 81 مشکوک کیسز ہیں۔

    خواتین میں 23 ہزار 70 کرونا سے متاثر ہیں جب کہ 19 ہزار 89 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد 31 سے 45 سال کے ہیں، محکمہ صحت نے بتایا کہ اس ایج بریکٹ میں 22 ہزار 978 نوجوان کرونا سے متاثر ہیں۔

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 13 سو سے زائد نئے کیسز

    صوبائی اعداد و شمار کے مطابق 16 سے 30 سال کی عمر کے 21 ہزار 285 افراد کرونا کا شکار ہیں، 46 سے 60 سال کے 15 ہزار 897 افراد وائرس کا شکار ہوئے، 61 سے 75 سال کے 7 ہزار 665 افراد کرونا متاثرین ہیں۔

    وائرس سے سب سے کم متاثر ہو نے والے 75 سال سے زیادہ عمر کے افراد ہیں، پنجاب میں 75 سال سے زائد عمر کے کرونا کے شکار افراد کی تعداد 1319 ہے۔

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 13 سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 202 ہو گئی۔

    پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 17 افراد انتقال کرنے کے بعد صوبے میں کرونا سے اموات کی تعداد 16 سو 73 ہو گئی ہے۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس بے قابو،  مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    پنجاب میں کرونا وائرس بے قابو، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    لاہور: لاک ڈاؤن ختم کیے جانے، مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ کو اجازت ملنے کے بعد صوبہ پنجاب مین کرونا وائرس بے قابو ہو گیا، مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ سامنے آ رہا ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے 1916 کیس سامنے آ گئے ہیں، پنجاب میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 40 ہزار 819 ہو گئی۔

    لاہور میں سب سے زیادہ 967 کیسز سامنےآ ئے، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 48 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 773 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق اب تک پنجاب میں 2 لاکھ 99 ہزار 97 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 8293 ہو چکی ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے ریکارڈ 105 افراد انتقال کر گئے

    ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ننکانہ 1، قصور 17، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 118، اٹک 14، گوجرانوالہ 34، اور سیالکوٹ میں 58 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نارووال میں 1، گجرات 13، حافظ آباد 33، ملتان 143، خانیوال 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 210، چنیوٹ 2، ٹوبہ ٹیک سنگھ 38، جھنگ 35 اور رحیم یار خان میں 27 کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا میں 3، میانوالی 4، خوشاب 3، بھکر 3، بہاولنگر 23، بہاولپور 19، لودھراں 2، ڈی جی خان 40، مظفر گڑھ 22، ساہیوال 43 اور اوکاڑہ 13 کیسز سامنے آئے۔

  • مارکیٹیں، بازار اور ٹرانسپورٹ کے اڈے کرونا پھیلانے لگے: حکومتی رپورٹ

    مارکیٹیں، بازار اور ٹرانسپورٹ کے اڈے کرونا پھیلانے لگے: حکومتی رپورٹ

    لاہور: پنجاب میں مارکیٹوں اور ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹیں، بازار اور ٹرانسپورٹ کے اڈے کرونا پھیلانے لگے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل آباد ڈویژن میں سب سے زیادہ 2519 شکایات درج کی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویژن 1010 خلاف ورزیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، گوجرانولہ ڈویژن 456 خلاف ورزیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر، راولپنڈی ڈویژن 407 خلاف ورزیوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

    حکومتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرگودھا ڈویژن 282 خلاف ورزیوں کے ساتھ پانچویں نمبر اور ساہیوال ڈویژن 210 خلاف ورزیوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر کی سطح پر لاہور 640 خلاف ورزیوں کے ساتھ سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے، 4 خلاف ورزیوں کے ساتھ خوشاب سب سے محفوظ رہا، لاہور میں 536 مارکیٹیں، فیصل آباد میں 291، راولپنڈی میں 233 مارکیٹیں سیل کی گئیں۔ سرگودھا میں 83، گوجرانولہ میں 54، ڈی جی خان میں 44، بہاولپور میں 41، ملتان میں 34 اور ساہیوال میں 16 مارکیٹوں کو سیل کیا گیا۔

    پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے اڈے بھی کرونا کے پھیلاؤ کے بڑے مرکز بن گئے ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 524 ٹرانسپورٹ اڈے سیل کیے گئے، لاہور میں 302، سرگودھا میں 31، گوجرانوالہ میں 21، راولپنڈی میں 16، ملتان میں 46، ڈی جی خان میں 34، ساہیوال میں 6 اور بہاولپور میں 8 ٹرانسپورٹ اڈوں اور ٹرانسپورٹ کو سیل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کا وار بہت تیزی سے جاری ہے، صوبے میں آج کرونا وائرس کے مزید 1782 نئے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 90 ہو گئی ہے، جب کہ مزید 24 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 683 ہو گئی۔