Tag: کرونا

  • سعودی عرب: عوامی مقامات پر کرونا پابندیوں کی نئی فہرست

    سعودی عرب: عوامی مقامات پر کرونا پابندیوں کی نئی فہرست

    ریاض: سعودی عرب میں عوامی مقامات پر اختیار کی جانے والی کرونا وائرس پابندیوں کی فہرست جاری کردی گئی، حکام کی جانب سے عوامی مقامات کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ادارہ صحت عامہ وقایہ نے مالز، بازاروں، تجارتی مراکز، ریستورانوں اور قہوہ خانوں کے لیے کرونا ایس او پیز اپ ڈیٹ کردی ہیں۔

    ادارہ صحت عامہ نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالز، بازاروں، تجارتی مراکز، ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں صرف وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے توکلنا ایپ پر محصن یعنی امیون تحریر ہوگا۔

    ادارہ صحت عامہ نے مذکورہ پابندی سے ان زمروں کو استثنیٰ دیا ہے جن کا صحت ریکارڈ توکلنا ایپ میں نظر نہیں آتا، ادارہ صحت عامہ نے تاکید کی ہے کہ توکلنا ایپ میں صحت حالت کا پتہ خود کار سسٹم سے لگایا جائے گا۔

    اس کے لیے گاہکوں پر یہ پابندی لازمی ہوگی کہ وہ مذکورہ اداروں میں سے کسی بھی جگہ داخل ہونے سے قبل صحت حالت کے حوالے سے متعلقہ ادارے کا بار کوڈ اسکین کریں۔

    ادارہ صحت عامہ نے تاکید کی ہے کہ بھیڑ بھاڑ سے بچنے اور سماجی فاصلے کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے صدر دروازوں پر بار کوڈ چسپاں کردیا جائے تاکہ آنے والے اسے آسانی سے اسکین کر سکیں۔

    اس پابندی سے ریٹیل کا کاروبار کرنے والی چھوٹی دکانیں مستثنیٰ ہوں گی۔

    ادارہ صحت عامہ نے پبلک مقامات کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مراد عوامی پارک، فٹ پاتھ، واکنگ ٹریک جیسے کھلے مقامات ہیں۔

    پبلک مقامات میں اسپورٹس فیلڈز، بڑی تقریب گاہیں، بڑے بڑے پروگراموں کی جگہیں، پانچ سو اور اس سے زیادہ افراد کی میزبانی کے لیے مختص مقامات شامل نہیں ہوں گے۔

    ادارہ صحت عامہ نے ریستورانوں اور قہوہ خانوں کے حوالے سے بھی سماجی فاصلے کی پابندی کی تاکید کردی ہے۔

    یاد رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں یاد دہانی کروائی گئی تھی کہ ایک بار پھر مملکت بھر میں ماسک اور تمام مقامات پر خواہ وہ بند ہوں یا کھلے، سماجی فاصلے کی پابندی جمعرات سے بحال کی جارہی ہے۔

  • کرونا وائرس: ایک روز میں 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: ایک روز میں 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 مزید اموات ہوئیں، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد لگ بھگ 13 لاکھ ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 927 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 376 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار 337 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 47 ہزار 856 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 33 لاکھ 72 ہزار 405 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 633 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 9 کروڑ 60 لاکھ 53 ہزار 363 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 6 کروڑ 95 لاکھ 30 ہزار 454 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں میں کووڈ 19 کی تصدیق

    کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں میں کووڈ 19 کی تصدیق

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوگئی، تمام مسافروں کو ایئر پورٹ سے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر 5 مسافروں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوگئی، مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان میں سے 4 مسافر سعودی عرب سے اور ایک خاتون مسافر دبئی سے کراچی پہنچیں۔

    ذرائع کے مطابق چاروں مسافروں کو قرنطینہ کے کورنگی سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ خاتون مسافر کو مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے بتایا تھا کہ ملک میں اب تک کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 75 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کے مطابق اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس 13 دسمبر کو کراچی میں سامنے آیا تھا، شہر قائد میں اب تک اومیکرون ویرینٹ کے 33 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی صحت حکام اومیکرون کے حوالے سے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اومیکرون سے متاثرہ افراد کو فوری آئسولیٹ کیا جا چکا ہے۔

  • 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے ڈھائی سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 مزید اموات ہوئیں، ملک میں ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 9 کروڑ ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 912 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 291 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 31 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 204 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 41 ہزار 869 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 32 لاکھ 34 ہزار 148 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 636 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 9 کروڑ 42 لاکھ 61 ہزار 625 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 6 کروڑ 75 لاکھ 62 ہزار 239 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا ویکسین کی مزید 15 ملین خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

    کرونا ویکسین کی مزید 15 ملین خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے کرونا وائرس ویکسین کی مزید 15 ملین خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں، اے ڈی بی کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی امداد دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے کرونا وائرس ویکسین کی مزید 15 ملین خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے 35 ملین لوگوں کو ویکسین لگے گی، اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ رقم سے 75 ملین ویکسین کی خوراکوں، سیفٹی بکس اور سرنجز کی خریداری میں مدد ملے گی۔

    یاد رہے کہ ملک میں اب تک 9 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار 806 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 6 کروڑ 51 لاکھ 49 ہزار 948 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

    اب تک ملک بھر میں ویکسین کی 14 کروڑ 82 لاکھ 65 ہزار 690 ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔

  • 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے 2 اموات

    24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے 2 اموات

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے 300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 مزید اموات ہوئیں، ملک میں ویکسین کی ایک ڈوز حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 9 کروڑ ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 909 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار 715 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 54 ہزار 975 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 44 ہزار 129 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 31 لاکھ 89 ہزار 338 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 625 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 9 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار 806 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 6 کروڑ 51 لاکھ 49 ہزار 948 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • اومیکرون کا پھیلاؤ: اتر پردیش میں کرفیو کا اعلان

    اومیکرون کا پھیلاؤ: اتر پردیش میں کرفیو کا اعلان

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث کرفیو کا اعلان کردیا گیا، بھارت میں اومیکرون کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث کرفیو کا اعلان کردیا گیا، اتر پردیش میں 25 دسمبر سے رات 11 سے 5 بجے تک کرفیو ہوگا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں اومیکرون کیسز کی مجموعی تعداد اب تک ساڑھے 3 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔

    بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک بھارت کی 12 ریاستوں میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق اب تک اومیکرون کے 77 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک روز میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے ساڑھے 6 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 374 اموات ہوئی ہیں۔

    ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ 47 لاکھ جن میں فعال کیسز کی تعداد 77 ہزار 547 ہے۔ بھارت میں کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 133 ہوچکی ہے۔

  • این سی او سی کا بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ

    این سی او سی کا بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بوسٹر ڈوز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا، این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے لیے اہل ہیں، 30 سال سے زائد افراد کے لیے بوسٹر ڈوز کی سہولت یکم جنوری سے دستیاب ہوگی۔ اہل افراد اپنی من پسند ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

    این سی او سی نے کرونا وائرس صورتحال پر نیشنل ویکسین اسٹریٹجی پر بھی غور کیا، این سی او سی نے ویکسی نیشن کے بارے میں سخت اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے صوبوں میں ویکسی نیشن کی مقررہ اہداف پر بھی نظر ثانی کی۔

    صوبوں میں ویکسی نیشن کے نئے اہداف کے حصول کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 لاکھ 13 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، ملک کے 14 کروڑ 15 لاکھ سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن کرلی گئی۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ دنیا کے 95 ممالک میں اومیکرون کے 58 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں، یورپ اومیکرون ویرینٹ کا مرکز ہے، ڈنمارک اور برطانیہ میں اومیکرون کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے، بھارت میں اومیکرون کے اب تک 149 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ شہری کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ویکسی نیشن کروائیں۔

  • کرونا وائرس کے 300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس کے 300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے 300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 مزید اموات ہوئیں، ملک میں مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 878 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 360 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 467 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 1 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 43 ہزار 242 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 28 لاکھ 64 ہزار 737 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.83 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 666 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 8 کروڑ 84 لاکھ 92 ہزار 869 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 6 کروڑ 1 لاکھ 84 ہزار 339 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • 3 دن میں اومیکرون کے کیسز دگنے ہوگئے

    3 دن میں اومیکرون کے کیسز دگنے ہوگئے

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 دن میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز دگنے ہوگئے ہیں، اومیکرون کا تیزی سے پھیلنا خطرے کی گھنٹی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہی ہیں اور آخری تین دن میں اس کے کیسز دگنے ہوگئے۔

    عالمی ادارہ صحت نے اومیکرون پر اپڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 18 دسمبر تک کرونا وائرس کی مذکورہ قسم 89 ممالک تک پھیل چکی تھی۔

    رپورٹ میں ڈبلیو ایچ او کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اومیکرون کی قسم ایسے ممالک میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں کی آبادی کی قوت مدافعت بھی ویکسی نیشن کے بعد اچھی ہو چکی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگرچہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اومیکرون کی قسم متاثرہ شخص کو کس قدر سخت بیمار بناتی ہے، تاہم اب تک کے محدود ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ ویکسی نیشن کروانے والے افراد کو نئی قسم زیادہ بیمار نہیں بنا رہی۔

    عالمی ادارے کے مطابق اومیکرون کا تیزی سے پھیلنا خطرے کی گھنٹی ہے اور اس سے کئی ممالک کا صحت کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

    اومیکرون قسم کی پہلی بار 26 نومبر کو جنوبی افریقہ میں تصدیق ہوئی تھی، اس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد متعدد یورپی ممالک نے نئی پابندیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

    برطانیہ، امریکا، جرمنی، فرانس، آئر لینڈ اور ڈنمارک سمیت متعدد ممالک نے کرسمس سے قبل ہی نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔