Tag: کروڑوں روپے مالیت

  • پی آئی اے انتظامیہ کا ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ

    پی آئی اے انتظامیہ کا ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ

    کراچی: پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے ایئرلائن کی نجکاری سے قبل اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کئے جائیں گے، طیاروں کے فروخت کیے جانے والے پرزوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 737۔ بوئنگ 707، فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی  فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ان طیاروں کے اضافی پرزے کئی سالوں سے پی آئی اے کے اسٹور میں موجود تھے، پی آئی اے انتظامیہ نے جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کے لیے پیشکش طلب کرلیں۔

    پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

  • ماہی گیروں کی قسمت بدل گئی، کروڑوں مالیت کی قیمتی مچھلیاں

    ماہی گیروں کی قسمت بدل گئی، کروڑوں مالیت کی قیمتی مچھلیاں

    کراچی : قدرت ابراھیم حیدری کے ماہی گیروں پر مہربان ہوگئی، کروڑوں روپے مالیت کی نایاب مچھلیاں ان کے جال میں پھنس گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی فش ہاربر پر نایاب مچھلیوں ’’سُوا‘‘ کی اس کھیپ کا سودا 70 کروڑ روپے میں طے ہوا،

    گہرے پانیوں میں کئی عشرے گزارنے والے ان ماہی گیروں کی قسمت بدل گئی، بنیادی طور پر اس مچھلی کو ’کروکر‘ اور ’شیڈ فش‘ بھی کہا جاتا ہے۔ مارکیٹ میں اس کی قیمت 4ہزار روپے فی کلو ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ ’سُوا‘ مچھلیاں حاجی یونس بلوچ نامی ماہی گیر کے جال میں آئیں۔ ماہی گیر کے جال میں 1500 سے 1600 مچھلی کے دانے آئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی فوٹا چربی سے آپریشن کا دھاگہ بنتا ہے، اس کو گولڈن سوا کہتے ہیں، یہ مچھلی نایاب ہوچکی ہے، اس کی فوٹا چربی بھی انتہائی قیمتی ہوتی ہے۔

  • عمرہ زائرین کی آڑ میں  کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    عمرہ زائرین کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی: عمرہ زائرین کی آڑ میں کسٹم حکام نے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، موبائل فونز کی مالیت 2 کروڑ 76 لاکھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے فون کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    مسافروں کا ایک گروپ عمرہ کی ادائیگی کے بعد غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز EK 602 کے ذریعے براستہ دبئی کراچی پہنچا تھا ، کسٹم نے شک کی بناء پر گروپ کو روکا اور ان افراد کے سامان کی کسٹم اسٹاف نے اسکینگ کی تو ان عمرہ زائرین کے سامان میں موبائل فونز کے خالی ڈبوں کی نشاندہی ھوئی۔

    جس پر حکام نے مذکورہ مسافروں سے موبائل فونز کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے غیر تسلی بخش جوابات دیے جس کی وجہ سے ان مسافروں کی جامہ تلاشی لی گئی تو ان مسافروں کے زیب تن/ زیر جامہ کپڑوں(جسم) سے51 عدد قیمتی آئی فون برآمد ہوئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کے گروپ بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، موبائل فونز کی مالیت 1 کروڑ چھیاسی لاکھ روپے ہے، جس پر مروجہ قانون کے تحت 88 لاکھ روپے ڈیوٹی/ ٹیکسز کی مد میں قابل ادا ہیں۔

    برآمد ہونے والے موبائل فونز کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 76 لاکھ ہے تاہم ملزمان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    حکومت پاکستان/ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اسمگلنگ کی تدارک کے لئے جاری خصوصی احکامات اور ہدایات کی روشنی میں کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ شفیق احمد لاٹکی صاحب نے ان احکامات اور ہدایات پر بھرپور عمل درآمد کے لئے ایڈیشنل کلکٹر ایئرپورٹ محترمہ زھرہ طاھر نقوی صاحبہ اور اسسٹنٹ کلکٹر ایئرپورٹ وقار حیدر کو بیرون ملک سے آنے اور جانے والے مسافروں کی آڑ میں اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے آرایول اور ڈپارچر پر تعینات افسران کو پہلے سے زیادہ مستعد اور متحرک رکھنے اور تمام میسر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی معیشت کو اسمگلنگ کے ذریعہ نقصان پہنچانے والے عناصر کی کسی بھی کوشش کی بیخ کنی کی ھدایات جاری کیں۔

    اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے نتیجے میں موبائل فونز عمرہ زائرین کے ذریعہ اسمگلڈ کرنے کی کوششوں کی اطلاعات ہیں کہ اسمگلرز نے موبائل فونز کو اسمگلڈ کرنے کے لئے سادہ لوح مسافروں اور عمرہ زائرین کو پاکستان آنے والی فلائٹس پر سستے ٹکٹ اور پیسوں کا لالچ دے کر 01 سے 10 تک I Phone لانے کی ترغیب دی ہے کیونکہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آنے والے زائرین کو انتہائی احترام دیا جاتا ہے اور ان زائرین کی آسان سہل اسپیڈی کلیئرنس کی جاتی ہے اور ان کے ہمراہ سامان پر کسی قسم کا شک نہیں کیا جاتا ہے۔

    کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی شفیق احمد لاٹکی نے عمرہ زائرین اور عام سادہ لوح مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان واپسی پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی کوئی بھی چیز خصوصی طور پر موبائل فونز اپنے پاس نہ رکھیں تاکہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی کارراوائی/ پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

  • لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی کراچی سے برآمد

    لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی کراچی سے برآمد

    کراچی : کسٹم حکام نے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کی اور لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی برآمد کرلی۔

    حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دیگر کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    کسٹمز حکام نے گاڑی ڈیفنس کےفلیٹس میں پارکنگ سےبرآمد کی اور گاڑی ضبط کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ضبط گاڑی کی مالیت 50 کروڑ روپے سے زائدہے، گاڑی کو محکمہ ایکسائز نے غیر قانونی طور پر رجسٹر کیا، گاڑی کی رجسٹریشن پر 30 کروڑ ٹیکس تھا جو ادا نہیں کیا گیا۔

    کسٹمز حکام نے بتایا کہ مفرور ملزم نوید یامین نے گاڑی گرفتار ملزم نوید کی مدد سے جمیل کو فروخت کی ، واقعے پر تحقیقات کی جارہی ہیں، کارروائی کے دوران ایک اور لگژری گاڑی تحویل میں لی گئی ہے۔