Tag: کرونا وائرس

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے 17 کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے 17 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 17 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 640 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے  17  نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 76 ہزار 103 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 136 ٹیسٹ کیے گئے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.41 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 13 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے 5 کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے 5 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 5 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 640 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 76 ہزار 86 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 865 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 91 لاکھ 96 ہزار 757 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.27 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 12 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری

    ملک میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 16 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا ایک مریض انتقال کر گیا، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 640 ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 76 ہزار 54 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 267 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 91 لاکھ 94 ہزار 892 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 16 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 26 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 639 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 16 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 76 ہزار 18 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 50 ٹیسٹ کیے گئے۔

  • کرونا وائرس کے مزید 15 کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس کے مزید 15 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 15 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 639 ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 992 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 23 ٹیسٹ کیے گئے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 17 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس کے مزید 24 کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس کے مزید 24 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 24 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 638 ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 935 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 91 لاکھ 90 ہزار 625 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے مزید 12 کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے مزید 12 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 12 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 636 ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 818 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 62 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 91 لاکھ 86 ہزار 153 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.39 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 11 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس کیسز ریکارڈ ہونے کا سلسلہ جاری

    کرونا وائرس کیسز ریکارڈ ہونے کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 21 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 636 ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 806 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 135 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 91 لاکھ 83 ہزار 91 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.51 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 19 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کن ممالک کی جانب سے چین سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں

    بیجنگ: چین میں کرونا وائرس کیسز میں ایک بار پھر زبردست اضافے کی وجہ سے کئی اہم ممالک کی جانب سے چین سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کے حکام چین سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں، یا پابندیوں پر غور کیا جا رہا ہے، کیوں کہ چین میں کووِڈ 19 کے کیسز میں ’’صفر-کووِڈ‘‘ قانون میں نرمی کے بعد بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔

    ممالک کی طرف سے یہ کہا جا رہا ہے کہ چین کی جانب سے کرونا کیسز کے ڈیٹا کے حوالے سے درست معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے انھیں انفیکشن کی بڑھتی لہر سے متعلق تشویش ہے۔

    گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور چینی حکام میں ملاقات ہوئی تھی، جس میں چین پر کرونا کے نئے کیسز کا ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے زور دیا گیا، تاکہ دیگر ملک اس حوالے سے مؤثر حکمت عملی ترتیب دے سکیں۔

    ادھر چین نے اپنے کووِڈ ڈیٹا پر تنقید کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وائرس میں تغیر کے باعث توقع ہے کہ مستقبل میں اس کی منتقلی تو تیز ہو لیکن انفیکشن کی شدت کم ہوگی۔

    جن ممالک کی جانب سے چین سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے ان میں امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔ امریکا چین سے آنے والے مسافروں پر 5 جنوری سے لازمی ٹیسٹ کی پابندی لگائے گا، دو سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام فضائی مسافروں کو چین، ہانگ کانگ یا مکاؤ سے روانگی سے دو دن قبل ٹیسٹ کے منفی نتائج کی ضرورت ہوگی۔

    برطانوی محکمہ صحت نے جمعہ کو کہا کہ 5 جنوری سے چین سے آنے والے مسافروں سے قبل از روانگی منفی کووِڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ طلب کی جائے گی۔ فرانسیسی وزارت صحت اور ٹرانسپورٹ نے جمعہ کو کہا کہ فرانس بھی چین سے آنے والے مسافروں کو روانگی سے 48 گھنٹے قبل کی منفی رپورٹ طلب کرے گا۔

    آسٹریلیا کے وزیر صحت مارک بٹلر نے اتوار کے روز کہا کہ آسٹریلیا بھی چین سے آنے والے مسافروں پر 5 جنوری سے منفی کرونا ٹیسٹ رپورٹ کی پابندی لگائے گا۔ بھارتی وزیر صحت کے مطابق ان کے ملک نے چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافروں کے لیے کووِڈ 19 کی منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دی ہے۔

    کینیڈا، جاپان، اٹلی، جنوبی کوریا اور اسپین نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دیا ہے۔

  • شاہد خاقان عباسی کرونا وائرس میں مبتلا

    کراچی: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے کراچی میں عدالت کو درخواست دی ہے کہ ان کے مؤکل کو کرونا وائرس لاحق ہو گیا ہے۔

    وکیل خواجہ نوید احمد نے احتساب عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کرونا وائرس پوزیٹو ہونے کی وجہ سے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، اس لیے وہ اسلام آباد سے کراچی نہیں آ سکے۔

    وکیل نے درخواست دی کہ شاہد خاقان عباسی کو کیس میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔