Tag: کرونا

  • کرونا وائرس سے دل کے دورے اور فالج کا بھی خطرہ

    کرونا وائرس سے دل کے دورے اور فالج کا بھی خطرہ

    کرونا وائرس کے جسم پر سنگین دیرپا اثرات کے بارے میں کئی تحقیق کی جاچکی ہیں اور اب حال ہی میں ایک اور تحقیق نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں سوئیڈن میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ کووڈ 19 کو شکست دینے کے بعد اولین 2 ہفتوں کے دوران ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

    امیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں یکم فروری سے 14 ستمبر 2020 کے دوران 86 ہزار سے زیادہ کووڈ 19 کے مریضوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج کی شرح کا موازنہ 3 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ کنٹرول گروپ کے افراد سے کیا گیا۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کے بعد اولین 2 ہفتوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 3 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔

    پہلے سے مختلف عوارض، عمر، جنس اور سماجی و معاشی عناصر سمیت ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جانے والے تمام عناصر کو مدنظر رکھنے پر بھی یہ خطرہ برقرار رہا۔

    ماہرین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ دل کی شریانوں سے جڑی پیچیدگیاں کووڈ 19 کی اہم طبی پیچیدگیوں سے منسلک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نتائج سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کتنی ضروری ہے، بالخصوص معمر افراد کے لیے، جن میں دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھ چکا ہوتا ہے۔

    تحقیق کا مقصد ویکسینز کے بعد کی پیچیدگیوں کے خطرے کا تعین کرنا تھا اور معلوم ہوا کہ کووڈ 19 فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے والا اہم عنصر ہے۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار سے زائد نئے کیسز

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار سے زائد نئے کیسز

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 68 مریض انتقال کر گئے، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 68 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 865 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 639 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 64 لاکھ 48 ہزار 406 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 282 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 2 کروڑ 88 لاکھ 85 ہزار 841 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 74 لاکھ 45 ہزار 184 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

    پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ روز صوبے میں ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 31 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی سیکریٹری صحت سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1 ہزار 99 کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 557 ہوگئی۔

    سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 580 ہے جبکہ اب تک صوبے میں 3 لاکھ 34 ہزار 807 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ روز پنجاب بھر میں کرونا وائرس سے 31 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 170 ہوگئی۔

    سیکریٹری صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 20 ہزار 413 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 62 لاکھ 96 ہزار 667 کووڈ 19 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صوبے بھر کے تمام شہروں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 5.4 ریکارڈ کی گئی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 7.7 ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں 27.2، فیصل آباد میں 6.1 اور گجرانوالہ میں 4.5 مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 95 اموات

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 95 اموات

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 95 مریض انتقال کر گئے، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 95 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 797 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 491 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 57 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 63 لاکھ 93 ہزار 404 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 275 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 2 کروڑ 88 لاکھ 85 ہزار 841 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 74 لاکھ 45 ہزار 184 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں: اسد عمر

    50 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی کرونا ویکسین لگانے کی شرح 33 فیصد ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے 21 فیصد پاکستانیوں نے ویکسین کی ایک خوراک لگوائی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب یہ شرح بڑھ کر 33 فیصد ہوگئی ہے۔

    وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ 50 سال یا اس کے زائد عمر کے افراد کا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے، براہ کرم خاص طور پر اس عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 95 مریض انتقال کر گئے، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہوچکی ہے۔

  • بڑے شہروں میں کرونا وائرس کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

    بڑے شہروں میں کرونا وائرس کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

    اسلام آباد: ملک کے بڑے شہروں میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، کرونا وائرس کیسز کی یومیہ بلند ترین شرح راولپنڈی میں 23.93 فیصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، 2 اضلاع میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 اضلاع میں کرونا وائرس کی یومیہ شرح 5 فیصد جبکہ مزید 7 اضلاع میں 10 فیصد سے زائد ہے۔ کرونا وائرس کیسز کی یومیہ بلند ترین 23.93 فیصد شرح راولپنڈی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

    گلگت میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 9.26 فیصد، اسکردو میں 19.42 فیصد، دیامر میں 6.42 فیصد، مظفرآباد میں 15.85 فیصد اور میرپور میں 14.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 20.59 فیصد، حیدر آباد میں 16.67 فیصد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10.55 فیصد، پشاور میں 16.59 فیصد، صوابی میں 5.88 فیصد، مردان میں 8.86 فیصد اور ایبٹ آباد میں 7.65 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں لاہور میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی شرح 7.51 فیصد، گجرات میں 1.82 فیصد، فیصل آباد میں 4.27 فیصد، گوجرانوالہ میں 2.60 فیصد اور بہاولپور میں 11.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 4.37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے نئے یومیہ کیسز کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، مثبت کیسز کی شرح بھی 9 فیصد ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 60 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہوگئی۔

  • بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کیسز میں اضافہ

    بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کیسز میں اضافہ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، 24 گھنٹےمیں بلوچستان میں کرونا وائرس پھیلنے کی شرح 7.40 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4.37 فیصد رپورٹ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    صوبے بھر میں گزشتہ روز کرونا وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 329 ہو گئی۔

    یاد رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے نئے یومیہ کیسز کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، مثبت کیسز کی شرح بھی 9 فیصد ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 60 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہوگئی۔

  • کرونا وائرس: ملک میں نئے یومیہ کیسز کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی

    کرونا وائرس: ملک میں نئے یومیہ کیسز کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے نئے یومیہ کیسز کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی، مثبت کیسز کی شرح بھی 9 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 60 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 77 ہزار 409 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 616 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 62 لاکھ 78 ہزار 190 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 50 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 2 کروڑ 71 لاکھ 17 ہزار 311 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 70 لاکھ 86 ہزار 742 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • ویکسی نیشن کروانے والے ڈیلٹا کرونا سے متاثر ہوں تو کیا ہوگا؟

    ویکسی نیشن کروانے والے ڈیلٹا کرونا سے متاثر ہوں تو کیا ہوگا؟

    سنگاپور: کرونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے زیادہ متعدی اور خطرناک ہونے کے حوالے سے نئی نئی ریسرچز سامنے آرہی ہیں اور حال ہی میں اس حوالے سے ایک اور تحقیق کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سنگاپور میں ہونے والی ایک تحقیق میں علم ہوا کہ کرونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والے افراد اگر کووڈ کی قسم ڈیلٹا سے متاثر ہو جائیں تو بھی ان میں بیماری کی معتدل یا سنگین شدت کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔

    سنگاپور کے مختلف طبی اداروں کی اس مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسی نیشن سے بریک تھرو انفیکشنز کی صورت میں کووڈ سے منسلک ورم کا خطرہ کم ہوتا ہے، علامات کم نظر آتی ہیں بلکہ بغیر علامات والی بیماری کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور کلینکل نتائج بہتر رہتے ہیں۔

    اس تحقیق میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے 218 افراد کا تجزیہ کیا گیا تھا جو ڈیلٹا قسم سے بیمار ہوئے تھے اور انہیں 5 اسپتالوں یا طبی مراکز میں داخل کروایا گیا۔ ان میں سے 84 افراد کو کووڈ سے بچاؤ کے لیے ایم آر این اے ویکسینز استعمال کرائی گئی تھی اور 71 کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی تھی۔

    130 مریضوں کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی جبکہ باقی 4 کو دیگر ویکسینز استعمال کروائی گئی تھیں۔

    تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ویکسین استعمال نہ کرنے والے اور ویکسی نیشن کے مرحلے سے گزرنے والے ڈیلٹا کے مریضوں میں ابتدا میں وائرل لوڈ کی شرح ملتی جلتی تھی۔

    تحقیق سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ ویکسی نیشن سے مریضوں سے دیگر افراد میں وائرس کی منتقلی کا امکان کم ہوتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے زیادہ بڑے پیمانے پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.91 فیصد ہوگئی، صوبے میں کرونا وائرس کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 5.91 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا کیسز کی شرح 2.55 فیصد ہے، گوادر میں 85.71 فیصد، خضدار میں 3.92 اور تربت میں 8.87 فیصد ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کرونا وائرس کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں، صوبے بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے 82 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جبکہ 11 سو 3 بستر دستیاب ہیں۔

    بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 46 مریض انتقال کر گئے جبکہ 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 ہوچکی ہے۔