Tag: کروڑوں

  • کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی

    کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی

    سوئی سدرن نے کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی لی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی ہے۔

    سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ربڑی بنانیوالے کارخانے کے مالک کو گیس چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم محمد شریف کمپنی کی مین سروس لائن سے گیس چوری کررہا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمه درج کر کے چوری میں استعمال ہونیوالا سامان تحویل  میں لے لیا گیا ہے، کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان میں 809 گیس کے غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چوری شدہ گیس لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

  • اننت امبانی کا شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور ’گرومز مین‘ کو انتہائی قیمتی گھڑیوں کا تحقہ

    اننت امبانی کا شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور ’گرومز مین‘ کو انتہائی قیمتی گھڑیوں کا تحقہ

    ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی نے بارات میں شریک دولہا کے دوستوں کو کروڑوں کی مالیت کا تحفہ دے کر حیران کر دیا۔

    ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اس شیانِ شان بارات کو جہاں بالی ووڈ ستاروں نے چار چاند لگائے وہی دولہے کے دوستوں نے بھی خوب ہلہ کیا۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اننت امبانی نے ہر ’گرومز مین‘ کو تحفے میں ایک قیمتی گھڑی ’’آڈیمارس پیگوئٹ ‘‘ دی جس کی قیمت 2 کروڑ بھارتی روپے (6 کروڑ 64 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    باراتیوں میں شامل مہمان سوشل میڈیا پر شاندار اور قیمتی تحفے کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، جس میں ان خوبصورت گھڑی کو دیکھا جاسکتا ہے، اننت کے گرومز مین میں شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔

    اننت امبانی کی جانب سے تحفے میں دی گئی گھڑی میں 41 ملی میٹر18 قیراط پنک گولڈ کا کیس ہے جو 9.5 ملی میٹر موٹا، نیلم کرسٹل بیک اور اسکرو لاک کراؤن کے ساتھ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    گھڑی میں پنک گولڈ ٹن والا اندرونی بیزل اور مینوفیکچر کیلیبر 5134 سیلف وائنڈنگ موومنٹ شامل ہے جس میں ایک مستقل کیلنڈر بھی ہے، یوں یہ گھڑی وقت بتانے کے ساتھ ساتھ ، دن، تاریخ، فلکیاتی چاند، مہینہ، لیپ ایئر کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔

  • سروسز اسپتال میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سروسز اسپتال میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سروسز اسپتال میں مالی سال 2022 سے 2024 تک مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سروسز اسپتال میں کروڑوں کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے جس کے لیے وزیر صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

    وزیر صحت سلمان رفیق نے بتایا کہ کمیٹی سروسز اسپتال میں 2 سال کا آڈٹ کرے گی، کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی سفارشات محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔

    رپورٹ کے مطابق سابق ایم ایس ڈاکٹر منیر نے سرجیکل گلووز عام مارکیٹ سے ڈبل قیمت پر خریدے، ہول سیل مارکیٹ میں اینسل کمپنی کا ایک گلووز 174 روپے کا مل رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ سے اسی کمپنی کا ایک گلووز 190 روپے کا مل رہا ہے لیکن سروسز اسپتال  انتظامیہ نے ایک سرجیکل گلووز 330 روپے میں خریدا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سپتال انتظامیہ نے بلک میں 8 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار کے گلووز خریدے اور من پسند کمپنی سے کک بیک کی خاطر فوری 5 کروڑ 13 لاکھ 69 ہزار کی ادائیگی بھی کردی۔

    رپورٹ کے مطابق مہنگے داموں میں گلووز خریدنے سے قومی خزانے کو 3 سے 4  کڑور کا نقصان ہوا جبکہ ری ویمپنگ میں آپریشن تھیٹر بند ہونے کے باوجود بلا جواز گلووز خریدے گئے۔

  • رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں کا ریکارڈ بزنس کرلیا

    رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں کا ریکارڈ بزنس کرلیا

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی نئی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل 6 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کی فلم ’انیمل‘ کی ایڈوانس بکنگ 25 نومبر کو شروع ہوئی تھی اور صرف دو دن میں فلم کے دو لاکھ سے زائد ایڈوانس ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم ’انیمل‘ نے اپنی ایڈوانس بکنگ کے ذریعے ریلیز سے پہلے ہی 6 کروڑ 40 لاکھ کی کمائی کرلی ہے جس کے بعد یہ  توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم ریلیز کے پہلے دن 50 کروڑ کا بزنس کرلے گی۔

    رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے حوالے سے اہم بات منظر عام پر آ گئی

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  فلم ’اینیمل‘ کی سب سے زیادہ ٹکٹ ہندی ورژن میں فروخت ہوئی ہے جس کی تعداد ایک لاکھ 76ہزار سے زائد ہے اس کے علاوہ تیلگو ورژن کے 33 ہزار جبکہ تامل ورژن کے 341 ٹکٹ کی ایڈوانس بکنگ کرائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم اینیمل کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے جو یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

     سندیپ ریڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنیبر  کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بوبی دیول نے اس فلم میں ولن کا کردار ادا کیا ہے، انیل کپور اور رشمیکا مندنا بھی فلم میں شامل ہے۔

  • فلم ٹائیگر3 کی ریکارڈ ایڈوانس بکنگ، ایک دن میں کروڑوں کے ٹکٹس فروخت

    فلم ٹائیگر3 کی ریکارڈ ایڈوانس بکنگ، ایک دن میں کروڑوں کے ٹکٹس فروخت

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوگیا اور پہلے دن ہی عوام کی طرف سے فلم کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی افلم ٹائیگر 3 کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کچھ شہروں میں ہوا ہے اور صرف پہلے دن ہی  ہزاروں سے زائد ٹکٹ بک کیے جاچکے ہیں جس سے 4 کروڑ سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

    ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز کی جاچکی ہے۔

    فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے بعد سلمان خان ’ٹائیگر 3‘ میں جلوہ گر ہوں گے جس کی ریلیز رواں سال 12 نومبر کو دیوالی کے دن شیڈول ہے۔ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کترینہ کیف بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

  • صفائی والے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹا کرمثال قائم کردی

    صفائی والے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹا کرمثال قائم کردی

    ابوظبی : اماراتی ریاست دبئی غیر ملکی صفائی والے نے دیانت داری اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مالک کو اس کا گمشدہ15 کلو سونا واپس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں صفائی کا کام کرنے غیر ملکی شخص نے پارکنگ ایریا سے برآمد ہونےو الا کروڑوں روپے مالیت کا سو نا مالک کو لوٹا کر ایمانداری کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

    ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے طاہر علی مقبول کو دبئی کے علاقے ال شبکا پارکنگ میں صفائی کا کام کررہا تھا کہ اسے ایک کونے میں کالے رنگ کا بیگ پڑا ہوا ملا، طاہر نے بیگ کھولا تو اس کے اندر 70 لاکھ درہم مالیت کی 15 کلو وزنی سونے کی اینٹیں موجود تھیں۔

    طاہر علی متضاد کیفیت کا شکار ہوئے بغیر فوری طور پرروڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر گیا سونے سے بھرا بیگ حکام کے حوالے کیا، حکام نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) سے رابطہ کیا اور کچھ گھنٹوں بعد ہی سونا اس کے اصل مالک تک پہنچادی۔

    طاہر علی نے بتایا کہ سونا دیکھ کر مالک کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو آگئے اور اس نے کہا کہ میں تمہارا شکریہ کیسے ادا کروں؟ مجھے یقین نہیں تھا کہ مجھے سونا واپس مل جائے گی۔

    طاہر علی مقبول اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے دبئی کی سڑکوں پر سخت محنت کرتے ہیں۔

    جدوجہد کی ان برسوں میں انہوں نے متعدد نشیب و فراز دیکھے، صعوبتیں اٹھائیں لیکن انہوں نے اپنی دیانت داری کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

  • شاہ محمود قریشی کروڑوں روپے کے مالک، اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی

    شاہ محمود قریشی کروڑوں روپے کے مالک، اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی

    ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق وہ کروڑوں روپے کے مالک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کاغذاتِ نامزدگی میں اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں جس کے مطابق اُن کے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار ہے۔

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کاغذاتِ نامزدگی میں زیرکفالت افراد کے بیرونِ ملک بینک اکاؤنٹس بھی ظاہر کیے، لندن کے اکاؤنٹ میں 88 ہزار پاؤنڈز جبکہ اُن کی اہلیہ کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹ میں 26 ہزار 512 پاؤنڈز موجود ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نےاپنی تعلیمی قابلیت بی بتائی جبکہ انہوں نے ملتان میں 2، لاہور میں 1 گھر اور ایک فلیٹ ، اسلام آباد میں ایک گھر کی اور  بہاولپور میں 2 پلاٹوں کی اونر شپ ظاہر کی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے دولت گیٹ ملتان کے گھرکی قیمت 57لاکھ57ہزارظاہرکی جبکہ لاہور کے گھر کی قیمت 6 کروڑ 50 لاکھ اور اسلام آباد میں گھر کی قیمت 3 کروڑ 47 لاکھ ظاہر کی۔

    شاہ محمودقریشی نے کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر کیا کہ انہوں نے ملتان دولت گیٹ میں ایک کروڑکاگھربیٹےکوتحفےمیں دیا اس کے علاوہ تاج باغ لاہور میں ساڑھے 6 مرلے کا پلاٹ جبکہ بہالپور میں 52 لاکھ کی مالیت کے 2 پلاٹ اہلیہ کو تحفے میں دیا۔

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کی اہلیہ کے پاس ساڑھے5  کروڑ کے پرائزبانڈز ہیں جبکہ اُن کے پاس 70 لاکھ مالیت کے زیورات اور 20 لاکھ کا فرنیچر زیر استعمال ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی میں ایک کروڑ 49 لاکھ روپے مالیت کی چار گاڑیاں اور تین افراد کو زیر کفالت ظاہر کیا جن کے بینک اکاؤنٹس بیرونِ ملک میں موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔