Tag: کرونا

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی

    بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، صوبے میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10.47 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 84 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 368 ہوگئی۔ صوبے میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.47 فیصد رہی۔

    محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 486 ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 33 ہزار 647 ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مزید 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 9.88 فیصد ہوچکی ہے۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔

  • 2 سال سے وبا سے بچنے والا ملک بھی آخر کار اس کا شکار ہوگیا

    2 سال سے وبا سے بچنے والا ملک بھی آخر کار اس کا شکار ہوگیا

    کرونا وائرس نے دنیا کے تمام ممالک کو متاثر کیا ہے تاہم ایک ملک ایسا بھی تھا جو اب تک اس سے بچا ہوا تھا، تاہم اب اومیکرون نے اس ملک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    دو سال قبل جب دنیا میں کرونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تو بحر الکاہل میں موجود کرِیباتی کے جزائر نے اپنی سرحدوں کو بند کر دیا تھا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ دو سال تک یہ وبا وہاں نہ پہنچ سکے۔

    کریِباتی میں حکام نے اس ماہ سے دوبارہ سرحدیں کھولنا شروع کیں جس کے بعد ملک کے 54 شہریوں کو واپس چارٹر جہاز میں لانے کا موقع ملا۔ ان افراد میں زیادہ تر مشنریز تھے جو سرحدیں بند ہونے سے قبل عیسائیت کی تبلیغ کے لیے کریباتی سے نکلے تھے۔

    حکام نے واپس آنے والے مسافروں کا فجی کے قریب تین بار کرونا وائرس ٹیسٹ کیا، ان کا ویکسی نیٹڈ ہونا ضروری تھا اور ان کو ملک پہنچنے پر قرنطینہ کے ساتھ اضافی ٹیسٹ سے بھی گزرنا پڑا۔

    لیکن یہ کافی نہیں تھا کیوں کہ نصف سے زائد مسافر کا کرونا ٹیسٹ مثبت تھا جو اب پھیل گیا ہے اور اس نے حکومت کو ملک میں ہنگامی صورتحال قرار دینے پر مجبور کیا۔

    ابتدا میں 36 مثبت کیسز جمعے تک پھیل کر 181 کیسز ہوگئے۔

    کریباتی اور بحر الکاہل کی متعدد دیگر چھوٹی اقوام وہ جگہیں ہیں جنہوں نے سختی سے سرحدوں کی بندش پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بڑی حد تک وائرس کو پھیلنے سے روکا، لیکن ان کی دفاع کی صلاحیت اومیکرون کے خلاف زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہو سکی۔

    ایک ڈیٹا کے مطابق کریباتی کی 1 لاکھ 13 ہزار کی آبادی کا صرف 33 فیصد مکمل ویکسین شدہ ہیں جبکہ 59 فیصد افراد نے ایک ڈوز لگوائی ہے۔

  • روس میں ایک روز کے دوران 1 لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ

    روس میں ایک روز کے دوران 1 لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ

    ماسکو: کرونا وائرس کی نئی قسم روس کو تیزی کے ساتھ اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے انفیکشنز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری کرونا وائرس ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 1 لاکھ 13 ہزار 122 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    یہ اب تک کی ریکارڈ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے جو اس ماہ کے شروع میں ریکارڈ ہونے والی تعداد یعنی 15 ہزار سے سات گنا زیادہ ہے۔

    ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کووڈ 19 سے 668 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کووڈ سے روس میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 111 تک پہنچ گئی جو یورپ بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

    کرملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ یہ اعداد زیادہ ہیں اور ممکنہ طور پر اور زیادہ ہوں کیوں کہ زیادہ تر لوگوں کے ٹیسٹ نہیں ہوئے یا ان میں علامات نہیں ہیں۔

    ترجمان نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ صدارتی ایڈمنسٹریشن میں بہت سے لوگ ہیں جو وائرس سے انفیکٹ ہوئے ہیں، اکثریت نے خود کو آئسولیٹ کرنے کے بعد گھر سے کام کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں روسی پارلیمان نے لامحدود مدت تک غیر ویکسین شدہ لوگوں پر پابندیوں کا اطلاق مؤخر کیا تھا، اس ہفتے صحت حکام نے قرنطینہ کے دورانیے کو 14 دن سے کم کرتے ہوئے سات روز کر دیا تھا۔

  • پشاور میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 39 فیصد ہوگئی

    پشاور میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 39 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کیسز کی بلند ترین یومیہ شرح صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں 39.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کی شرح 21.79 فیصد جبکہ حیدر آباد میں 11.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.29 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 14.44 فیصد ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں 12.62 فیصد، بہاولپور میں 10.21 فیصد، ملتان میں 8.91 فیصد، فیصل آباد میں 8.65 فیصد، سرگودھا میں 7.37 اور گجرات میں 1.50 ریکارڈ کی گئی۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 39.63 فیصد، مردان میں 31.08 فیصد، بنوں میں 9.40 فیصد، ایبٹ آباد میں 8.90 فیصد اور صوابی میں 6.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 12.14 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    گلگت بلتستان کے شہر دیامر میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 6 فیصد، اسکردو میں 1.79 فیصد اور گلگت میں صفر فیصد رہی، جبکہ آزاد کشمیر کے شہروں مظفر آباد میں 27.40 فیصد اور میر پور میں 15.07 فیصد رپورٹ کی گئی۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے، سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے سیکریٹری ہیلتھ عمران سکندر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن اور احتیاط سے ہی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں، 12 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی کوشش کر رہے ہیں۔

    عمران سکندر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں پنجاب بھر سے کرونا وائرس کے 2 ہزار 212 کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران 12 مریضوں کا انتقال ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 29 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 248 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہوچکی ہے۔

  • مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری

    مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری

    اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری ہے، یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ شرح صوبہ پنجاب کے شہر نوشہرہ میں اور دوسرے نمبر پر کراچی میں رپورٹ کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، ملک میں کرونا وائرس کی بلند ترین یومیہ شرح 46.77 فیصد نوشہرہ میں ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں کراچی میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی شرح 21.67 فیصد اور حیدر آباد میں 20.05 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    گلگت میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی شرح 18.99 فیصد، دیامر میں 5.21 فیصد، اسکردو میں 1.23 فیصد، مظفر آباد میں 39.04 فیصد اور میر پور میں 13.73 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یومیہ کیسز کی شرح 14.77 فیصد، راولپنڈی میں 16.07 فیصد، لاہور میں 19.30 فیصد، بہاولپور میں 12.50 فیصد، گجرات میں 3 فیصد، ملتان میں 8.41 فیصد اور سرگودھا میں 6.25 ریکارڈ کی گئی۔

    کوئٹہ میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 10.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے مزید 7 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 29 اموات

    ملک میں کرونا وائرس کے مزید 7 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 29 اموات

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیز لہر جاری ہے، ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 29 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 29 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 248 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 64 ہزار 16 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 49 لاکھ 57 ہزار 306 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 14 سو 55 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 10 کروڑ 42 لاکھ 28 ہزار 89 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 105 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے مزید 7 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے مزید 7 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیز لہر جاری ہے، ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 27 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 219 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 719 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 70 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 48 لاکھ 93 ہزار 290 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.31 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 13 سو 75 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 10 کروڑ 42 لاکھ 28 ہزار 89 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 105 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • امریکا: کرونا ویکسین نہ لگوانے پر اسپتال نے مریض کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے انکار کردیا

    امریکا: کرونا ویکسین نہ لگوانے پر اسپتال نے مریض کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے انکار کردیا

    واشنگٹن: امریکا کے شہر بوسٹن میں دل کی پیوند کاری کے منتظر ایک مریض کو، کرونا ویکسین نہ لگوانے پر سرجری سے منع کردیا گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مریض کے والد ڈیوڈ فرگوسن کا کہنا ہے کہ ان کا 31 سالہ بیٹا موت کے دہانے پر کھڑا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا منتظر ہے۔ اس نے اسپتال میں کرونا ویکسی نیشن کروانے سے انکار کردیا ہئ کیوںکہ وہ اس کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کا عملہ میرے بیٹے پر ویکسین لگوانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں کہ اگر اس نے ویکسی نیشن نہیں کروائی تو وہ اسے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریضوں کی فہرست سے باہر نکال دیں گے۔

    دوسری جانب بوسٹن کے برگھم اینڈ ویمنز اسپتال کی ترجمان نے مریض کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے انکار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے آپریشن اور اعضا کے ٹرانسپلانٹ کے لیے کرونا ویکسی نیشن کا مکمل ہونا لازمی ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے پاس سی ڈی سی (مرکز برائے دافع امراض اور تحفظ) کی تجویز کردہ تمام ویکسین بشمول کووڈ 19 موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ٹرانسپلانٹ کے امیدواروں میں آپریشن کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ مریض کی جلد از جلد بحالی بھی کرنا چاہتے ہیں، کیوںکہ اتنی بڑی جراحی کے بعد انسان کا مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے۔

    دوسری جانب نیویارک یونیورسٹی کے طبی ماہر آرتھر کیپلین نے میڈیا کو بتایا کہ کسی بھی ٹرانسپلانٹ میں آپ کا مدافعتی نظام ختم ہوجاتا ہے اور پھر کرونا وائرس آپ کو اپنا نشانہ بنا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ غیر ویکسین شدہ افراد کو ٹرانسپلانٹ کے لیے منع کیا جارہا ہے۔

  • جرمنی میں ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ

    جرمنی میں ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ

    برلن: جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ سے زائد کووڈ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، یہ وبا کے شروع ہونے کے بعد سے جرمنی میں کرونا کیسز کی یومیہ بلند ترین شرح ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    جرمنی میں وبائی امراض کے روک تھام اور ریسرچ کے وفاقی ادارے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ جرمنی میں اس عالمی وبا کی شروعات کے بعد سے اب تک پہلی مرتبہ کسی ایک دن میں اتنے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جس کی بڑی وجہ کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون ہے۔

    ایک ہفتے قبل تک جرمنی میں نئے انفیکشنز کی مجموعی تعداد 70 ہزار سے کم تھی، اس وبا میں تیزی سے اضافہ تشویش کی ایک نئی لہر بھی ساتھ لایا ہے۔ جرمنی میں اب تک 9 ملین افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

    جرمنی میں اس نئی لہر کی وجہ سے صحت، چائلڈ کیئر اور تعلیمی اداروں پر بوجھ بڑھ گیا ہے اور متعلقہ محکموں میں عملے کی قلت بھی دیکھی جا رہی ہے۔

    رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق جرمنی میں نصف آبادی کو کرونا کی تیسری ویکسین یعنی بوسٹر لگائے جانے کا سنگ میل عبورکرلیا گیا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق 75 فیصد لوگوں کو کم از کم ایک خوراک دی جا چکی ہے تاہم دیگر مغربی یورپی ممالک جیسے فرانس، اٹلی اور اسپین کے مقابلے میں یہ شرح کم ہے۔