Tag: کرونا وائرس

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

    ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیسز کی تعداد 800 سے زائد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 18 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 196 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 861 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 221 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 938 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 37 ہزار 566 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 64 لاکھ 64 ہزار 518 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 988 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 12 کروڑ 67 لاکھ 22 ہزار 806 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار 724 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • ملک میں 43 فیصد آبادی کی کرونا ویکسی نیشن مکمل

    ملک میں 43 فیصد آبادی کی کرونا ویکسی نیشن مکمل

    اسلام آباد: ملک بھر کے 15 کروڑ 36 لاکھ 15 ہزار 747 شہری کرونا ویکسی نیشن کے اہل ہیں جن میں سے 12 کروڑ 60 لاکھ 87 ہزار 515 شہریوں کی مکمل اور جزوی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت نے ملک بھر میں ہونے والی کرونا ویکسی نیشن کے اعداد و شمار جاری کردیے، 43 فیصد ملکی آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن کی اہل 64 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ مکمل و جزوی ویکسی نیشن کروانے والے افراد کی شرح 82 فیصد ہوچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد کی 81 فیصد جبکہ پنجاب کی 70 فیصد اہل آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

    سندھ میں 59 فیصد، بلوچستان میں 57 فیصد، پختونخواہ میں 54 فیصد، آزاد کشمیر میں 50 فیصد اور گلگت بلتستان میں 48 فیصد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 15 کروڑ 36 لاکھ 15 ہزار 747 شہری ویکسی نیشن کے اہل ہیں جن میں سے 12 کروڑ 60 لاکھ 87 ہزار 515 شہریوں کی مکمل اور جزوی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں یومیہ رپورٹ کیسز کی تعداد ہزار سے بھی کم ہوگئی

    کرونا وائرس: ملک بھر میں یومیہ رپورٹ کیسز کی تعداد ہزار سے بھی کم ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیسز کی تعداد ہزار سے بھی نیچے گر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 173 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 847 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 8 ہزار 504 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 41 ہزار 528 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 40 ہزار 127 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 63 لاکھ 93 ہزار 595 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 11 سو 13 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 12 کروڑ 43 لاکھ 9 ہزار 711 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 62 لاکھ 18 ہزار 183 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز کی شرح ایک فیصد ہوگئی

    بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز کی شرح ایک فیصد ہوگئی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.14 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کرونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا کیسز میں کمی کا رحجان جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.14 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا کیسز کی شرح 0.73 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کرونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 3 کیسز کوئٹہ اور 3 کیسز تربت میں رپورٹ کیے گئے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 12 سو 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کرونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید 14 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 12 سو کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 12 سو کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیسز کی تعداد 12 سو ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 12 سو 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 657 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 40 ہزار 292 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 53 ہزار 625 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 63 لاکھ 53 ہزار 468 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.25 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 11 سو 17 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 12 کروڑ 43 لاکھ 9 ہزار 711 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 62 لاکھ 18 ہزار 183 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی

    پنجاب میں کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کردیں، شادی کی ان ڈور تقریبات میں 500 مہمان شرکت کر سکیں گے، آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسی نیٹڈ افراد کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کر دی، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کاروباری مراکز کرونا ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ریستوران میں ویکسی نیٹڈ افراد کو ان ڈور اور آؤٹ ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔

    شادی کی ان ڈور تقریبات میں 500 مہمان شرکت کر سکیں گے، آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسی نیٹڈ افراد کی تعداد پر پابندی نہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق مزارات میں بھی صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہوگی، جم کھلے رہیں گے اور کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

    دفاتر 100 فیصد ویکسی نیشن پر مکمل عملے کے ساتھ کھل سکتے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ 80 جبکہ ٹرینیں 100 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکیں گی، پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے فراہم کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔

    تعلیمی اداروں کو کھلنے کی اجازت ہوگی تاہم 12 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسی نیٹڈ ہونا ضروری ہوگا۔

  • کرونا وائرس: 24 گھنٹوں میں رپورٹ کیسز کی تعداد 1 ہزار سے کم ہوگئی

    کرونا وائرس: 24 گھنٹوں میں رپورٹ کیسز کی تعداد 1 ہزار سے کم ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیسز کی تعداد 1 ہزار سے کم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 53 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 961 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 6 ہزار 361 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 38 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 61 لاکھ 74 ہزار 561 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 12 سو 61 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 12 کروڑ 43 لاکھ 9 ہزار 711 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 62 لاکھ 18 ہزار 183 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • اومیکرون کی ذیلی قسم کے حوالے سے نیا انکشاف

    اومیکرون کی ذیلی قسم کے حوالے سے نیا انکشاف

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کی کئی اقسام سامنے آچکی ہیںِ جن میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز اور متعدی ڈیلٹا رہا ہے، نئی قسم اومیکرون اس قدر متعدی نہیں تاہم ماہرین نے اس حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    ماہرین صحت نے اومیکرون کے سامنے آنے والے سب ویریئنٹ بی اے ون اور بی اے 2 کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے، افریقی ملک الجزائر میں سامنے آنے والا سب ویریئنٹ بی اے ٹو دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکا ہے۔

    حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بی اے ٹو کا پھیلاؤ اومیکرون سے کم لیکن اس کی ہلاکت خیزی اس سے زیادہ ہے۔

    یہ انکشاف تحقیقی جریدے بایو ریکس سرور میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

    جاپان میں ہونے والی لیبارٹری جانچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی اے ٹو مریض میں بیماری کی شدت کو بڑھا سکتا ہے کیوں کہ اس میں کووڈ 19 کے پرانے ویریئنٹ بشمول ڈیلٹا جیسی تباہی مچانے کی اہلیت موجود ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی طرح اس وائرس میں بھی ویکسین سے پیدا ہونے والی مدافعت سے بچ نکلنے کی صلاحیت پائی گئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بی اے ٹو میں sotrovimab جیسے طریقہ علاج کے خلاف مزاحمت بھی پائی گئی ہے، اس مونو کلونل اینٹی باڈی پر مشتمل طریقہ علاج کو فی الوقت اومیکرون کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

  • 6 ہفتوں بعد لاش میں کووڈ 19 کی تصدیق

    6 ہفتوں بعد لاش میں کووڈ 19 کی تصدیق

    اٹلی میں ایک شخص میں موت کے بعد کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی اور حیران کن طور پر 6 ہفتوں اور 28 ٹیسٹس کے بعد بھی نتیجہ مثبت آتا رہا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ستمبر 2021 میں اٹلی کے علاقے کیتی میں یوکرین سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنے دوست کے ساتھ سمندر کی سیر پر گیا اور وہاں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

    یہ واقعہ افسوسناک تو تھا لیکن موت کے بعد جو ہوا اس نے طبی ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا، لاش کا موت کے بعد لگ بھگ 6 ہفتوں تک کم از کم 28 بار کووڈ 19 کا ٹیسٹ کیا گیا اور ہر بار لاش کا ٹیسٹ مثبت رہا۔

    اس سے بھی زیادہ حیران کن حقیقت یہ تھی کہ موت کے وقت اس شخص میں کووڈ کی علامات بالکل بھی نہیں تھی اور ممکنہ طور پر اگر وائرس اس کے اندر موجود ہوگا بھی تو وائرل لوڈ کی مقدار بہت کم ہوگی۔

    طبی جریدے بی ایم سی جرنل آف میڈیکل کیس رپورٹس میں اس کیس پر تحقیق کے نتائج شائع ہوئے اور کہا گیا کہ تمام افراد کے پوسٹ مارٹم کے دوران سواب ٹیسٹ ہونے چاہیئں چاہے وہ موت کووڈ سے جڑی ہوئی ہو یا نہ ہو۔

    اگرچہ اس شخص (اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے بارے میں تصدیق ہوچکی تھی کہ وہ ڈوب کر مرا ہے مگر اٹلی کے قوانین کے تحت موت کی وجہ جو بھی ہو ایک کووڈ ٹیسٹ لازمی کیا جاتا ہے۔

    پوسٹ مارٹم کے دوران جب کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تو لاش کو مقامی مردہ خانے میں جراثیم سے پاک واٹر پروف بیگ میں بند کرکے منتقل کردیا گیا، مگر تدفین کی اجازت میں تاخیر کے باعث وہ لاش مردہ خانے میں 41 دن تک موجود رہی۔

    تحقیق کے مطابق اس عرصے کے دوران 28 بار کووڈ ٹیسٹ کیے گئے اور ہر بار ٹیسٹ کو ایک ہی ٹیم نے کیا اور اس دوران عالمی قوانین کو مدنظر رکھا گیا۔ یہ وہی روایتی کووڈ ٹیسٹ ہے جس میں ناک سے مواد کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور ہر بار ٹیسٹ مثبت رہا۔

    یہاں تک کہ تحقیقی ٹیم کو شبہ ہوا تو انہوں نے اسی ٹیسٹنگ کٹس سے ایک دوسرے کے ٹیسٹ بھی کیے۔

    نہ صرف موت کے لگ بھگ 6 ہفتوں بعد تک لاش میں کووڈ کے وائرل ذرات دریافت ہوتے رہے بلکہ ٹیسٹنگ کے اختتام پر صرف وہی قابل شناخت ذرات رہ گئے تھے۔

    ماہرین کی جانب سے کووڈ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ہر بار ایک کنٹرول ٹیسٹ بھی کیا جاتا تھا جس کا مقصد انسانی خلیاتی آر این اے کو جانچنا ہوتا تھا۔

    موت کے 41 دن کے دوران ٹیسٹوں میں انسانی آر این اے نظر آنا بند ہوگیا تھا مگر کووڈ ٹیسٹ بدستور مثبت آرہے تھے حالانکہ انسانی خلیات دریافت نہیں ہورہے تھے۔

    ماہرین نے کہا کہ زندہ انسانی جسموں اور ان کے ماحول میں وائرس کے رویوں کے بارے میں تو اب تک اچھی خاصی تحقیق ہوچکی ہے مگر مردہ جسموں اور ان کے متعدی ہونے کے بارے میں ڈیٹا موجود نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کووڈ سے ہلاک ہونے والے افراد کے پوسٹ مارٹم کا حصہ بننے والے افراد میں اس وائرس کی منتقلی کا خطرہ ہوسکتا ہے مگر اس حوالے سے تحقیق کے بعد ہی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کرونا وائرس زیادہ تر منہ یا ناک سے خارج ہونے والے بڑے ذرات کے باعث ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتا ہے مگر یہی واحد ذریعہ نہیں بلکہ آلودہ اشیا، فضا وغیرہ بھی اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔

    ماہرین نے تسلیم کیا کہ ان کی تحقیق محدود تھی اور اس حوالے سے تحقیقی کام کرنا بھی بہت مشکل ہے کہ کیونکہ اخلاقی طور پر مردہ افراد پر اس طرح کا کام نہیں کیا جاسکتا۔ مگر انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نتائج سے مستقبل میں تحقیق کا راستہ کھل جائے گا۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں 15 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: ملک بھر میں 15 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 33 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 9 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 16 ہزار 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 320 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 653 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 49 ہزار 866 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 60 لاکھ 94 ہزار 825 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 13 سو 86 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 12 کروڑ 20 لاکھ 46 ہزار 24 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 45 لاکھ 23 ہزار 444 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔