Tag: کروڑوں روپے

  • کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث کسٹمز آفیسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث کسٹمز آفیسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے بدعنوانی اور کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث کسٹمز آفیسر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام نے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور خرد برد میں ملوث کسٹم آفیسر سمیت 2 ملزم گرفتار کرلیے۔

    ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امداد علی اور صابر علی کے نام سے ہوئی ہے، امداد علی پاکستان کسٹم سروسز میں بطور پرنسپل اپریزر تعینات تھا، ملزم نے صابر علی کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو اسپیشل عدالت سنٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم صابر علی نے اپنی کمپنی کے ذریعے 2019 سے 2021 کے درمیان امریکی برانڈ آئس کریم کی 29 شپمنٹس درآمد کیں، ملزم نے مذکورہ شپمنٹس کی کلئیرنس کے لیے پاکستان کسٹمز کو انڈرانوئسنگ دستاویزات پیش کی، ملزمان نے انڈر انوائسنگ کے ذریعے درآمدی اشیاء کی کم قیمت ظاہر کی تاکہ کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز سے بچا جا سکے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم امداد علی نے شپمنٹس کی انڈر انوائسنگ کی، جس کے باعث قومی خزانے کو مجموعی طور پر 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا اب ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • شہری مفت موبائل فون کے لالچ میں کروڑوں روپے گنوا بیٹھا

    شہری مفت موبائل فون کے لالچ میں کروڑوں روپے گنوا بیٹھا

    لالچ بری بلا ہے جو بڑوں بڑوں کے ہوش اڑا دیتا ہے اور جب ہوش آتا ہے تو وہ سب کچھ گنوا چکے ہوتے ہیں جیسا کہ اس شہری کے ساتھ ہوا۔

    دھوکا دہی کی تاریخ دنیا میں بہت قدیم ہے، لیکن جب سے دنیا ڈیجیٹل ہوئی ہے۔ انٹرنیٹ اور سائبر کرائم کی دنیا میں تو دھوکے باز لمحوں میں لوگوں کو ان کی دولت سے محروم کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی اس شخص کے ساتھ ہوا، جو مفت موبائل کے لالچ میں آکر اپنی کروڑوں روپے کی جمع پونجی چند منٹوں میں گنوا بیٹھا۔

    یہ واقعہ بھارتی کے آئی ٹی سٹی بنگلورو میں پیش آیا جہاں ہر دوسرا شخص آئی ٹی ماہر تصور کیا جاتا ہے لیکن اسی ٹیکنالوجی نے ایک شخص کو دو کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے (پاکستانی 9 کروڑ روپے سے زائد) صرف مفت موبائل فون حاصل کرنے کے لالچ میں گنوا بیٹھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ شخص کو ایک فراڈیے نے پھنسا کر مفت فون دیا اور مذکورہ شخص نے وہ فون لے لیا۔

    رپورٹ کے مطابق فراڈی شخص نے واٹس ایپ کے ذریعے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا اور خود کو سٹی بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے ایک منافع بخش پیکیج کی پیشکش کی۔

    جعلی نمائندے نے سِم کارڈ خریدنے پر اسے ریڈمی کا نیا موبائل فون (مالیت ایک لاکھ روپے) مفت دینے کی پرکشش آفر کی۔ لالچی شخص نے بنا سوچے سمجھے یہ آفر قبول کر لی۔

    تاہم مفت میں دیے گئے اس فون میں خاص قسم کے میلویئر وائرس موجود تھے، جن کی مدد سے موبائل فون اور دیگر اہم معلومات تک ہیکرز رسائی حاصل کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان وائرسز کو استعمال کر کے 60 سالہ شخص کے اکاؤنٹ سے دھوکے باز نے دو کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے ہتھیا لیے۔

    متاثرہ شخص کو لُٹ جانے کا اس وقت پتہ چلا جب اسے بینک سے کال کر کے آگاہ کیا گیا کہ اس کے اکاؤنٹ سے ایک بڑی رقم منتقل کی گئی ہے۔

  • ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی، کروڑوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں

    ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی، کروڑوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں

    ٹھٹھہ: ایک ہفتے بعد ہی مزید ماہی گیروں کی قسمت جاگ گئی، کیٹی بندر کے مچھیروں کو ’سوا‘ مچھلی نے کروڑ پتی بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیٹی بندر پر ماہی گیروں نے کروڑوں روپے مالیت کی ’سوا‘ مچھلی پکڑلی، ماہی گیروں نے نایاب سوا مچھلی کا کجرکریک کے مقام پرشکار کیا۔

    رہنما پاکستان فشر فوک فورم کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ نایاب سوا مچھلیوں کی تعداد 300 سے زائد ہے جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے، ایک ہفتہ قبل بھی 300 سوا مچھلیاں مچھیرے حنیف نے پکڑی تھیں۔

    واضح رہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ کمپنیاں نایاب ’سوا‘ مچھلیاں خرید کر بیرون ملک فروخت کرتی ہیں۔

  • کینسر کا مریض راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    کینسر کا مریض راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    نیویارک: امریکا میں کینسر کے خلاف جنگ لڑنے والے شخص نے چند ڈالر کا لاٹری کا ٹکٹ خریدا جس نے اسے کروڑوں روپے کا مالک بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے رہائشی رونی فوسٹرپیٹ نے 2 لاکھ ڈالر (3 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت لی۔

    رونی فوسٹر پیٹ کیسنر کے مریض ہیں اور ان کا علاج کامیابی سے جاری ہے اور اب انہیں اپنی آخری کیموتھراپی کرانی ہے۔

    امریکی شہری لاٹری کے ٹکٹ خریدنے کے عادی ہیں اور انہوں نے اس بار ایک ڈالر کا ٹکٹ خریدا جس میں سے 5 ڈالر کا انعام ملا۔

    انہوں نے پانچ ڈالر کی دو مزید ٹکٹ خریدے جن میں پہلی لاٹری تو کسی کام نہ آئی لیکن دوسری لاٹری کو نمبرز نے انہیں حیران کردیا کیونکہ اس میں 2 لاکھ ڈالرز کا انعام نکل آیا تھا۔

    امریکی شہری رونی فوسٹر پیٹ کو ٹیکس کی کٹوتی کے بعد 1 لاکھ 41 ہزار ڈالر کی رقم ملی، اس رقم کا کچھ حصہ وہ اپنے علاج کے لیے استعمال کریں گے۔

    امریکی شہری نے لاٹری ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر جیت لیے

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں امریکی شہری منگل نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث امریکا کی پاور بال نامی لاٹری کے ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم انعام میں جیت لی تھی۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی:  پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے آج بلوچستان کے علاقے وندر کھاری چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کی، جس میں‌ کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر  وین سے37 کلوگرام حشیش برآمد کر لی.

    ترجمان پوسٹ گارڈز کے مطابق حشیش برآمد کر کے  پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے.

    دوسری کارروائی حب کے قریب پھورپوسٹ  کے علاقے میں کی گئی، جس میں شہزور پک اپ سے غیر ملکی شراب کی 160 بوتلیں برآمد کی گئی، جب کہ ملزم گرفتار کر لیا گیا.

    ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی مجموعی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت چھ کروڑ  ساٹھ لاکھ روپے سے زاید ہے، برآمد منشیات، دو گاڑیاں اور چھ اسمگلرز کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے.

    یاد رہے کہ 24 جنوری 2019 کو کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی: ایک اور ٹریول ایجنٹ عازمین حج کے کروڑوں روپے لے کر فرار

    کراچی: ایک اور ٹریول ایجنٹ عازمین حج کے کروڑوں روپے لے کر فرار

    کراچی: شہر قائد میں عازمین حج کے ساتھ فراڈ کا ایک اور واقعہ منظرعام پر آگیا، گلشن اقبال میں ٹریول ایجنسی کا مالک 150 سے زائد عازمین حج کے کروڑوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔

    ٹریول ایجنٹ کے متاثرین نے ایف آئی اے دفتر کے سامنے احتجاج کیا، متاثرین میں 9 سرکاری ملازمین بحی شامل ہیں۔

    متاثرین نے میڈیا کو بتایا کہ گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر واقع ٹریول ایجنسی کا ما لک حج پر جانے والے خواہشمند افراد کے کروڑوں روپے لے کر فرار ہو گیا ہے، مفرور ایجنٹ کو گرفتار کر ان کے پاسپورٹ واپس دلوائے جائیں اوروزارت حج ان کے حج پر جانے کے فوری اقدامات کرے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں حج پر جانے والے خواہش مند افراد سے فراڈ کا یہ پہلا واقعہ نہیں، پہلے بھی درجنوں واقعات ہو چکے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی اس معاملے میں لمحہ فکریہ ہے۔

    متاثرین کا کہنا تھا کہ وزارت حج اور وزارت داخلہ ایسے تمام ٹریول ایجنٹ جن کے اپنے لائسنس نہیں ہیں ان کے خلاف قانون یا اسمبلی سے بل پاس کروا کر ان کا صفایا کرے تاکہ آنے والے وقت میں عمرہ یا حج کی سعادت حاصل کرنے والے لوگوں سے دھوکہ یا فراڈ نہ ہو سکے۔

  • بھارت میں انکم ٹیکس کا چھاپہ،کروڑوں مالیت کی نئی کرنسی برآمد

    بھارت میں انکم ٹیکس کا چھاپہ،کروڑوں مالیت کی نئی کرنسی برآمد

    نئی دہلی: بھارت میں انکم ٹیکس نے کاروبای شخصیت کےگھر پرچھاپے کےدوران غیرقانونی طریقے سےحاصل کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ایک طرف پورا بھارت نئے نوٹوں کےلیے لائن میں لگا ہوا ہے تو دوسری جانب صرف ایک کاروباری شخص کے گھر سےایک کروڑ پچاس لاکھ مالیت کے نئے نوٹ برآمد کیے گئے۔

    آسام پولیس نے پیرکوگوہاٹی میں ایک کاروباری شخصیت کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی نقد رقم ضبط کی جو نئے 2000 اور 500 کے نوٹوں میں ہے۔

    مزید پڑھیں:کرنسی نوٹوں پر پابندی، بھارتی عوام اذیت میں مبتلا

    خیال رہےکہ جے پور میں گزشتہ روز پولیس نے93 لاکھ روپے نئی کرنسی میں ضبط کیے۔ یہ پیسے سات لوگوں کے پاس سے 2000 کے نوٹوں میں ملے تھے۔

    یاد رہے کہ بنگلور میں انکم ٹیکس کے اہلکاروں نےرواں ماہ کے آغاز میں دوافراد سے چار کروڑ سترلاکھ برآمد کیےتھے۔

    مزید پڑھیں:کرنسی نوٹوں کی بندش بھارت کی تاریخ کا بڑا گھپلا ہے، راہول گاندھی

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹوں کی بندش کو بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا گھپلا قرار دیاتھا۔