Tag: کرونا کے مریضوں

  • کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،چینی صدر کی ٹرمپ کو مدد کی پیشکش

    کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،چینی صدر کی ٹرمپ کو مدد کی پیشکش

    بیجنگ: کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکا کے پہلے نمبر پر آنے کے بعد چینی صدر نے ٹرمپ کو مدد کی پیشکش کردی اور کہا امید ہے واشنگٹن چینی شہریوں کی حفاظت کےلیےاقدامات کرےگا۔

    تفصیلات کے مطاامریکا نےکورونا وائرس کےمتاثرین کی تعداد میں چین کو پیچھے چھوڑدیا، اس سلسلے میں چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ ہوا ، جس میں کوروناوائرس پرگفتگو ہوئی اور کوروناخطرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نےامریکاکومدد کی پیشکش کی اور کہا وائرس کامقابلہ کرنےکیلئےچین امریکا کو اکٹھا ہونا پڑے گا، وباپھیلنےپرشفاف طریقےسےسب کوآگاہ کیا، امیدہےواشنگٹن چینی شہریوں کی حفاظت کےلیےاقدامات کرے گا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا چینی صدر شی جن پنگ سے کورونا وائرس سے متعلق بات اچھی رہی، چینی صدر سے تیزی سے پھیلنے والے وائرس پرتفصیل سے بات ہوئی۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین وائرس سے گزرچکا ہے اور اس کو اچھی طرح سمجھتا ہے ، چین اور امریکا ملکر اس پر کام کر رہے ہیں ، دنیا اس وقت چھپے ہوئے دشمن کیخلاف حالات جنگ میں ہے، ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔

    خیال رہے سپرپاورامریکا وائرس کا نیا مرکزبن گیا ہے ، امریکا بھرمیں وائرس سے متاثرین کی تعداد پچاسی ہزارسے تجاوزکرگئی جبکہ تیرہ سو افراد لقمہ اجل بنے۔ریاست نیویارک میں سب سے زیادہ اڑتیس ہزار کیسزرپورٹ ہوئےاورچارسو چھیاسٹھ اموات ہوئیں۔

  • پنجاب: کرونا کے مریضوں کا اسپتالوں کے بجائے گھروں پر معائنہ ممکن

    پنجاب: کرونا کے مریضوں کا اسپتالوں کے بجائے گھروں پر معائنہ ممکن

    لاہور : پاکستان میں کرونا ٹیلی میڈیسن اور ہیلپ لائن آج سے کام شروع کردےگی ، جس کی مدد سے کرونا کے مریضوں کا اسپتالوں کی بجائے گھروں میں معائنہ ممکن ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کرونا کے مریضوں کا اسپتالوں کی بجائے گھروں میں چیک اپ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے ، ’’کورونا ٹیلی میڈیسن اور ہیلپ لائن‘‘آج سےکام شروع کردےگی۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور یو ایچ ایس میں ویب پورٹل اورہیلپ لائن کا افتتاح کر یں گے، چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عوام کوکرونا سےبچاؤکےلیےحفاظتی تدابیرپر100فیصدعمل کرنا ہوگا۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ منصوبےسےکورونا مر یضوں کاآن لائن طر یقے سےفوری چیک اپ ہوگا ہیلپ لائن سےکورونا کے شکار افراد کی بھر پور مدد کی جائےگی۔

    گذشتہ روز وی سی یو ایچ ایس پروفیسرجاویداکرم نے کہا تھا کہ آن لائن معائنےاورمشورےکیلئےیوایچ ایس ٹیلی میڈیسن پورٹل قائم کردیا گیا ہے ، آن لائن پورٹل کے لیے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    پروفیسر جاویداکرم کا کہنا تھا کہ کروناوائرس پرلوگوں میں بڑی غلط فہمیاں ہیں، کرونا ڈینگی کی طرح نہیں جوگرمی سےختم ہوجائے، وائرس سے بچاؤ کے لیے صفائی کو بہتر بنانا ہوگا۔

    وی سی یوایچ ایس نے کہا تھا پورٹل سےمشتبہ مریضوں کاگھربیٹھےمعائنہ ممکن ہوگا، یو ایچ ایس میں ہینڈسینی ٹائیزرتیارکیاجائےگا، گورنرپنجاب نےسینی ٹائززکےلیےفنڈزدینےکاوعدہ کیاہے، یوایچ ایس کاتیارسینی ٹائیزرڈبلیوایچ اوکی ہدایات کےمطابق ہے۔