Tag: کرونا

  • کراچی میں کرونا وائرس کیسز میں واضح کمی

    کراچی میں کرونا وائرس کیسز میں واضح کمی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کیسز میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ روز شہر میں 231 کرونا کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کیسز میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے، کراچی میں کرونا کیسز کی شرح 4.55 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 690 کرونا کیسز رپورٹ کیے گئے جن میں سے 231 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

    گزشتہ روز شہر میں کرونا وائرس کے مزید 7 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں 706 اومیکرون کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، 241 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 224 مریضوں کی حالت تشویش ناک جبکہ 17 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    یاد رہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 983 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس عرصے میں مزید 26 اموات ہوئیں۔

  • حاملہ ماؤں کی کووڈ ویکسی نیشن بچوں کے لیے بھی فائدہ مند

    حاملہ ماؤں کی کووڈ ویکسی نیشن بچوں کے لیے بھی فائدہ مند

    امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ایسے نومولود بچے جن کی ماؤں نے حمل کے دوران کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے ویکسی نیشن کروائی ہوتی ہے، ان میں پیدائش کے بعد بیماری سے اسپتال داخلے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔

    یہ پہلی تحقیق ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ویکسی نیشن سے نہ صرف حاملہ خواتین کو تحفظ ملتا ہے بلکہ ان کے نومولود بچوں کو بھی بیماری کے اثرات سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

    یو ایس سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن خواتین نے حمل کے دوران موڈرنا یا فائزر ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کیں، ان کے بچوں میں پیدائش کے 6 ماہ بعد تک کووڈ 19 سے اسپتال میں داخلے کا خطرہ کم ہوگیا۔

    سی ڈی سی کے شعبہ اطفال کی سربراہ ڈاکٹر ڈانا مینی ڈالمین نے بتایا کہ سی ڈی سی ڈیٹا میں حقیقی دنیا کے شواہد فراہم کیے گئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ حمل کے دوران کووڈ 19 کا استعمال خواتین کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو بھی کم از کم 6 ماہ تک تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر ان بچوں میں ماں میں بیماری کے خلاف لڑنے والی اینٹی باڈیز منتقل ہوتی ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ جب خواتین حمل کے دوران کووڈ ویکسین استعمال کرتی ہیں تو ان کے جسم میں بیماری سے تحفظ فراہم کرنے والی اینٹی باڈیز بنتی ہیں اور یہ اینٹی باڈیز آنول کی نالی کے خون میں بھی موجود ہوتی ہیں۔

    تحقیق کے مطابق اس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس طرح اینٹی باڈیز بچوں میں منتقل ہوتی ہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمیں معلوم تھا کہ اس طرح بچوں میں اینٹی باڈیز منتقل ہوتی ہیں مگر اس تحقیق سے قبل اس کو ثابت کرنے والا ڈیٹا ہمارے پاس نہیں تھا۔

    تحقیق کے دوران جولائی 2021 سے جنوری 2022 کے دوران 6 ماہ سے کم عمر بچوں کا جائزہ لیا گیا تھا، اس مقصد کے لیے اسپتال میں داخل ہونے والے 379 بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن میں سے 176 کووڈ جبکہ باقی دیگر وجوہات کے باعث طبی مراکز میں داخل ہوئے تھے۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ حمل کے دوران ماں کی ویکسی نیشن بچوں کو کووڈ سے متاثر ہونے پر اسپتال میں داخلے کے خطرے سے بچانے کے لیے 61 فیصد تک مؤثر ہیں۔

    تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ویکسینز کی افادیت اس وقت 80 فیصد ہوجاتی ہے جب ماؤں نے حمل کے 21 ویں ہفتے کے بعد اور بچے کی پیدائش سے 14 دن پہلے ویکسی نیشن مکمل کی ہو۔

    اسی طرح 21 ہفتے سے قبل ویکسی نیشن کروانے والی ماؤں کے بچوں میں ویکسین کی افادیت 32 فیصد تک رہ جاتی ہے۔

    اس تحقیق میں ویکسین کے بوسٹر ڈوز کی افادیت کے ڈیٹا کو شامل نہیں کیا گیا تھا یا یہ نہیں دیکھا گیا کہ حمل سے قبل ویکسی نیشن کروانے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    ماہرین نے بتایا کہ سب سے زیادہ تشویشناک امر یہ تھا کہ کووڈ سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے 88 فیصد بچوں کی پیدائش ایسی ماؤں کے ہاں ہوئی تھی جن کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی۔

    انہوں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ حمل کے آغاز میں ویکسینز کی افادیت کے تخمینے کو احتیاط سے لینا چاہیئے کیونکہ تحقیق کا پیمانہ زیادہ بڑا نہیں تھا۔

  • کرونا وائرس: امارات میں 95 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل

    کرونا وائرس: امارات میں 95 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں 95 فیصد سے زائد آبادی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مکمل طور پر ویکسی نیٹ ہوچکی ہے، کرونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کی شرح 95.21 فیصد ہوگئی ہے۔

    شعبہ صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے کہا کہ حکومت صحت، نگہداشت اور علاج کی سہولتیں بڑھا کر شعبہ صحت کی صلاحیت مضبوط سے مضبوط تر کررہی ہے اور وبا کے انسداد کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ڈاکٹر الحوسنی نے بتایا کہ امارات میں پہلی خوراک لینے والوں کا تناسب 100 فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ دو خوراک لینے والوں کا تناسب 95.21 فیصد ہے۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کرونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں، بدھ 16 فروری کو کرونا وائرس کے 3 لاکھ 65 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 957 مثبت نکلے۔

    نئے کیسز کے کووڈ متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 71 ہزار 315 تک پہنچ گئی ہے۔ کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 8 ہزار 824 ہوچکی ہے۔

    امارات میں کرونا وائرس سے اب تک 2 ہزار 289 افراد کی اموات ہوچکی ہے۔

  • اردن آنے پر پی سی آرٹیسٹ کی شرط ختم

    اردن آنے پر پی سی آرٹیسٹ کی شرط ختم

    اومان: اردن میں کرونا وائرس سے متعلق بیشتر پابندیاں ختم کردی گئیں جن میں اردن آنے والے افراد پر پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی بھی شامل ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن نے کرونا وبا کی موجودہ لہر ختم ہوتے ہی بچاؤ کے لیے مقررہ بیشتر پابندیاں ختم کردی ہیں، حکومتت ترجمان فیصل الشبول کا کہنا ہے کہ باہر سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کے بغیر ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں کرونا وائرس کے مریضوں سے ملنے والوں پر قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی، اب بیرون ملک سے آنے والے اردنی شہریوں اور غیر ملکیوں میں سے کسی سے بھی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ طلب نہیں کی جائے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ تقریبات، اجتماعات اور سماجی پروگراموں میں شرکت کے لیے کرونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی، البتہ سرکاری اور نجی اداروں میں جانے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکوں کا ہونا لازمی ہے۔

    کووڈ 19 کے مریضوں کی آئسولیشن کا دورانیہ بھی کم کرکے 5 روز کردیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق تمام اسکول باقاعدہ کھولے جائیں گے، اساتذہ اور طلبہ سب اسکولوں میں ہی پڑھنے اور پڑھانے کا عمل شروع کریں گے۔

    اگر کوئی طالب علم متاثر ہوگا تو اس صورت میں اسے 5 روز کے لیے گھر میں آئسولیٹ کردیا جائے گا اور 5 دن بعد وہ اسکول واپس آجائے گا۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں 24 سو نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: ملک بھر میں 24 سو نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 33 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 950 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 96 ہزار 218 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 48 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 59 لاکھ 97 ہزار 179 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.92 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 14 سو 96 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 12 کروڑ 20 لاکھ 46 ہزار 24 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 45 لاکھ 23 ہزار 444 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کووڈ 19 سے بچانے والی ایک عام عادت

    کووڈ 19 سے بچانے والی ایک عام عادت

    کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے مضبوط قوت مدافعت اہم ڈھال ہے، اب حال ہی میں ماہرین نے اس سے بچانے والے ایک اور عنصر کی طرف اشارہ کیا ہے۔

    امریکا میں آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کرنے کی عادت فلو اور کووڈ 19 ویکسینز کے استعمال کے بعد ان کے اینٹی باڈی ردعمل کو بڑھاتی ہے۔

    تحقیق کے مطابق ویکسی نیشن کے بعد ورزش کرنے سے مضر اثرات کی شدت میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا، تحقیق میں ویکسی نیشن کروانے کے فوری بعد 90 منٹ تک ورزش کے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ ورزش کے نتیجے میں ویکسی نیشن کے 4 ہفتوں بعد سیرم اینٹی باڈی کا تسلسل بڑھ گیا۔ اسی طرح جو بالغ افراد ورزش کو معمول کے مطابق جاری رکھتے ہیں ان میں فلو یا کووڈ ویکسین کا اینٹی باڈی ردعمل بھی بڑھ جاتا ہے۔

    تحقیق میں شامل لگ بھگ 50 فیصد افراد موٹاپے یا زیادہ جسمانی وزن کے حامل تھے مگر ورزش کے دوران انہوں نے دھڑکن کی رفتار صحت مند سطح پر برقرار رکھی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ درحقیقت ورزش کرنے کی عادت صرف ویکسینز کی افادیت میں ہی اضافہ نہیں کرتی بلکہ ویکسی نیشن نہ کرانے پر بھی کووڈ سے کسی حد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

    اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سائنس ڈائریکٹ میں شائع ہوئے۔

  • کرونا وائرس کچھ افراد کو کم اور کچھ کو شدید بیمار کیوں کرتا ہے؟

    کرونا وائرس کچھ افراد کو کم اور کچھ کو شدید بیمار کیوں کرتا ہے؟

    کرونا وائرس جسم کے تقریباً تمام اعضا کو متاثر کرتا ہے، کچھ افراد میں یہ اثرات بہت کم اور کچھ میں شدید ہوتے ہیں، ماہرین نے اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی ہے۔

    امریکا کے ییل اسکول آف میڈیسن نے کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے افراد کے مدافعتی ردعمل کا جائزہ لیا، انہوں نے دیکھا کہ اس بیماری کو جلد شکست دینے والوں کے مقابلے میں زیادہ بیمار ہونے والے مریضوں کے مدافعتی ردعمل میں کیا مختلف ہوتا ہے۔

    اس مقصد کے لیے انہوں نے مریضوں کے خون کے خلیات کی جانچ پڑتال کی، انہوں نے ہر مریض سے خون کے خلیات کو وائرس کی پیشرفت کو 2 مختلف مراحل میں حاصل کیا۔

    ماہرین نے دریافت کیا کہ مدافعتی نظام کے 2 بنیادی پہلوؤں میں ربط کی کمی تھی۔

    مدافعتی نظام کا ایک پہلو وائرل انفیکشن کے خلاف پہلے دفاعی میکنزم کا کام کرتا ہے، جو برق رفتار ہوتا ہے جبکہ دوسرا ایسا خاص مدافعتی ردعمل ہوتا ہے جو مخصوص وائرس کو ہی ہدف بناتا ہے اور یہ زیادہ طاقتور دفاع فراہم کرتا ہے۔

    ان دونوں میں ربط کے نتیجے میں پہلے مرحلے میں ایسے مخصوص مدافعتی خلیات مونو سائٹس متحرک ہوتے ہیں جن کے دوسرے مرحلے کے مدافعتی ردعمل کے اینٹی جینز موجود ہوتے ہیں۔

    ماہرین نے دریافت کیا کہ کووڈ سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے افراد میں مونو سائٹس میں ٹی سیلز کے اینٹی جینز زیادہ مؤثر نہیں ہوتے بلکہ پھر بھی دوسرے مرحلے میں مدافعتی نظام بہت زیادہ متحرک ہوتا ہے۔

    اس کے بہت زیادہ متحرک ہونے سے ورم پھیلنے کا عمل حرکت میں آتا ہے جو جسم کے دیگر ٹشوز کو نقصان پہنچاتا ہے۔

    تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کووڈ سے بہت زیادہ بیمار افراد میں ٹائپ 1 انٹر فیرون نامی پروٹین کی زیادہ مقدار متاثرہ خلیات سے خارج ہوتی ہے جس سے بھی مدافعتی ردعمل کو نقصان پہنچتا ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ مونو سائٹس اور ٹی سیلز کے تعلق کو ہدف بنائے جانے کی ضرورت ہے جس سے کووڈ سے بہت زیادہ بیمار افراد کے علاج میں مدد مل سکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر سائنسدان مدافعتی ردعمل کے پہلے یا دوسرے پہلو کو بدلنے کے قابل ہوجائیں تو اس سے مریضوں کی حالت بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں بتدریج کمی

    ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں بتدریج کمی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 49 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 877 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 465 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 91 ہزار 423 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 88 ہزار 517 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 49 ہزار 553 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار 758 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.97 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 15 سو 34 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 12 کروڑ 6 لاکھ 45 ہزار 745 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 35 لاکھ 42 ہزار 689 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی

    بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی

    اسلام آباد: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں صرف 15 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز میں کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 4.24 فیصد ہوگئی۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 15 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، کوئٹہ سے 6، تربت سے 6، اور گوادر سے 3 کیس سامنے آئے۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ روز 354 کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 597 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.4 فیصد ہوچکی ہے۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

    کرونا وائرس: ملک بھر میں نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈھائی ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 828 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 597 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 83 ہزار 725 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 48 ہزار 37 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 58 لاکھ 47 ہزار 205 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.4 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 15 سو 88 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 12 کروڑ 6 لاکھ 45 ہزار 745 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 35 لاکھ 42 ہزار 689 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔