Tag: کرونا

  • کراچی میں کرونا کیسز کی شرح 39 فیصد تک پہنچ گئی

    کراچی میں کرونا کیسز کی شرح 39 فیصد تک پہنچ گئی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 39.39 فیصد ہوگئی، شہر میں ایک روز کے دوران 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 39.39 فیصد تک پہنچ گئی، پورے سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 622 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 26 سو سے زائد مثبت کیسز میں سے 2 ہزار 424 کا تعلق کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں کرونا وائرس سے 1 شخص کی موت ہوئی، 229 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 18 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں تاحال صرف 460 کیسز کی جنیوم سیکوینسنگ کے بعد تصدیق ہوئی، 56 مشتبہ کیسز کی جنیوم سیکوینسنگ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی سمیت پورے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 27 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران 9 مزید اموات ہوئیں۔

  • فائزر کی جاپان سے کووڈ کی کھائی جانے والی دوا کی منظوری طلب

    فائزر کی جاپان سے کووڈ کی کھائی جانے والی دوا کی منظوری طلب

    امریکا کے دوا ساز ادارے فائزر نے کووڈ 19 کے علاج کی اپنی گولیوں کی شکل کی اینٹی وائرل دوا کی منظوری کے لیے جاپانی حکام کو جمعہ کے روز درخواست دے دی ہے۔

    اگر اس کی منظوری مل جاتی ہے تو پاکسلووڈ ملک میں دستیاب کھائی جا سکنے والی دوسری دوا ہو گی، امریکی کمپنی مرک کی تیار کردہ مولنو پیر اویر گولیوں کی منظوری دسمبر کے آخر میں دی گئی تھی۔

    فائزر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ طبی آزمائشوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ علامات نمودار ہونے کے آغاز کے تین دن کے اندر جب پاکسلووڈ کرونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے کے خطرے سے دو چار مریضوں کو دی جاتی ہے تو یہ اسپتال میں داخل ہونے یا موت کے خطرے کو 89 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

    کمپنی نے کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹوں سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ دوا متغیر قسم اومیکرون کا پھیلاؤ کم کر سکتی ہے۔

    جاپان کی حکومت نے پاکسلووِڈ کی 20 لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کا معاہدہ کیا ہے، حکومت کا منصوبہ ہے کہ دوا کے محفوظ ہونے اور اس کی افادیت کی جانچ کے بعد فروری کے اوائل میں دوا کی فراہمی کا آغاز کردیا جائے۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ

    ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا، ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 999 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 834 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 407 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 48 ہزار 449 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 40 لاکھ 32 ہزار 951 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 675 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 10 کروڑ 11 لاکھ 24 ہزار 956 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 7 کروڑ 61 لاکھ 62 ہزار 35 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • ڈیلٹا کا خطرہ تاحال برقرار

    ڈیلٹا کا خطرہ تاحال برقرار

    کرونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کو خطرناک ترین قسم قرار دیا جاتا رہا ہے، اس قسم کا پھیلاؤ بظاہر کم دکھائی دے رہا ہے لیکن ماہرین نے اس کے خطرے کی طرف توجہ دلائی ہے۔

    معروف ماہر وائرولوجی روبرٹو بٹسٹن نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی قسم ڈیلٹا اب بھی مختلف اقسام کے انفیکشن سے ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

    بٹسٹن کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا کے غائب ہوجانے کے بارے میں اب تک شواہد نہیں ملے، اس وقت آئی سی یوز میں مریضوں کے داخلے اور اموات کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کو خطرناک ترین قسم قرار دیا جاتا رہا ہے۔

    ڈیلٹا پھیپھڑوں کے خلیات میں تبدیلیاں لانے کے حوالے سے زیادہ بہتر کام کرتا ہے اور متاثرہ خلیات کو صحت مند خلیات میں بھی شامل کردیتا ہے، جس کے نتیجے میں اس قسم سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔

  • پنجاب میں اومیکرون سمیت کرونا وائرس کیسز میں اضافہ

    پنجاب میں اومیکرون سمیت کرونا وائرس کیسز میں اضافہ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 445 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 19 اومیکرون کیسز بھی شامل ہیں، صوبے میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے صوبے میں مزید 2 اموات ہوئیں۔

    اس عرصے میں پنجاب میں 18 اومیکرون کیسز سمیت 445 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، ساہیوال میں اومیکرون کے 5 اور اوکاڑہ میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 152 ہے، صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 6.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 1 ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، دوسرے مرحلے میں 2 کروڑ 67 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

    خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ دیکھا جارہا ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران مزید 13 اموات بھی ہوئیں۔

  • کرونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ، ایک دن میں 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ، ایک دن میں 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ویکسین کی ایک ڈوز لینے والے افراد کی تعداد بھی 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 987 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار 248 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 699 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 44 ہزار 120 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 39 لاکھ 35 ہزار 232 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.7 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 628 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 10 کروڑ 4 لاکھ 10 ہزار 291 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 7 کروڑ 52 لاکھ 25 ہزار 220 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا ویکسین کی 11 خوراکیں لگوانے والا شخص

    کرونا ویکسین کی 11 خوراکیں لگوانے والا شخص

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے کرونا ویکسین کی 11 خوراکیں لگوا لیںِ، مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے بعد وہ خود کو بہت صحت مند محسوس کر رہے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ براہم دیو منڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریاست بہار میں کرونا ویکسین کی 11 خوراکیں لگوائیں۔

    ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر براہم دیو کا کہنا ہے کہ کرونا کی اتنی خوراکوں نے انہیں جسم کے درد سے نجات دلانے اور صحت مند رہنے میں مدد کی۔

    رپورٹس کے مطابق براہم دیو کا دعویٰ ہے کہ انہیں گزشتہ سال فروری سے دسمبر کے درمیان 11 بار ویکسین لگی جس کی تمام تفصیلات (اوقات، تاریخ، مقام) سب ایک کاغذ پر لکھی ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے ویکسین کی اتنی خوراکیں لگوانے کے لیے مختلف شناختی کارڈ کا استعمال کیا۔

    دوسری جانب مدھ پورہ کے سول سرجن امریندر پرتاپ شاہی کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ براہم دیو منڈل نے 4 مختلف جگہوں سے کرونا ویکسین کی 8 خوراکیں لگوائی ہیں ،تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ براہم دیو کرونا ویکسین کی اتنی خوراکیں لگوانے میں کیسے کامیاب ہوئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ہم پریشان ہیں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص کرونا کی اتنی ویکسین لگوالے، ہمیں ایسا لگتا ہے کہ آن لائن پورٹل میں کوئی خرابی ہے جبکہ ہم یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ویکسی نیشن مراکز کی انتظامیہ کی طرف سے کوئی لاپرواہی تو نہیں ہوئی۔

    خیال رہے کہ بھارت کی تقریباً 65 فیصد بالغ آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ تقریباً 91 فیصد کو کم از کم کرونا ویکسین کی ایک خوراک ملی ہے۔

  • کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 11 فیصد سے تجاوز کر گئی

    کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 11 فیصد سے تجاوز کر گئی

    کراچی / لاہور: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 11.72 فیصد تک پہنچ گئی، صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی کرونا کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 11.72 فیصد تک پہنچ گئی، کراچی میں گزشتہ روز کرونا وائرس کے 633 مثبت کیسز سامنے آئے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 5 ہزار 403 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

    دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھی کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد تک پہنچ گئی۔

    حکام کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 5 ہزار 591 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 353 مثبت آئے۔

    یاد رہے کہ کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 13 سو 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہوچکی ہے۔

  • کرونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ

    کرونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 1300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 1 مریض کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 962 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 13 سو 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 332 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 37 لاکھ 52 ہزار 912 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 629 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 9 کروڑ 94 لاکھ 54 ہزار 273 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 7 کروڑ 38 لاکھ 62 ہزار 234 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • اومیکرون کن افراد کو زیادہ بیمار کرسکتا ہے؟

    اومیکرون کن افراد کو زیادہ بیمار کرسکتا ہے؟

    کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کن افراد کو طبی پیچیدگیوں کا شکار کرسکتی ہے، اس حوالے سے ماہرین نے وضاحت کی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر علا العلی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے متاثرہ افراد کن تکالیف کا شکار ہیں اور کیوں ہیں۔

    ڈاکٹر العلی کا کہنا تھا کہ کمزور مدافعتی نظام والے افراد پر اومیکرون کا حملہ شدید ہوتا ہے، جو افراد کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوتے ہیں ان کا مدافعتی نظام ایسے افراد کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے جنہوں نے یا تو ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لی ہوتی یا مطلوبہ خوراکیں مکمل نہیں کی ہوتیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ متاثرین میں سے کتنے ایسے ہیں جو شدید تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں علاج کروانے پر مجبور ہوتے ہیں۔

    ڈاکٹر العلی نے کہا کہ بوڑھوں اور لا علاج امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز کی ضرورت دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بوسٹر ڈوز صرف ان لوگوں کے لیے مناسب نہیں جنہیں ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک کے دوران الرجی کی مشکل پیش آئی ہو۔

    ان کے علاوہ تمام افراد بوسٹر ڈوز لے سکتے ہیں، کسی کو بھی بوسٹر ڈوز لینے سے کوئی مشکل نہیں ہوگی جبکہ بوسٹر ڈوز لینے سے مدافعتی نظام زیادہ مؤثر ہوجائے گا۔