Tag: کرونا وائرس کراچی

  • سندھ حکومت نے کرونا سے متاثرہ علاقوں کو بند کرنے کیلئے غور شروع کردیا

    سندھ حکومت نے کرونا سے متاثرہ علاقوں کو بند کرنے کیلئے غور شروع کردیا

    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو بند کرنے کے لیے غور شروع کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو بند کرنے پر غور شروع کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کابینہ اراکین سے تجاویز طلب کی جارہی ہیں، مراد علی شاہ طبی ماہرین سے بھی مشورے کررہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ہاٹ اسپاٹ علاقوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا ہے، ڈیٹا جمع کرنے کے بعد کرونا سے متاثرہ علاقوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں آج رات 12 بجے کن علاقوں کوسیل کیا جائے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں

    واضح رہے کہ کراچی میں تمام مارکیٹس دو روز کے سخت لاک ڈاؤن کے بعد آج سے دوبارہ کھول دی گئی ہیں، بیشتر مارکیٹس میں ایس او پیز کی پابندی کی جارہی ہے تاہم کئی مقامات پر خلاف ورزی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 853 ہوگئی۔

    یاد رہے کہ پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد حکومت نے شہر کے مختلف علاقوں کو آج رات بارہ بجےسے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،لاہور کے 9 ٹاؤنز میں 81 علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔

  • کراچی میں کرونا وائرس سے ایک اور پولیس اہل کار جاں بحق

    کراچی میں کرونا وائرس سے ایک اور پولیس اہل کار جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس انفیکشن سے محکمہ پولیس کا ایک اور اہل کار جان کی بازی ہار گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے ایک اور پولیس اہل کار جاں بحق ہو گیا، کرونا وائرس سے جاں بحق اہل کار و افسران کی تعداد 3 ہو گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 150 افسران اور جوان کرونا وبا سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 118 اہل کار زیر علاج ہیں جب کہ 29 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد پولیس اہل کاروں کے کرونا سمیت دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اور یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔

    سندھ پولیس کے مزید افسران اور اہلکار کرونا کے شکار

    اس سلسلے میں بوائز اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کی جانب سے مجموعی طور پر 1000 اہل کاروں کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق پولیس فورس صحت مند ہوگی تو فرائض بہترین طریقے سے ادا کر سکیں گے، دیگر اضلاع میں بھی آگاہی پروگرام اور بلڈ اسکریننگ و ٹیسٹنگ کیے جائیں گے۔

    گزشتہ ماہ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پولیس، رینجرز، اور ٹریفک پولیس کے جوانوں کے ساتھ بہتر سلوک کریں، سڑکوں پر ڈیوٹی پر مامور اہل کاروں کا مقصد ہمیں کرونا وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔

  • کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق

    کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں زیر علاج کرونا کا ایک مریض جاں بحق ہو گیا، جناح اسپتال انتظامیہ نے بھی مریض کی موت کی تصدیق کر دی۔

    جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 70 سالہ متاثرہ مریض ذیابیطس کا بھی شکار تھا اور اس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔ ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

    ادھر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آنے لگا ہے، آج محکمے کی جانب سے سندھ میں کرونا وائرس کے اعداد شمار چھپا لیے گئے ہیں، کل سے اب تک تاحال کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔

    سوات میں کرونا کا ایک اور مریض انتقال کر گیا

    آج سندھ کے علاوہ پورے ملک کے کرونا کے کیسز کے اعداد و شمار جاری ہوئے، خیال رہے کہ یومیہ بنیاد پر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اعداد و شمار جاری کیے جاتے ہیں، تاہم آج کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔

    دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اب سے کچھ دیر قبل کرونا وائرس سے متعلق پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں آج صبح 8 بجے تک 8931 ٹیسٹ کیے گئے، آج صبح تک سندھ بھر میں کرونا وائرس کے 881 ٹیسٹ مثبت ہیں، 123 افراد صحت مند ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، سندھ بھر میں وائر س سے 15 افراد جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 68 مریض صحت یاب ہوئے۔

  • کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض جاں بحق، ملک میں اموات 3 ہو گئیں

    کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض جاں بحق، ملک میں اموات 3 ہو گئیں

    کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس سے پہلا مریض انتقال کر گیا ہے، وزیر صحت سندھ نے 77 سال کے مریض کی کرونا سے موت کی تصدیق کر دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض انتقال کر گیا، مریض پہلے ہی سے مختلف امراض کا شکار تھا، کرونا وائرس موت کی وجہ بنی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت کینسر اور ذیابیطس کی وجہ سے پہلے سے خراب تھی، مریض کی کوئی سفری تفصیلات نہیں ہیں، کرونا وائرس میں مبتلا 77 سال کا مریض نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔

    عذرا پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں باہر سے آنے والے لوگوں تک پہنچ رہے ہیں، کراچی میں کرونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں۔

    تازہ ترین:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سیلف قرنطینہ کا تیسرا دن

    انھوں نے بتایا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 مریضوں کو صحت یابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے، حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا ایک مریض گزشتہ روز صحت یاب ہو کر گھر گیا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ 7.21 ارب روپے محکمہ صحت اور کمشنر سکھر کو بھیجے گئے ہیں، یہ تمام فنڈز کرونا سے متعلق سامان کی خریداری پر خرچ ہوں گے۔ ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 455 ہو گئی ہے، مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جب کہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • ایران سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز محفوظ مقام پر پارک، مسافروں کی اسکریننگ

    ایران سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز محفوظ مقام پر پارک، مسافروں کی اسکریننگ

    کراچی: ایران سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز کو برج پر لگانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جس کے بعد یہ پرواز کراچی ایئرپورٹ پر محفوظ مقام پر پارک کر دیا گیا، اور مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران سے کراچی آنے والے طیارے کو آئسولیٹڈ جگہ پر پارک کرایا گیا، ایئر پورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ پرواز کو برج پر لگانے پر پابندی لگا دی گئی تھی، مسافروں کو سیڑھیوں کے ذریعے رن وے پر اتارا گیا۔

    ایئر پورٹ منیجر کے مطابق محکمہ صحت کے عملے نے رن وے پر ہی تہران سے کراچی پہنچنے والی پرواز آئی آر 812 کے مسافروں کی اسکریننگ کی، حفاظتی اقدامات کے تحت ایمبولینس بھی طلب کی گئی، ہیلتھ ڈکلیئریشن کے ساتھ مسافروں سے سفری ڈیٹا بھی طلب کیا گیا۔ خیال رہے کہ 20 فروری کو تہران سے کراچی آنے والی پرواز کے مسافروں کا سفری ڈیٹا ایف آئی اے اور ایئر لائن سے طلب کر لیا گیا ہے، ڈیٹا محکمہ صحت اور سول ایوی ایشن کو فراہم کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دو دن قبل ایران کے شہر مشہد سے لاہور پرواز w5-5111 پہنچی تھی، جب کہ لاہور سے مشہد غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز w5-5110 روانہ ہوئی، آج جمعرات کو دوپہر تین بجے لاہور سے تہران غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز w5-1194 روانہ ہوگی جب کہ تہران سے پرواز w5-1195 آج ڈیڑھ بجے لاہور پہنچے گی۔

    20 فروری کو تہران سے آنے والی پرواز کا ڈیٹا جمع کرنا شروع

    مسافروں کے سامان پر اسپرے کیا جا رہا ہے

    ایران، جنوبی امریکا اور افریقا سے آنے والے مسافروں سے خاص طور پر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر کروائے جا رہے ہیں، چین سے براہ راست لاہور اور کراچی ایئر پورٹ پر تمام پروازیں معطل ہیں، پی آئی اے یا چائنا سدرن کی کوئی پرواز براہ راست پاکستان اور چین کے درمیان نہیں چل رہی۔

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ‏کرونا وائرس کے تناظر میں پاکستان بھر میں ہوائی اڈوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، ایئر پورٹ مینجرز کو ایک بار پھر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزارت صحت کی مشاورت سے 100 فی صد اسکریننگ کو یقینی بنائیں۔