Tag: کرونا

  • لانگ کووڈ: موٹاپے کا شکار افراد کے لیے بری خبر

    لانگ کووڈ: موٹاپے کا شکار افراد کے لیے بری خبر

    حال ہی میں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد میں کووڈ 19 کی طویل المعیاد علامات کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے۔

    کلیو لینڈ کلینک کی اس تحقیق میں کووڈ کی طویل المعیاد پیچیدگیوں کے خطرے کی جانچ پڑتال میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ جسمانی وزن والے افراد میں اس کا امکان زیادہ ہوسکتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا کہ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان میں کووڈ کے دائمی مسائل کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

    اس تحقیق کے لیے ایسے 3 ہزار کے قریب افراد کا جائزہ لیا گیا جو کووڈ کو شکست دے چکے تھے اور ان کی مانیٹرنگ جنوری 2021 تک جاری رکھی گئی۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ کووڈ کی دائمی پیچیدگیاں بہت زیادہ عام ہوتی ہیں، بیماری کو شکست دینے والے لگ بھگ 40 فیصد افراد کو مختلف مسائل کا سامنا تھا۔

    نتائج سے یہ بھی ثابت ہوا کہ کووڈ کے ابتدائی مرحلے میں اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ موٹاپے کے شکار افراد میں دیگر کے مققابلے میں 30 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

    دیگر تحقیقی رپورٹس میں بھی ثابت ہوا تھا کہ موٹاپا کووڈ کی سنگین شدت کا خطرہ بڑھانے والا ایک عنصر ہے جس کے باعث اسپتال اور آئی سی یو میں داخلے اور وینٹی لیٹر سپورٹ کی ضرورت زیادہ ہوسکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ کووڈ اور اس کی دائمی پیچیدگیوں سے بچنے کا بہترین طریقہ ویکسی نیشن کروانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ویکسینز موٹاپے کے شکار افراد کو کووڈ سے بیمار ہونے سے بچانے کے لیے بہت زیادہ مؤثر ہیں۔ کن مریضوں میں طویل المعیاد پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ ہے، یہ جان کر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان مریضوں کے لیے ویکسینز ناگزیر ہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد میں ویکسی نیشن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

    اس تحقیق پر ابھی کام جاری ہے اور محققین کی جانب سے یہ تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کووڈ 19 کے شکار افراد کو کس طرح کی نگہداشت کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

  • ایک روز میں کرونا ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ

    ایک روز میں کرونا ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، گزشتہ روز لگنے والی کرونا ویکسین کی سب سے بڑی یومیہ تعداد نے ریکارڈ قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 14 لاکھ 5 ہزار 352 ویکسین ڈوزز لگائی گئیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ یہ ایک روز میں لگنے والی کرونا ویکسین کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔ ملک میں اب تک ساڑھے 5 کروڑ سے زائد کرونا ویکسین ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

    یاد رہے کہ ملک میں اب تک 4 کروڑ 14 لاکھ 77 ہزار 587 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 61 لاکھ 71 ہزار 867 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 118 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 788 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہوگئی۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں مزید 118 مریض جاں بحق

    کرونا وائرس: ملک بھر میں مزید 118 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 118 اموات رپورٹ کی گئیں جبکہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 118 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 788 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے کے فعال کیسز کی تعداد 94 ہزار 573 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 758 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 52 ہزار 112 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 332 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 542 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 4 کروڑ 14 لاکھ 77 ہزار 587 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 61 لاکھ 71 ہزار 867 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: ملک بھر میں 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 66 اموات رپورٹ کی گئیں جبکہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 66 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 670 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56 ہزار 281 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے کے فعال کیسز کی تعداد 93 ہزار 690 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 36 ہزار 921 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 56 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 77 لاکھ 4 ہزار 220 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 612 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 3 کروڑ 99 لاکھ 51 ہزار 787 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 52 لاکھ 69 ہزار 699 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • سندھ میں تجارتی سرگرمیوں اور ریستورانوں کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری

    سندھ میں تجارتی سرگرمیوں اور ریستورانوں کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری

    کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا، مشروط صورتوں میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائنگ کی اجازت دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا، کراچی اور حیدر آباد میں تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں مارکیٹ اور کاروبار رات 10 بجے تک کھلا رہے گا، بنیادی اشیائے ضروریہ، ادویات اور ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

    صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز ہفتے کے ساتوں روز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گا جبکہ حیدر آباد میں کاروبار جمعہ اور ہفتے کے روز بند رہے گا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں صرف جمعہ کے روز چھٹی ہوگی۔ کراچی اور حیدر آباد کے ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی رہے گی تاہم آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی۔

    ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے 50 فیصد پر انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک ہوگی۔ صارفین کو ریسٹورنٹ میں جانے کے لیے ویکسی نیشن کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی وقت کارڈ چیک کر سکتے ہیں۔

    کراچی اور حیدر آباد میں انڈور شادیوں پر مکمل پابندی برقرار رہے گی، کھلی فضا میں رات 10 بجے تک 300 افراد کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ دیگر اضلاع میں 200 افراد کے لیے انڈور اور کھلی فضا میں 400 افراد کی تقریب منعقد کی جا سکتی ہے۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں مزارات تاحکم ثانی بند رہیں گے تاہم دیگر اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کو اس حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

    صوبے بھر میں سینما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے، مذہبی، ثقافتی، موسیقی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی، انڈور جمنازیم میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔

    پبلک ٹرانسپورٹ بھی صرف 50 فیصد استعداد کے مطابق چلے گی، پبلک ٹرانسپورٹ کے عملے کی ویکسی نیشن کروانا لازمی ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں 70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔ کراچی اور حیدر آباد میں امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک اور سوئمنگ پولز بند ہوں گے، دیگر اضلاع میں امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک اور سوئمنگ پول کھولنے کی اجازت ہوگی۔

    کراچی اور حیدر آباد میں صرف پبلک پارک کھولے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کی مجاز ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے۔ ویکسی نیٹڈ افراد ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کرسکتے ہیں۔

  • بلوچستان: مستونگ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد ہوگئی

    بلوچستان: مستونگ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد ہوگئی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.37 ہوگئی، مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مستونگ میں 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق 10 اضلاع میں 1 ہزار 5 ٹیسٹ ہوئے، ان میں سے مثبت کیسز کی شرح 4.37 رہی، مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مستونگ میں 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    بلوچستان سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 69 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 604 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 ہوچکی ہے۔

  • کرونا وائرس: ایک روز میں 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: ایک روز میں 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 69 اموات رپورٹ کی گئیں جبکہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 69 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 604 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 33 ہزار 373 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 76 لاکھ 47 ہزار 941 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 639 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 3 کروڑ 99 لاکھ 51 ہزار 787 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 52 لاکھ 69 ہزار 699 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا کیسز کی شرح اور اموات میں اضافہ

    پنجاب میں کرونا کیسز کی شرح اور اموات میں اضافہ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا کیسز کی شرح اور اموات میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ روز پنجاب کے تمام شہروں میں کرونا وائرس کی مجموعی مثبت شرح 7.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا کیسز کی شرح اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10.4 فیصد تک پہنچ گئی۔

    سیکریٹری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے تمام شہروں میں کرونا وائرس کی مجموعی مثبت شرح 7.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں 7.6 اور ملتان میں 11 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔

    صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 718 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں 16 سمیت پورے پنجاب میں گزشتہ روز 54 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    سیکریٹری صحت کے مطابق صوبے میں اموات کی تعداد 11 ہزار 757 ہو گئی۔

    خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 120 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہوچکی ہے۔

  • کرونا وائرس: ایک روز میں سو سے زائد اموات

    کرونا وائرس: ایک روز میں سو سے زائد اموات

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 120 اموات رپورٹ کی گئیں، 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 120 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 930 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 75 لاکھ 85 ہزار 23 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 596 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 3 کروڑ 99 لاکھ 51 ہزار 787 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 52 لاکھ 69 ہزار 699 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا وائرس: 24 گھنٹے میں مزید 95 اموات

    کرونا وائرس: 24 گھنٹے میں مزید 95 اموات

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 95 افراد کی اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 95 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 341 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 26 ہزار 82 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار 258 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.42 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 515 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 3 کروڑ 92 لاکھ 49 ہزار 475 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 48 لاکھ 27 ہزار 179 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔