Tag: کرونا

  • امریکا میں بچوں کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کی اجازت دینے پر غور

    امریکا میں بچوں کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کی اجازت دینے پر غور

    واشنگٹن: امریکا میں بچوں کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق 22 سو 68 بچوں پر کیے گئے تجربات حوصلہ افزا ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت بچوں کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے، ملک بھر میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر شاٹس بھی لگانا شروع کردیے گئے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ حکام کو 5 سے 11 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت کی درخواست دی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ تجربات سے ثابت ہوا کہ بچوں کے لیے کرونا ویکسین محفوظ ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق 22 سو 68 بچوں پر کیے گئے تجربات حوصلہ افزا ہیں۔

    امریکا میں اس وقت ویکسین کے بوسٹر شاٹس کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے اور ماہرین کی جانب سے اس پر مختلف آرا پیش کی جارہی ہیں۔

  • کرونا کیسز کی شرح میں‌ ایک مرتبہ پھر اضافہ

    کرونا کیسز کی شرح میں‌ ایک مرتبہ پھر اضافہ

    اسلام آباد : ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد سے زائد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں چودہ سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے کرونا کیسز سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 32 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 894 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 51 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار 882 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.60 سے زائد فیصد رہی، ملک بھر کے 640 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3039 زیر علاج ہیں جن میں سے 384 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 6 کروڑ 20 لاکھ 76 ہزار 90 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 731 سے زائد افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا وائرس کے بعد معیشت کی بحالی: آئی ایم ایف نے خبردار کردیا

    کرونا وائرس کے بعد معیشت کی بحالی: آئی ایم ایف نے خبردار کردیا

    واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ عدم مساوات اور مہنگائی کرونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کی بحالی کو متاثر کر رہی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے بحران کی بحالی میں رواں سال کمی آئے گی کیونکہ کئی ممالک بڑھتی ہوئی قیمتوں اور قرضوں کے بوجھ سے نمٹ رہے ہیں اور اس وجہ سے غریب ممالک امیر ممالک سے پیچھے جا رہے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے پاس اربوں ڈالر وبا سے متاثرہ ممالک کی بحالی میں مدد کر سکتے ہیں تاہم آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ویکسین تک رسائی میں کمی ممالک پر بوجھ بن رہی ہے۔

    کرسٹلینا جارجیوا نے کہا کہ وبائی امراض اور اس کے اثرات سے اب بھی معیشت کی بحالی میں مشکلات درپیش ہیں جس کی وجہ سے ہم ٹھیک طرح سے آگے بڑھ نہیں پا رہے۔

    آئی ایم ایف اگلے ہفتے شرح نمو کا نیا فورکاسٹ جاری کرے گا تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ رواں سال شرح نمو تھوڑی بہتر ہوگی جس کی جولائی میں پیشین گوئی چھ فیصد پر تھی۔

    جارجیوا کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ابھرتے ہوئے اور ترقی پذیر ممالک کو وبا سے بحال ہونے میں مزید برس لگیں گے، تاہم تاخیر سے بحالی طویل المدتی معاشی نقصانات سے بچنے کو اور بھی مشکل بنا دے گی۔ ملازمتوں کی تاخیر سے بحالی نوجوانوں، خواتین اور مزدوروں کو بالخصوص متاثر کر رہی ہے۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد ہوگئی

    کرونا وائرس: ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 39 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 986 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 212 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 868 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 81 ہزار 54 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 ہزار 477 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 96 لاکھ 85 ہزار 529 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 79 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 6 کروڑ 20 لاکھ 76 ہزار 90 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 731 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد ہوگئی

    کرونا وائرس: ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 54 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 947 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 656 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 78 ہزار 883 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 48 ہزار 907 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 96 لاکھ 39 ہزار 52 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 110 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 6 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 995 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار 211 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کیا کرونا وائرس اور اس کی ویکسین ہمیشہ ساتھ رہے گی؟

    کیا کرونا وائرس اور اس کی ویکسین ہمیشہ ساتھ رہے گی؟

    ماہرین اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں کہ کرونا وائرس اور اس کی ویکسین معمول کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے، تاہم اب کچھ ممالک کے حالیہ اقدام سے اس کو تقویت ملی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل میں کووڈ ویکسی نیشن کے 6 ماہ مکمل ہونے پر آزادانہ نقل و حرکت کے پاسز منسوخ کردیے گئے اور نئی ہدایات جاری کردی گئی۔

    اٹلی میں کرونا ویکسین کے ساتھ فلو ویکسین لگانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، برطانوی تحقیق میں دونوں ویکسین ساتھ لگانے کو محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی وبا کرونا وائرس کے علاج میں بڑی پیش رفت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین نے ویکیسن کے بعد کرونا کے خلاف اینٹی وائرل دوا کے کلینکل ٹرائل میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: ملک بھر میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 35 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 866 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 656 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار 585 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 75 ہزار 489 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 50 ہزار 779 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 95 لاکھ 37 ہزار 730 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 445 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 5 کروڑ 95 لاکھ 65 ہزار 195 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 54 ہزار 821 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا وائرس سے بچانے والی گولی کے حوصلہ افزا نتائج

    کرونا وائرس سے بچانے والی گولی کے حوصلہ افزا نتائج

    دو امریکی کمپنیوں کی جانب سے تیار کی جانے والی گولی کے، جو کرونا وائرس سے تحفظ فراہم کرسکے گی، حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دو امریکی کمپنیوں کی جانب سے کرونا سے تحفظ کے لیے بنائی گئی منہ کے ذریعے دی جانے والی دوا کے ابتدائی نتائج حوصلہ کن آئے ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دوائی مریضوں میں موت کے خطرات کو 50 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

    امریکی کمپنی مرک اینڈ کو انکارپوریشن نے بتایا ہے کہ اس کی کووڈ 19 کے علاج کے لیے تجرباتی دوا مولنیوپیراویر کے استعمال سے مریض کے اسپتال داخل ہونے یا موت کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کرتی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے اس تجرباتی دوا کے کلینکل ٹرائل کے عبوری نتائج یکم اکتوبر کو جاری کیے گئے۔

    مرک اور اس کی شراکت دار کمپنی ریجبیک بیک بائیو تھراپیوٹیکس امریکا میں اس دوا کے لیے ہنگامی استعمال کی منظوری جلد از جلد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

    اسی طرح دنیا بھر میں ریگولیٹری اداروں کے پاس بھی درخواستیں جمع کرائی جائیں گی، مثبت نتائج کے باعث ٹرائل کے تیسرے مرحلے کو جلد روک دیا گیا ہے۔

    مرک کے چیف ایگزیکٹیو رابرٹ ڈیوس نے بتایا کہ اس پیشرفت سے دنیا بھر میں کووڈ کی وبا کے حوالے سے ڈائیلاگ میں تبدیلی آئے گی۔

    اگر اس دوا کو منظوری ملی تو یہ کووڈ 19 کے علاج کے لیے منہ کے ذریعے کھائی جانے والی دنیا کی پہلی اینٹی وائرل دوا ہوگی۔

    اس ٹرائل میں 775 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا اور نتائج میں دریافت کیا گیا کہ پلیسبو گروپ میں 8 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ دوا استعمال کرنے والے گروپ کا کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔

    ٹرائل کے لیے دنیا بھر سے کووڈ 19 کی معمولی سے معتدل شدت کا سامنا کرنے والے ایسے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی علامات کو 5 دن سے زیادہ وقت نہیں ہوا تھا۔ ان مریضوں کو 5 دن تک ہر 12 گھنٹے بعد دوا استعمال کرائی گئی۔

    یہ دوا کورونا کی تمام اقسام کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے اور مریضوں میں اس کے مضر اثرات معمولی رہے، ریج بیک کے سی ای او وینڈی ہولمین نے کہا کہ کووڈ کے مریضوں کا اینٹی وائرل علاج گھر پر ہوسکے گا۔

    مرک 2021 کے آخر تک اس دوا کے ایک کروڑ کورسز تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے 17 لاکھ امریکی حکومت کو فروخت کیے جائیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے دنیا بھر کی حکومتوں سے اس طرح کے معاہدے کیے جائیں گے اور قیمت کا تعین ملک کی آمدنی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا جبکہ امریکا کو 700 ڈالر فی کورس دوا فراہم کی جائے گی۔

  • کرونا وائرس: مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 3 فیصد سے تجاوز کرگئی

    کرونا وائرس: مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 3 فیصد سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 831 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار 202 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 73 ہزار 437 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 51 ہزار 796 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 94 لاکھ 86 ہزار 951 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 511 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 5 کروڑ 95 لاکھ 65 ہزار 195 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 54 ہزار 821 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • ویکسی نیشن کے حوالے سے ایک اور تحقیق

    ویکسی نیشن کے حوالے سے ایک اور تحقیق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے بعد کووڈ 19 کی سنگین شدت کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، یہ تحقیق اسکاٹ لینڈ میں کی گئی تھی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کے بعد بیمار ہونے پر سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے مگر خواتین کے مقابلے میں مردوں میں اس کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ میں ویکسی نیشن کے بعد کووڈ 19 کے خطرے کے حوالے سے قومی سطح پر پہلی تحقیق کی گئی۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جزوی ویکسی نیشن کرانے والے 0.07 فیصد جبکہ مکمل ویکسی نیشن کرانے والے 0.006 فیصد افراد بریک تھرو انفیکشن (ویکسی نیشن کے بعد بیماری کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح) کی تشخیص ہوئی۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دسمبر 2020 سے اپریل 2021 کے دوران جزوی ویکسی نیشن کرانے والے ہر 2 ہزار میں سے ایک جبکہ مکمل ویکسی نیشن کرانے والے ہر 10 ہزار میں سے ایک فرد کو بریک تھرو انفیکشن کے بعد بیماری کی سنگین شدت (اسپتال میں داخلے یا موت) کا سامنا ہوا۔

    تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں بریک تھرو انفیکشن کے بعد بیماری کی شدت بڑھنے کا خطرہ 25 فیصد زیادہ ہوتا ہے، بالخصوص 80 سال سے زائد عمر کے مردوں میں یہ خطرہ 18 سے 64 سال کے مردوں کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

    ایسے افراد جو پہلے سے مختلف بیماریوں کے شکار ہوں، کووڈ سے متاثر ہونے سے 4 ہفتوں سے قبل اسپتال میں داخل ہوچکے ہوں، زیادہ خطرے والا پیشہ، کیئر ہوم یا غریب علاقوں کے رہائشیوں میں بھی یہ خطرہ ویکسی نیشن کے بعد بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

    تحقیق میں زیادہ شدت والے کیسز کی اصطلاح ایسے مریضوں کے لیے استعمال ہوئی جو کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے 28 دنوں کے اندر اسپتال میں داخل ہوئے یا ہلاک ہوگئے یا اسپتال میں داخلے کی وجہ کووڈ 19 قرار دی گئی۔

    ماہرین نے بتایا کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ ویکسین کی ایک خوراک سے بھی اسکاٹ لینڈ میں کرونا وائرس کی ایلفا قسم کے پھیلاؤ کے دوران کووڈ سے اسپتال میں داخلے یا موت کا خطرہ بہت کم ہوگیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کے بعد سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ ان افراد میں ہی زیادہ ہوتا ہے جن میں کووڈ کی شدت زیادہ ہونے کا امکان ہوتا ہے یعنی معمر افراد یا پہلے سے مختلف طبی امراض کے شکار افراد۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ لوگ خطرے سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ویکسین کی دوسری خوراک کا استعمال کریں۔