Tag: کرونا کیسز

  • کرونا وائرس پھر بے قابو، چاروں صوبوں کے 22 اضلاع کرونا کے حوالے سے اہم

    کرونا وائرس پھر بے قابو، چاروں صوبوں کے 22 اضلاع کرونا کے حوالے سے اہم

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہونے لگا ہے، چاروں صوبوں کے 22 اضلاع کرونا کے حوالے سے اہم قرار دیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بائیس اضلاع میں سے ملک کے 2 اضلاع میں کرونا کیسز کی شرح 20 فی صد سے زائد ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کی بلند ترین 28.57 فی صد شرح جہلم میں ہے، جب کہ گلگت میں کیسز کی شرح 22.56 ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں کیسز کی شرح 14.79، جب کہ میرپور 4.69 فی صد ہے، اسکردو میں کیسز کی شرح 15.91 فی صد ہو گئی ہے، اسی طرح کراچی میں کیسز کی شرح زیادہ ہے جو 14.27 ہو گئی ہے، جب کہ حیدرآباد میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 5.88 فی صد ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 6.49 فی صد ہے، پشاور میں کرونا کیسز کی شرح 9 فی صد، نوشہرہ میں 4.65 فی صد ہے، ایبٹ آباد میں 2.2، چارسدہ میں 1.20، مردان 1.86 فی صد ہے۔

    صوابی میں کرونا کی شرح 2.68 فی صد، سوات میں 1.90 فی صد ہے، ملتان میں کیسز کی شرح 1.44، بہاولپور میں 1.12 فی صد ہے، راولپنڈی میں کیسز کی شرح 11.6، لاہور 3.58 فی صد ہے، گوجرانوالہ میں کیسز کی شرح 1.37 فی صد اور گجرات میں شرح 1.10 فی صد ہے۔

  • یورپ میں کرونا کی سب سے خطرناک قسم کے پھیلنے کا انتباہ

    یورپ میں کرونا کی سب سے خطرناک قسم کے پھیلنے کا انتباہ

    کوپن ہیگن: عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کو وِڈ 19 کی ڈیلٹا قسم کے پھیلنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوگ نے کہا ہے کہ یورپ میں دس ہفتوں سے جاری کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ رک گیا ہے، اس کی وجہ بڑھتے ہوئے میل جول، سفر، اجتماعات اور سماجی پابندیوں میں نرمی ہے۔

    کوپن ہیگن میں ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کلوگ نے کہا کہ پچھلے ہفتے کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 10 فی صد اضافہ ہوا، یہ تیزی موجودہ صورت حال کی وجہ سے ہے۔

    انھوں نے کہا وبا کی ایک نئی قسم ڈیلٹا تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، جو ایسے خطے میں ہے جہاں رکن ممالک کی زبردست کوششوں کے باوجود لاکھوں افراد کو تاحال ویکسین نہیں لگائی جا سکی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کہ ڈیلٹا کی قسم متعدد اور بار بار کی انٹروڈکشنز کے ذریعے الفا کو تیزی سے تبدیل کر دیتی ہے، جس کی وجہ سے پہلے ہی اسپتال داخل ہونے والوں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    کلوگ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے یورپی علاقے میں زیادہ تعداد اگست تک کرونا کی ڈیلٹا قسم کی ہوگی۔ انھوں نے خبردار کیا کہ وبا کی نئی قسم، ویکسین کی مقدار میں کمی اور سماجی میل جول میں اضافے سے خطے میں موسم خزاں سے قبل اسپتال داخلوں اور اموات کی زیادہ تعداد کی لہر آ سکتی ہے۔

  • کے پی میں تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے کم کیسز

    کے پی میں تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے کم کیسز

    پشاور: خیبر پختون خوا میں کرونا کیسز میں واضح کمی آ گئی ہے اور حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے خیبر پختون خوا میں 72 افراد متاثر ہوئے، تیسری لہر میں یہ ایک دن میں سب سے کم کیسز ہیں، جب کہ ایک دن میں کرونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں خیبر پختون خوا میں مثبت کیسز کی شرح 1.1 ریکارڈ کی گئی ہے، لوئر دیر صوبے کا واحد ضلع ہے جہاں کرونا وائرس کیسز کی مثبت شرح اب بھی 5 فی صد ہے، باقی تمام اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 4 فی صد سے کم ہے۔

    محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 147 ہوگئی ہے، جب کہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 274 ہے، کرونا وائرس سے متاثرہ ایک لاکھ 30 ہزار 668 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، دوسری طرف کے پی میں اب تک 19 لاکھ 94 ہزار 74 افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ملک بھر کی طرح خیبر پختون خوا میں بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے پی ڈاکٹر نیاز محمد کے مطابق اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد کرونا ویکسین لگوا چکے ہیں، ان میں سے 3 لاکھ 98 ہزار شہریوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، یعنی دونوں ڈوز لگ چکی ہیں، جب کہ 13 لاکھ 90 ہزار افراد ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکے ہیں۔

    ڈاکٹر نیاز محمد کے مطابق 675 مقامات پر ویکسین لگانے کی سہولت موجود ہے، دور دراز علاقوں کے لیے 42 موبائل وینز بھی فعال ہیں۔

    صوبے کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 586 کرونا سے مثاثرہ مریض زیر علاج ہیں، خیبر پختون خوا میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 205 ہوگئی ہے۔

  • بھارت میں کنبھ میلے کے اثرات، کرونا کیسز کی یومیہ تعداد 2 لاکھ تک پہنچ گئی

    بھارت میں کنبھ میلے کے اثرات، کرونا کیسز کی یومیہ تعداد 2 لاکھ تک پہنچ گئی

    نئی دہلی: بھارت میں دھوم دھام سے کنبھ کا میلا منانا رنگ لانے لگا، ملک بھر میں کرونا وائرس کے روزانہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے بڑھ کر 2 لاکھ تک پہنچ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ہونے والے کنبھ کے میلے میں 14 لاکھ سے زائد افراد نے مذہبی رسومات ادا کیں جس کے بعد بھارت میں سامنے آنے والے کرونا وائرس کیسز کی روزانہ تعداد 1 سے 2 لاکھ پر پہنچ گئی۔

    ریاست اتر کھنڈ کے علاقے ہردوار میں جاری کنبھ میلے میں 30 سادھوؤں سمیت 2 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 1 ہزار 185 کووڈ 19 مریض دم توڑ گئے۔

    بھارت میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 917 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 15 لاکھ 69 ہزار 716 ہے۔

    ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 335 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ 47 ہزار 866 ہے۔

    بھارت میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے اور متعدد ریاستوں میں ویکسین کی کمی کی شکایات بھی ملی ہیں جس کے بعد بھارت نے کرونا وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ویکسین کی برآمد روک دی ہے۔

  • بھارت میں روزانہ 1 لاکھ کرونا کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری

    بھارت میں روزانہ 1 لاکھ کرونا کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری

    نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں پھر 1 لاکھ 84 ہزار نئے کووڈ کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال بے قابو ہوچکی ہے، بھارت میں کووڈ 19 کے مسلسل روزانہ 1 لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے جارہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی ملک میں ریکارڈ 1 لاکھ 84 ہزار نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    بھارت میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 825 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 13 لاکھ 65 ہزار 674 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وبا سے مزید 1 ہزار 24 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 115 ہوچکی ہے۔ ملک میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 36 ہزار 35 ہے۔

    کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے باوجود بھارت میں سالانہ کنبھ میلہ روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

    بھارت میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے اور متعدد ریاستوں میں ویکسین کی کمی کی شکایات بھی ملی ہیں جس کے بعد بھارت نے کرونا وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ویکسین کی برآمد روک دی ہے۔

  • اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافہ، 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافہ، 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر اسلام آباد کے 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کرونا سے متاثرہ 3 کالجز تا حکم ثانی بند کر دیے جائیں، ان تعلیمی اداروں میں 8 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم کا کہنا تھا کرونا کیسز 2 سرکاری، اور ایک نجی تعلیمی ادارے سے سامنے آئے، سیکٹر جی الیون تھری میں واقع نجی تعلیمی ادارے میں 3 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد کالج فارگرلز ایف 6/2 میں 2 کرونا کیس رپورٹ ہوئے، جب کہ اسلام آباد ماڈل کالج فارگرلز آئی نائن ون میں 3 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈی ایچ او نے مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ تعلیمی ادارے سیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے، ڈاکٹر زعیم کی جانب سے متاثرہ تعلیمی اداروں کے ٹیچرز اور عملے کے کرونا ٹیسٹنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم نے یہ ہدایت بھی کہ ہے کہ پازیٹو طلبہ سے ملنے والے افراد 14 دن قرنطینہ میں رہیں۔

  • سعودی عرب میں کرونا کیسز سے متعلق اچھی خبر

    سعودی عرب میں کرونا کیسز سے متعلق اچھی خبر

    ریاض: کرونا وبا سے متعلق اچھی خبر یہ ہے کہ سعودی عرب میں آٹھ ماہ کے بعد پہلی بار کرونا کیسز کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

    سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے ایک سو نوے مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک ہی روز میں عالمی وبا سے چودہ افراد جاں بحق ہوئے۔

    وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ایک روز کے اندر سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں آئے جن کی تعداد 64 رہی، مکہ مکرمہ ریجن میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد36 ، مدینہ منورہ میں 31 ، مشرقی ریجن میں 18 جبکہ قصیم ریجن میں 9، عسیر ریجن میں 8 ، نجران ریجن میں 7 جبکہ تبوک اور حائل ریجن میں 5 ، پانچ افراد میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔اسی طرح الجوف ریجن میں مریضوں کی تعداد 2 جبکہ الباحہ اور شمالی حدود ریجن میں ایک ایک شخص کرونا میں مبتلا پایا گیا۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں کرونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 324 رہی جس کے بعد اب تک اس مرض سے 3لاکھ 48 ہزار 562 افراد شفایاب ہو چکے ہیں، مملکت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 526 تک پہنچ گئی ہے جبکہ عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 954 ہوچکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب میں سختی، حکومت نے شہریوں کو خبردار کردیا

    وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 603 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ 4 ہزار 10 افراد میں کرونا وائرس ایکٹو ہے تاہم ان کی حالت تشویش ناک نہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اگرچہ نمایاں کمی واقع ہورہی ہے تاہم اس مرض سے احتیاط کےلیے مقررہ ایس اوپیز پر عمل کرنا از حد ضروری ہے تاکہ وبائی مرض سے مکمل طورپر محفوظ رہا جاسکے، کرونا سے بچاؤ کےلیے سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کو مستقل طور پر صاف کرنا انتہائی اہم ہے۔

  • ملک کے کون سے شہروں میں کرونا کیسز زیادہ ہیں؟

    ملک کے کون سے شہروں میں کرونا کیسز زیادہ ہیں؟

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے اہم شہروں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فی صد ہے، جب کہ کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 2441 ہو گئی ہے۔

    ملک میں کرونا کی بلند ترین شرح ایبٹ آباد میں17.57 فی صد ہے، راولپنڈی میں 15.26 فی صد، کراچی میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 14.31 فی صد ہے۔

    این سی او سی کے مطابق حیدر آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 12.13 فی صد، آزاد کشمیر میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 11.24 فی صد، پشاور میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 10.63 فی صد ہے، جب کہ سوات میں مثبت کرونا کیسز کی 4.31 فی صد ہے۔

    اسلام آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 5.27 فی صد، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 6.50، فیصل آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.7، ملتان میں 2.6 فی صد، کوئٹہ میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 6.42 فی صد، مظفر آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 10.61، میرپور میں 5.77 فی صد، اور گلگت میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 5.10 فی صد ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 44 افراد جاں بحق

    بلوچستان میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 10.46 فی صد، خیبر پختون خوا میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 9.68 فی صد، پنجاب میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 4.15 فی صد، سندھ میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 10.74فی صد ہے جب کہ مثبت کیسز کی کم ترین 3.92 فی صد شرح گلگت بلتستان میں ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کے 309 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں، لاہور میں کرونا کے 84، ملتان میں 45 مریض، راولپنڈی میں کرونا کے 20 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    کراچی میں کرونا کے 73 مریض وینٹی لیٹر، اسلام آباد میں کرونا کے 39 مریض، پشاور میں کرونا کے 45 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، اور بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

  • کرونا سے متاثرہ طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ آ گئی

    کرونا سے متاثرہ طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ آ گئی

    پشاور: کو وِڈ 19 سے متاثرہ طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلوں کے خواہش مند 138 طلبہ میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی، پاکستان میڈیکل کمیشن نے متاثرہ طلبہ سے 13 دسمبر کو خصوصی انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ 15 سے 29 نومبر تک متاثرہ طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، متاثرہ طلبہ کو پی ایم سی کو آگاہ کرنے اور اپنے ناموں کے اندراج کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

    ذرایع کے مطابق ملک بھر سے 138 طلبہ نے دوبارہ ٹیسٹ دینے کے لیے اندراج کرایا ہے، دوسری طرف 29 نومبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 10 روز میں کر دیا جائے گا۔

    میڈیکل کالج داخلہ ٹیسٹ منسوخ، عدالت کا اکیڈمک بورڈ اور اتھارٹی بنانے کا حکم

    میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے لیےملک بھر سے سوا لاکھ طلبہ نے رجسٹریشن کرائی تھی، خیبر پختون خوا میں 47 مراکز میں طلبہ نے داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے میڈیکل کالجز میں کرونا کیسز بڑھنے لگے ہیں، متاثرہ طلبہ، ٹیچرز اور اسٹاف ممبران کو گھروں میں قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔

    گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اور سندھ کے درمیان جاری میڈیکل کالجز میں داخلے کا ٹیسٹ بھی منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 15 نومبر کو لیا جا رہا تھا۔

  • ہالیڈے کے بعد امریکیوں کی گھروں کو واپسی پر کرونا کیسز میں اضافے کا خدشہ

    ہالیڈے کے بعد امریکیوں کی گھروں کو واپسی پر کرونا کیسز میں اضافے کا خدشہ

    واشنگٹن: کو وِڈ 19 کی دوسری لہر میں امریکا میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے، تھینکس گیونگ ہالیڈے کے بعد لاکھوں امریکیوں کی گھروں کو واپسی کے بعد کو وِڈ کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کی دوسری لہر نے بھی امریکا کو لپیٹ میں لے لیا ہے، تھینکس گیونگ ہالی ڈے کے موقع پر ایک بار پھر کرونا کیسز میں بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔

    نیویارک کے میئر نے 7 دسمبر سے سرکاری اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، حالاں کہ نیویارک میں کیسز 3 فی صد سے زیادہ ہونے پر اسکول 2 ہفتے قبل بند کیےگئے تھے۔

    دوسری طرف برطانیہ میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے طلبہ پر اب تک ایک لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جا چکا ہے، برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پابندیوں پر مؤثر عمل نہ ہوا تو سالِ نو میں تیسری لہر کا سامنا ہو سکتا ہے، برطانیہ نے وبا سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کو وِڈ 19 موڈرنا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں حاصل کر لی ہیں۔

    ادھر فرانس میں عدالت نے گرجا گھروں میں 30 سے زیادہ افراد کے اجتما ع پر پابندی میں نرمی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ آسٹریلین ریاست وکٹوریہ میں ایک ماہ میں نیا کیس نہ آنے پر پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جمہوریہ چیک میں وبا میں کمی پر جمعرات سے ریسٹورنٹس اور دیگر کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ہانگ کانگ میں 4 ماہ بعد نئے کیسز کی بلند ترین سطح کے ساتھ 115 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ترکی میں کو وِڈ 19 سے اموات میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 185 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    لبنان نے کرسمس سے قبل کو وِڈ 19 سے متعلقہ پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے، لبنان میں 2 ہفتے قبل سخت قواعد و ضوابط لاگو کیے گئے تھے، ریسٹورنٹس کو نصف گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم نائٹ کلبز اور بار بند رہیں گے۔

    کو وِڈ کیسز میں اضافے کے باعث عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے لیے 15 وینٹی لیٹرز کا عطیہ بھیج دیا ہے۔