Tag: کرونا وبا

  • کرونا وبا میں تشویش ناک تیزی، ایک دن میں 157 افراد جاں بحق

    کرونا وبا میں تشویش ناک تیزی، ایک دن میں 157 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا نے پاکستان میں تشویش ناک تیزی اختیار کر لی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا کی زد میں آ کر 157 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو ستاون مریض انتقال کر گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے نتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 90 ہزار 16 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 52 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 5 ہزار 908 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.27 فی صد رہی۔

    کورونا کی تشویشناک صورتحال، وزیراعظم نے کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کیلئے فوج طلب کرلی

    ملک بھر میں کرونا کے 560 مریض وینٹی لیٹرز پر رکھے گئے ہیں، جب کہ ملک کے 633 اسپتالوں میں کرونا کے 5561 مریض زیر علاج ہیں، فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 ہے۔

    پنجاب میں 2 لاکھ 85 ہزار 542 کیسز، سندھ میں 2 لاکھ 76 ہزار 670 کرونا کیسز، خیبر پختون خوا میں 1 لاکھ 12 ہزار 140 کرونا کیسز، بلوچستان میں 21 ہزار 477 کرونا کیسز، اسلام آباد میں 72 ہزار 613 کرونا کیسز، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 247 کیسز، اور آزاد کشمیر میں کرونا کے 16 ہزار 327 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر شہروں میں فوج بھی طلب کر لی ہے، فوج طلب کرنے کا مقصد ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانا ہے، اس فیصلے کے بعد پاک فوج نے اسلام آباد میں ذمہ داری سنبھال لی ہے اور انتظامیہ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا گیا ہے۔

  • کرونا وائرس: چوبیس گھنٹوں میں 144 مریض انتقال کر گئے

    کرونا وائرس: چوبیس گھنٹوں میں 144 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 144 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو چوالیس مریض انتقال کر گئے، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 842 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 870 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 84 ہزار 108 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 82 ہزار 290 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 652 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 976 ہے۔

    24 گھنٹوں میں 53 ہزار 818 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.90 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 241 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 469 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 815 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 10 ہزار 875 ہو گئی، بلوچستان میں 21 ہزار 365 کیسز، اسلام آباد میں 72 ہزار 150 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 16 ہزار 193 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 241 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • پی آئی اے نے کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

    پی آئی اے نے کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی ایئر لائن نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے پاکستان سے جانے والی پروازوں پر پابندی کے باعث کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ٹورنٹو میں پی آئی اے کا 16 رکنی کریو بھی پھنس گیا ہے، 16 رکنی کاک پٹ اور کیبن کریو نے ہفتے کو کینیڈا سے پاکستان روانہ ہونا تھا۔

    واضح رہے کہ کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی آمد پر 30 روز کی پابندی عائد کر دی ہے، اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔

    وزارت نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت سے 35 پروازیں کینیڈا پہنچیں، اس دوران کثیر تعداد میں کرونا مثبت افراد کینیڈا پہنچے ہیں، تاہم وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ کینیڈا میں کرونا پھیلنے کا ذمہ دار چین یا بھارت نہیں۔

    کرونا کی بدترین صورت حال، متحدہ عرب امارات نے بھارت پر پابندی عائد کردی

    خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وبا کی صورت نہایت سنگین ہو چکی ہے، گزشتہ روز بھی 3 لاکھ کے 32 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2 ہزار 256 کرونا مریض ہلاک ہوئے۔ بھارت اس وقت دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

    گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی بھارت میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فضائی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

  • کرونا وائرس: چوبیس گھنٹوں میں 98 مریض انتقال کر گئے

    کرونا وائرس: چوبیس گھنٹوں میں 98 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید اٹھانوے مریض انتقال کر گئے، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 698 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 857 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 78 ہزار 238 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 76 ہزار 605 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 593 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 935 ہے۔

    24 گھنٹوں میں 57 ہزار 591 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.16 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 13 لاکھ 77 ہزار 423 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 79 ہزار 437 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 81 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 9 ہزار 704 ہو گئی، بلوچستان میں 21 ہزار 242 کیسز، اسلام آباد میں 71 ہزار 533 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 16 ہزار 26 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 215 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: چوبیس گھنٹوں میں 137 مریض انتقال کر گئے

    کرونا وائرس: چوبیس گھنٹوں میں 137 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 137 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 137 مریض انتقال کر گئے، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 453 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 445 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 66 ہزار 882 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 67 ہزار 131 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 494 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار 298 ہے۔

    24 گھنٹوں میں 68 ہزار 2 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 12 لاکھ 72 ہزار 531 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 566 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 466 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 7 ہزار 309 ہو گئی، بلوچستان میں 21 ہزار کیسز، اسلام آباد میں 70 ہزار 609 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 741 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 191 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: مزید 73 افراد کا انتقال ہو گیا

    کرونا وائرس: مزید 73 افراد کا انتقال ہو گیا

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 73 مریض انتقال کر گئے، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 316 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 152 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 61 ہزار 437 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 62 ہزار 845 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 82 ہزار 276 ہے۔

    24 گھنٹوں میں 60 ہزار 162 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.56 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 529 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 70 ہزار 338 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 729 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 6 ہزار 500 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 940 کیسز، اسلام آباد میں 70 ہزار 79 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 669 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 182 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • چین سے ایک اور کرونا ویکسین کی خریداری

    چین سے ایک اور کرونا ویکسین کی خریداری

    اسلام آباد: پاکستان نے چین سے کرونا ویکسین کی مزید خریداری کر لی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ کرونا ویک کی خریداری کا معاہدہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چین سے کرونا ویک کے نام سے ویکسین کے لیے خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے، کرونا ویک چینی کمپنی سائینو ویک لائف سائنسز کی تیار کردہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینو ویک نے پاکستان کو حسب ضرورت ویکسین فراہمی کی یقین دہانی کرا دی ہے، یہ کمپنی آغاز میں محدود پیمانے پر کرونا ویکسین فراہم کرے گی۔

    پاکستان میں ڈریپ کرونا ویک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکی ہے، لاہور کی ایک نجی کمپنی نے بھی کرونا ویک ویکسین کا اجازت نامہ حاصل کیا ہے، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا ویک ان ایکٹیویٹڈ ویکسین 2 ڈوزز پر مشتمل ہے، اور یہ منفی 2 تا 8 درجہ حرارت پر محفوظ کی جاتی ہے۔

    چین نے جولائی 2020 میں کرونا ویک کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی، اس کے فیز ون اور ٹو کلنیکل ٹرائلز چین میں کیےگئے، جب کہ فیز 3 ٹرائلز لاطینی امریکا، یورپ، ایشیا، برازیل، ترکی، انڈونیشیا، فلپائن میں کیےگئے۔

    ترکی کے فیز 3 ٹرائلز میں ویکسین 83.5 فی صد معیاری ثابت ہوئی، انڈونیشیا کے فیز 3 ٹرائلز میں ویکسین 65.3 فی صد معیاری ثابت ہوئی۔

    میکسیکو، تیونس، زمبابوے، آذربائیجان، ملائیشیا، سنگاپور، ہانگ کانگ، فلپائن، تھائی لینڈ کرونا ویک ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں، انڈونیشیا دسمبر 2020 میں کرونا ویک ویکسین کی پہلی کھیپ درآمد کر چکا ہے، جب کہ سائینو ویک رواں ماہ مختلف ممالک کو ویکسین کی 7 کروڑ ڈوز فراہم کر چکی ہے۔

  • کرونا کی تیسری لہر کا ایک اور ہلاکت خیز دن، 149 افراد جاں بحق

    کرونا کی تیسری لہر کا ایک اور ہلاکت خیز دن، 149 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 149 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 149 مریض انتقال کر گئے، یہ کرونا وبا کی تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 6 ہزار 127 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 56 ہزار 285 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 59 ہزار 483 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار 559 ہے۔

    24 گھنٹوں میں 71 ہزار 836 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.52 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 367 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 67 ہزار 572 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 197 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 5 ہزار 438 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 822 کیسز، اسلام آباد میں 69 ہزار 556 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 524 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 176 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: 24 گھنٹوں میں مزید ہلاکتیں

    کرونا وائرس: 24 گھنٹوں میں مزید ہلاکتیں

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 110 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 110 مریض انتقال کر گئے، جب کہ کرونا کے 5 ہزار 364 نئے کیسز سامنے آئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 45 ہزار 182 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 982 ہو گئی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 50 ہزار 775 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار 425 ہے۔

    24 گھنٹوں میں 64 ہزار 481 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.31 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 10 لاکھ 7 ہزار 252 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 61 ہزار 173 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 963 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 3 ہزار 419 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 662 کیسز، اسلام آباد میں 68 ہزار 665 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 137 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 163 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس، ملک میں مزید 118 مریضوں کا انتقال

    کرونا وائرس، ملک میں مزید 118 مریضوں کا انتقال

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 118 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 118 مریض انتقال کر گئے، جب کہ کرونا کے 5 ہزار 395 نئے کیسز سامنے آئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 39 ہزار 818 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 872 ہو گئی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    24 گھنٹوں میں 64 ہزار 685 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.34 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 771 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 58 ہزار 441 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 310 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 2 ہزار 290 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 580 کیسز، اسلام آباد میں 68 ہزار 66 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 14 ہزار 978 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 153 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔