Tag: کرونا پاکستان

  • کرونا سے مزید 4 مریض جاں بحق، 620 کیسز رپورٹ

    کرونا سے مزید 4 مریض جاں بحق، 620 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا انفیکشن کے باعث مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 620 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے مزید چار مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 704 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.71 فی صد رہی۔

    ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 191 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 51 ہزار 871 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 474 ہو چکی ہے۔

  • کرونا سے مزید ایک مریض جاں بحق، 371 کیسز رپورٹ

    کرونا سے مزید ایک مریض جاں بحق، 371 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا انفیکشن کے باعث مزید 1 مریض جاں بحق ہو گیا۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 371 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے مزید ایک مریض کی موت واقع ہو گئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 439 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.76 فی صد رہی۔

    ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 184 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 51 ہزار 251 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 470 ہو چکی ہے۔

  • کرونا کے مزید 2 مریض جاں بحق، 582 کیسز رپورٹ

    کرونا کے مزید 2 مریض جاں بحق، 582 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا انفیکشن کے باعث مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 582 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس مزید 2 افراد کی موت کا باعث بن گیا۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3 فی صد رہی۔

    ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 178 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    وزارت صحت اور صوبائی حکام کی جانب سے عوام کو مسلسل ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر اب بھی عمل کرتے رہیں، اور ایس او پیز کا خیال رکھیں تاکہ کرونا وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

  • اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کی سروسز محدود کرنے کا اعلان

    اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کی سروسز محدود کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پمز اسپتال نے سروسز محدود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسپتال میں مرکزی او پی ڈی سروس بند کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ اسپتال کی مرکزی او پی ڈی بند کر دی گئی ہے، یہ فیصلہ کرونا وبا کی صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ شعبہ زچہ بچہ اور چلڈرن اسپتال کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی، موجودہ حالات میں پمز کا شعبہ ایمرجنسی بھی فعال رہےگا، تاہم مین او پی ڈی کی بندش کا فیصلہ کرونا صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کوئی سرجری نہیں ہوگی، جب کہ کرونا صورت حال میں بہتری پر او پی ڈی سروس بحال کی جائے گی۔

    پمز اسپتال اسلام آباد کا عملہ کرونا وائرس کا شکار ہونے لگا

    ادھر صوبہ سندھ کے بڑے شہر اور ملک کے صنعتی حب کراچی میں بھی اسپتالوں میں کرونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، جناح اسپتال میں کرونا کے 48 مریض زیر علاج ہیں جب کہ مختص بستروں میں 50 کی گنجائش باقی ہے۔

    لیاری جنرل اسپتال میں 28 بیڈ خالی ہیں، ٹراما سینٹر میں 7 مریض زیر علاج ہیں اور 18 بستر خالی ہیں، التمش اسپتال میں 17 بستر خالی اور 3 مریض زیر علاج ہیں، ایکسپو سینٹر میں کل 74 مریض داخل ہیں، ضیاالدین اسپتال میں 17 بستر خالی اور 18 مریض زیر علاج ہیں۔

    سندھ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال نیپا میں 44 مریض زیر علاج ہیں، انڈس اسپتال میں 3 مریض آئی سی یو اور 12 ایچ ڈی یو میں زیر علاج ہیں، انڈس میں ایمرجنسی میں 13 بستر بھی مریضوں سے بھر چکے ہیں۔

  • ‘پاکستان میں ٹیسٹنگ کٹس کی تیاری آیندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گی’

    ‘پاکستان میں ٹیسٹنگ کٹس کی تیاری آیندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گی’

    نیویارک: وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹنگ کٹس کی تیاری آیندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس مقامی طور پر تیار کر رہے ہیں، آیندہ ہفتے سے کٹس کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ وائرس سے متاثرہ دیہاڑی دار مزدوروں کو مالی پیکج دیں گے، حکومت کی طرف سے سینیٹائزر کی سپلائی پیر سے شروع ہو جائے گی۔

    خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے آج صبح تیار کھانا طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے روانہ کیا گیا ہے، کھانا لے جانے والا طیارہ واپسی پر چین سے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے امدادی سامان بھی لے کر آئے گا۔

    چین کے شہر ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے کھانا روانہ

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 447 ہو گئی ہے، ملک میں کرونا وائرس کے باعث 2 اموات ہوئی ہیں جب کہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 117 نئے کیسز سامنے آئے، سندھ میں اب تک کرونا کے 245، بلوچستان میں 81 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 78 اور خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں ایک مستند کیس سامنے آیا، جب کہ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • حکومت کا کرونا کے مشتبہ مریضوں کو ایران سے واپس لانے کا فیصلہ

    حکومت کا کرونا کے مشتبہ مریضوں کو ایران سے واپس لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے کرونا کے مشتبہ مریضوں کو ایران سے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران سے کرونا کے مشتبہ مریضوں کو واپس لایا جائے گا، ذرایع کا کہنا ہے کہ 2028 پاکستانیوں کو ایران سے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

    ذرایع کے مطابق ایران سے مشتبہ پاکستانی مریضوں کو تافتان بارڈر سے منتقل کیا جائے گا، یہ پاکستانی ایران میں ایک ہفتہ قرنطینہ مکمل کر چکے ہیں، وطن واپسی پر بھی ان مسافروں کو کوئٹہ میں ایک ہفتہ قرنطینہ میں رکھا جائے گا، اس سلسلے میں کوئٹہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    پاک ایران سرحد 16 ویں روز بھی بند، افغان سرحد کی بندش میں ہفتے کی توسیع

    ایران میں دوران قرنطینہ ان پاکستانیوں میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، پاکستان میں ایک ہفتہ قرنطینہ میں علامات ظاہر نہ ہونے پر انھیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، مریض کا تعلق کراچی سے ہے، چار افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا، پاکستان میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے، دوسری طرف کرونا کا پہلا مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکا ہے۔

    پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ بھی جزوی طور پر بحال کی گئی ہے، سرحد پر ڈرائیورز کی سخت اسکریننگ کی جا رہی ہے، ایران سے آنے والی گاڑیوں، کنٹینرز اور سامان پر جراثیم کش اسپرے کیے جا رہے ہیں۔

  • پاک ایران سرحد 16 ویں روز بھی بند، افغان سرحد کی بندش میں ہفتے کی توسیع

    پاک ایران سرحد 16 ویں روز بھی بند، افغان سرحد کی بندش میں ہفتے کی توسیع

    کوئٹہ: کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک ایران سرحد 16 ویں روز بھی بند ہے، پاک افغان سرحد کی بندش میں بھی ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج پاک ایران سرحد کو جزوی طور پر کھولا جائے گا، سرحد کی بندش کو 16 روز ہو گئے ہیں، سرحد مہلک کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کی گئی تھی۔

    دوسری طرف پاک افغان سرحد کی بندش میں بھی ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے، سرحد بند ہونے کی وجہ سے پاک افغان دو طرفہ تجارت مکمل طور پر بند ہے۔

    تفتان بارڈر پر پاکستانی قرنطینے میں رکھے گئے افراد

    تفتان سرحد سے زائرین اور پاکستانی باشندوں کی وطن واپسی بھی جاری ہے، گزشتہ روز 137 افراد امیگریشن گیٹ سے پاکستان داخل ہوئے، ذرایع کا کہنا ہے کہ زائرین کو ٹاؤن ہال اور پاکستان ہاؤس کے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، تفتان کے قرنطینہ سینٹرز میں 3 ہزار 477 زائرین موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سرحدی حکام کے مطابق پاک ایران سرحد جزوی طور پر بحال کی گئی تھی، اور ایران سے زائرین، تاجر اور عام پاکستانی داخل ہوئے، جن میں 317 زائرین، 61 تاجر اور عام افراد پاکستان شامل تھے۔

    تفتان بارڈر پر پاکستانی قرنطینہ، عمارت کے اندر کم جگہ کی وجہ سے کھلی جگہ میں خیمے بنائے گئے ہیں

    خیال رہے کہ پاک ایران تفتان بارڈر پر ایران سے صرف پاکستانیوں کو آنے کی اجازت ہے، اور تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے، کلیئر ہونے کے بعد مزید سفر کی اجازت دی جا رہی ہے، تفتان میں خیمہ بستی بھی قائم کی گئی ہے۔

    کرونا وائرس کے سلسلے میں ایران سے ملحقہ اضلاع گوادر، ماشکیل، مند اور پنجگور میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بھی 15 مارچ تک بند ہیں۔ یاد رہے کہ 24 فروری کو ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستان الرٹ ہو گیا تھا اور تفتان بارڈر بند کر دیا گیا تھا، اس کے ساتھ ٹرانزٹ گیٹ، راہداری اور پاسپورٹ گیٹ بھی بند کر دیے گئے تھے۔

  • پاک ایران سرحد جزوی طور پر  بحال

    پاک ایران سرحد جزوی طور پر بحال

    چاغی: سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران سے زائرین، تاجر اور عام پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سرحدی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 317 زائرین، 61 تاجر اور عام افراد پاکستان میں داخل ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مجموعی طور پر ایران سے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 4650 ہو گئی ہے، ایران سے آنے والی 12 مال بردار ایرانی کنٹینرز پر بھی اسپرے کر کے انھیں جراثیم سے پاک کیا گیا، اور ڈرائیورز کی اسکریننگ کی گئی۔

    چین کا اگلے ماہ کرونا وائرس ویکسینز متعارف کرانے کا اعلان

    خیال رہے کہ پاک ایران تفتان بارڈر پر ایران سے صرف پاکستانیوں کو آنے کی اجازت ہے، اور تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے، کلیئر ہونے کے بعد مزید سفر کی اجازت دی جا رہی ہے، تفتان میں خیمہ بستی بھی قائم کی گئی ہے۔

    کرونا وائرس کے سلسلے میں ایران سے ملحقہ اضلاع گوادر، ماشکیل، مند اور پنجگور میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بھی 15 مارچ تک بند ہیں۔ یاد رہے کہ 24 فروری کو ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستان الرٹ ہو گیا تھا اور تفتان بارڈر بند کر دیا گیا تھا، اس کے ساتھ ٹرانزٹ گیٹ، راہداری اور پاسپورٹ گیٹ بھی بند کر دیے گئے تھے۔

  • حکومت کے ٹھوس اقدامات، پاکستان میں کرونا کے قدم رک گئے، جدید تھرمل اسکینر نصب

    حکومت کے ٹھوس اقدامات، پاکستان میں کرونا کے قدم رک گئے، جدید تھرمل اسکینر نصب

    کراچی: حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث ملک میں کرونا وائرس کے قدم رک گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، اب تک صرف 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پاکستان میں زیر علاج دونوں مریضوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا خطرے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاک ایران بارڈر چھٹے روز بھی بند رہا، براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، ایرانی سرحد پر موجود ساڑھے تین سو پاکستانیوں کی واپسی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

    سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے صرف پاکستانیوں کو آنے کی اجازت ہوگی، سرحد سے ایران اور دیگر ممالک کے افراد کو آنے کی اجازت نہیں، جب کہ پاکستان سے صرف ایرانی شہریوں کو اپنے ملک جانے کی اجازت ہے، گزشتہ شام ایران سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    ایرانی بارڈر پر بڑی تعداد میں پاکستانی پھنس گئے، تفتان میں خیمہ بستی قائم

    بارڈر پر اسکریننگ کا عمل بھی جاری ہے، سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پہلے سے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے پاکستان کم متاثر ہوا، ایئر پورٹس پر اسکریننگ کی جا رہی ہے، دنیا بھر میں پچاس سے زائد ممالک کرونا وائرس سے متاثر ہیں، چین میں موجود متاثرہ پاکستانیوں سے متعلق چینی حکومت چاہتی ہے کہ ان کا وہیں علاج ہو۔

    ادھر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا، اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے جدید تھرمل اسکینر نصب کر دیا گیا، جو خود کار طریقے سے بخار اور فلو کو چیک کرتا ہے، اس سے کم وقت میں زیادہ مسافروں کی اسکیننگ کی جا سکے گی، اسکینر 100 فی صد درستی کے ساتھ مشتبہ مریضوں کو جانچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    خیال رہے کہ نئے اور نہایت مہلک وائرس COVID 19 سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2,924 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 85,207 ہے، وائرس سے اب تک 39,496 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔