Tag: کرونا وائرس

  • کرونا وائرس کے 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس کے 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 236 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 152 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • شہر بھر کے دورے کرنے کے بعد مرتضیٰ وہاب میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر

    شہر بھر کے دورے کرنے کے بعد مرتضیٰ وہاب میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر

    کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوگئیں، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ کل سے کرونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں، خود کو قرنطینہ کرنے اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ دو روز سے بارش کے بعد نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے شہر بھر کا دورہ کیا ہے اور اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں سے بھی ملے ہیں۔

  • 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 9 مریض انتقال کر گئے

    24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 9 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 9 مریض انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے جاں بحق مریضوں کی تعداد میں بھی اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ نائٹین کے انفیکشن سے مزید 9 مریض انتقال کر گئے، جب کہ اس دوران ملک بھر میں کرونا کے مزید 872 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 125 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں کرونا کیسز کی شرح 3.77 فی صد رہی۔

    ملک بھر میں اسپتالوں میں داخل کرونا کے 165 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں

    کرونا کیسز میں اضافے کے باعث منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ نماز عید کے دوران رش سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے نماز عید کی ادائیگی کھلے مقامات پر کی جائے، اور اس دوران کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق فیس ماسک کے بغیر شہریوں کو عید گاہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی، رش سے بچنے کے لیے عید گاہ کے متعدد داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں، مساجد کے داخلی مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور شہری اس کا استعمال ضرور کریں۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں 500 سے زائد نئے کیسز

    کرونا وائرس: ملک بھر میں 500 سے زائد نئے کیسز

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 500 سے زائد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا، جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 3.50 فیصد ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 100 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے 300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے 300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 382 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 2 اموات ہوئیں، جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 382 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 2.85 فیصد ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 87 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ

    کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ رہی، متعدد شہروں میں اب بھی یومیہ کیسز کی شرح صفر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی بلند ترین شرح 21.71 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدر آباد میں یہ شرح 8.51 فیصد رہی۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں مثبت کیسز کی شرح 8.77 فیصد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3.45 فیصد، پشاور میں 3 فیصد، لاہور میں 2.82 فیصد، گجرات میں 1.82 فیصد اور راولپنڈی میں 1.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں گلگت میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.91 فیصد، سوات میں 0.78 فیصد، گوجرانوالہ میں 0.69 فیصد، فیصل آباد میں 0.46 فیصد اور ملتان میں 0.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    مظفر آباد، میرپور، کوئٹہ، دیامر، اسکردو، ایبٹ آباد، بنوں، نوشہرہ، صوابی، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

  • کرونا سے مزید 2 مریضوں کا انتقال، 94 کی حالت تشویش ناک

    کرونا سے مزید 2 مریضوں کا انتقال، 94 کی حالت تشویش ناک

    اسلام آباد: کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 مریضوں کا انتقال ہو گیا، جب کہ 94 دیگر کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 2 مریض انتقال کر گئے، اور کرونا کے 94 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 437 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کرونا کے 406 کیسز مثبت آ گئے، این آئی ایچ کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 2.81 فی صد رہی۔

    قومی ادارۂ صحت نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شہری ہجوم والی جگہوں پر احتیاط کریں اور ماسک پہنیں، اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین کی اہل 85 فی صد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

  • ملک میں کرونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا

    ملک میں کرونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 400 سے زائد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 1 ہلاکت ہوئی، جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 435 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 87 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک بھر میں کرونا کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی۔

  • امریکا میں شیر خوار بچوں کی کرونا ویکسی نیشن کا آغاز

    امریکا میں شیر خوار بچوں کی کرونا ویکسی نیشن کا آغاز

    امریکا میں اس سے قبل 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کرونا وائرس ویکسین لگائی جارہی تھی، تاہم اب 6 ماہ تک کے بچوں کی بھی ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکا میں 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو بھی 21 جون سے کرونا وائرس ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا۔

    امریکا میں پہلے ہی 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا جا چکا تھا، تاہم 6 ماہ کے کمسن بچوں کو بھی کرونا ویکسین کے متعدد ڈوز لگانے کا آغاز کردیا گیا۔

    امریکا بھر میں 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے 1 کروڑ 80 لاکھ بچے ہیں جو کرونا ویکسین لگوانے کے اہل ہیں اور ملک بھر میں 21 جون کو ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 4 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر و بائیو ٹیک کی ویکسین جبکہ 5 سال تک کے بچوں کو موڈرینا کی ویکسین لگائی جائے گی اور تمام بچوں کو ابتدائی طور پر دو ڈوزز لگائے جائیں گے۔

    بچوں کو بھی بالغ افراد کی طرح پہلے ڈوز کے چار ہفتوں بعد دوسرا ڈوز لگایا جائے گا جبکہ ضرورت پڑنے پر انہیں بھی بوسٹر ڈوز لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔

    6 ماہ سے 4 سال کی عمر کے بچوں کو تین مائیکرو گرام کا ڈوز لگایا جائے گا اور انہیں بھی ایک ماہ بعد دوبارہ اتنا ہی ڈوز لگایا جائے گا۔

    اسی طرح 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کو 10 مائیکرو گرام، 12 سال کی عمر کے بچوں کو 30 مائیکرو گرام اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو 50 مائیکرو گرام کے ڈوز لگائے جائیں گے۔

    امریکا میں پہلے ہی 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دی گئی تھی، اس کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی 5 سال سے زائد عمر کے علاوہ اس سے کم عمر بچوں کو بھی کرونا ویکسین لازمی لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔

    پاکستان میں اسکول جانے والے بچوں کو بھی ویکسین لگوانے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم پاکستان میں ویکسین کے لیے بچوں کی کم سے کم عمر 12 سال تجویز کی گئی تھی۔

    متعدد ممالک میں اب بچوں کو ویکسین لگانے سمیت انہیں بوسٹر ڈوز بھی لگائے جا رہے ہیں۔

  • بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کیسز میں اضافہ

    بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کیسز میں اضافہ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز شرح 2.26 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 6 اضلاع میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    اب تک صوبے میں 35 ہزار 517 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 35 ہزار 128 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کووڈ 19 کے باعث 378 افراد کی اموات ہوئیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 204 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.53 فیصد رہی۔