Tag: کروڑوں روپے برآمد

  • ایک ماہ سے بند کرائے کے کمرے سے کروڑوں روپے برآمد، راز کیا ہے؟

    ایک ماہ سے بند کرائے کے کمرے سے کروڑوں روپے برآمد، راز کیا ہے؟

    بھارت میں کرناٹک کے اترا کنڑ ضلع میں کرائے پر دیئے گئے ایک کمرے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ ضلع کے ڈنڈیلی شہر کے گاندھی نگر میں پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرایہ دار گزشتہ ایک ماہ سے اپنے کرائے کے کمرے میں نہیں آیا جس کی وجہ سے مالک مکان شک میں مبتلا ہوگیا، اس نے دیکھا کہ گھر کا پچھلا دروازہ تھوڑا سا کھلا ہوا ہے۔

    مالک مکان نے معاملہ حساس جانتے ہوئے پولیس کو طلب کرلیا، پولس کی موجودگی میں کمرے کا تالا توڑا گیا۔

    کرائے کے مکان میں 500 روپے کے کروڑوں روپے کے کرنسی نوٹ دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے، گاندھی نگر کے نورجان جنجوادکارا نے اپنا مکان گوا کے رہنے والے ارشد خان کو کرائے پر دیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ان نوٹوں پر ‘ریورس بینک آف انڈیا’ تحریر تھا، مگرگورنر کے دستخط نہیں تھے۔ نوٹ پر نمبر کی جگہ صرف صفر تحریر تھا، چمکدار کاغذ پر 500 روپے کے نوٹوں کو چھاپا گیا تھا، پولیس نے تقریباً 14 کروڑ روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کے کرایہ دار ارشد خان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں، ڈنڈیلی میں اس سے قبل بھی جعلی کرنسی نوٹ ملے تھے، جس سے کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اب ایک بار پھر کروڑوں روپے کی جعلی برآمد ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

    اسکول میں مڈ ڈے میل سے سانپ برآمد، درجنوں بچے بیمار

    کرناٹک کے اترا کنڑ ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ ایم نارائن نے ڈنڈیلی ڈی ایس پی کی قیادت میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ آیا یہ نوٹ فلم کی شوٹنگ کے لیے چھاپے گئے تھے یا بازار میں پھیلانے کے لیے چھاپے گئے تھے۔

  • گھر کی دیوار سے کروڑوں روپے برآمد

    گھر کی دیوار سے کروڑوں روپے برآمد

    فرید آباد: بھارت کی جی ایس ٹی محکمہ کی ٹیم نے ایک بزنس مین کے گھر پر چھاپہ مارا ہے اس دوران اس کے گھر کی دیوار سے تین کروڑ روپے نقد برآمد کیے گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ہریانہ کے فرید آباد میں جی ایس ٹی محکمہ کی ٹیم نے ایک بزنس مین کے گھر پر چھاپہ مارا ہے اس دوران اس کے گھر سے تین کروڑ روپے نقد برآمد کیے گئے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بزنس مین نے یہ روپے دیواروں کے اندر چھپا رکھا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ فرید آباد کے سیکٹر 9 میں جی ایس ٹی کی ٹیم کو بزنس مین کے گھر دیوار میں پیسہ چھپے ہونے کی اطلاع ملی۔  جب ٹیم کارروائی کے لیے بزنس مین کے گھر پہنچی، انہوں نے دیوار کو توڑا تو نقدی رقم کا انبار دکھائی دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی محکمہ کی ٹیم نے بزنس مین کے گھر کی دیوار کو توڑ کر جب بڑی تعداد میں نقدی برآمد کی تو اس کو گننے کے لیے مشینیں منگوائی گئیں۔ جس کے بعد رقم  انکم ٹیکس کی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بزنس مین کے پاس 6 فیکٹریاں ہیں اور اس کے باوجود انکم ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرتے ہوئے ٹیکس کی چوری کر رہا تھا۔