جنگی جنون میں مودی نے ڈیڑھ ارب بھارتیوں کی زندگیوں کو خطرے سے جھونک دیا لیکن ان کے دیس کے بھولے باسی سیز فائر کے مطلب سے بے خبر نکلے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت نے 7 مئی کو رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرکے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی۔ لیکن پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ شکست کی خاک چاٹنے کے بعد بھارتی حکومت سیز فائر پر مجبور ہوئی۔
تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک ارب سے زائد آبادی والے کی بڑی آبادی جو مودی کے جنگی جنون کی نذر ہونے جا رہی تھی۔ وہ سیز فائر کے مطلب سے ہی بے خبر نکلی۔
غیر ملکی میڈیا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ جنگی صورتحال میں دونوں ممالک کی جانب سے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا مواد شیئر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوگل ٹرینڈز کی حالیہ ہفتے کی رپورٹ میں 7 سے 12 مئی کے دوران بھارتیوں نے جو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ لفظ ’’سیز فائر‘‘ (جنگ بندی) کا مطلب تھا۔
ایک کروڑ سے زائد بھارتیوں نے انٹرنیٹ پر سیز فائر کا مطلب سرچ کیا گیا۔ دوسرے نمبر پر بھارت میں آئی پی ایل کے نئے شیڈول سے متعلق سرچ کیا گیا اور ان کی تعداد 50 لاکھ کے لگ بھگ رہی۔
بھارتیوں نے تیسرے نمبر پر جو چیز سرچ کی وہ آپریشن سندور تھا۔ اس کے بعد ’’پاک بھارت خبریں اور آئی ایم ایف بالترتیب سرچنگ کے حساب سے چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔