Tag: کروڑوں روپے کا فراڈ

  • کروڑوں روپے کا فراڈ: نادیہ حسین کا اہم انکشاف سامنے آگیا

    کروڑوں روپے کا فراڈ: نادیہ حسین کا اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : کروڑوں روپے کے فراڈ میں بینفشری ہونے پر اداکار نادیہ حسین نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو بیان ریکارڈ کرا دیا ، جس میں اہم انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے فراڈ میں نادیہ حسین کے بینفشری ہونے کا معاملے پر اداکارہ بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے کے دفتر پہنچیں۔

    دفتر میں بجلی نہ ہونے سے بیان ریکارڈ کرانے میں کچھ تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اداکارہ نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔

    اداکارہ نے 2 صفحات پر مشتمل اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس میں شوہر کی جانب سے دیئے گئے پیسوں پر بیوٹی سلون لگانے کا اعتراف کیا۔

    اداکارہ نے بیان میں کہا کہ میرے شوہر نے مجھے سلون کے لیے پیسے دیے تھے، لکی ون اور طارق روڈ پر اپنی برانچ میں وہ پیسے لگائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے پیسے میرے شوہر نے دیے مجھے نہیں پتہ وہ کہاں سے آئے ، میرے سلون انہی پیسوں سے بنے اور میں نے ٹیکس ریٹرن میں بھی ان پیسوں کو ڈکلیئر کیا

    اداکارہ سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کیس میں وکلا کے ہمراہ آئیں ، جس پر ایف آئی اےافسر نے کہا کہ بیان کسی غیرمتعلقہ شخص کےسامنےریکارڈنہیں کرسکتے، آپ پہلے وکلا سے مشورہ کرلیں کیا کرنا ہے۔

  • ایکسپورٹ فنانس اسکیم میں کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑا گیا

    ایکسپورٹ فنانس اسکیم میں کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑا گیا

    کراچی: گلف انٹرپرائزز کا 55 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے کا پردہ فاش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز پوسٹ کلیرینس آڈٹ نے ایکسپورٹ فنانس اسکیم کا کروڑوں روپے کا فراد پکڑ لیا اور گلف انٹرپرائزز کا 55 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے کا پردہ فاش کردیا۔

    پی سی اے ساؤتھ نے گلف انٹرپرائزز کے بڑے پیمانے پر مالی فراڈ اور ای ایف ایس اسکینڈل پکڑا۔

    ڈائریکٹر ی سی اے ساوتھ شیراز احمد نے بتایا کہ رواں سال جولائی می کمپنی کے آڈٹ میں کروڑوں روپے مالی فراڈ کا انکشاف ہوا، ٹیکسٹائل کمپنی نے ایف بی آر کی برآمدی سہولت کے نظام کا غلط استعمال کر کے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔

    کمپنی کی کسٹم، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ابتدائی جانچ کے دوران متعدد بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔

    پی سی اے آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ گلف انٹرپرائز کمپنی نے ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت 163 میٹرک ٹن یارن برآمد نہیں کیا اور ٹیکسٹائل کمپنی نےفراڈ کے ذریعے ساڑھے 5 کروڑ روپے کی ڈیوٹی ٹیکس اور سرچارج چوری کیا۔

    کمپنی نے درآمد کیے گے دھاگے کو ایکسپورٹ کرنے کے بجائے غیر قانونی طور پر مقامی مارکیٹ میں فروخت کر دیا، ٹیکسٹائل کمپنی درآمدی مرحلے پر ڈیوٹی اور رعایتی ٹیکس کی چھوٹ کا غلط استعمال کر رہی تھی۔

    کمپنی نے 29 کروڑ 80 لاکھ روپے اضافی ڈیوٹی ٹیکس چوری کےساتھ 4 کروڑ کے سرچارچ کا فراڈ کیا اور سیلز ٹیکس کے ریکارڈ کی جانچ میں درآمد کنندہ اسمگل شدہ اشیا کی فروخت میں بھی ملوث تھا۔

    فیکٹری میں موجود سامان نہ تو قانونی طور پر درآمد کیا گیا تھا اور نہ ہی مقامی طور پر خریدا گیا تھا۔

    ٹیکسٹائل کمپنی نے سوتی دھاگے،ٹیکسٹائل فائبرز اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کے نتیجے میں 15 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی، آڈٹ ٹیم کے کی جانچ پر فیکٹری میں اسپننگ، ڈائینگ، یا پرنٹنگ سلائی سے متعلق کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔

    گلف انٹرپرائز کی فیکٹری سے شدہ اشیاء میں رنگین پرنٹڈ تیار کپڑے برآمد ہوئے ، ملزم مینوفیکچرنگ سہولیات کے بغیر تیار شدہ سامان کی تیاری اور برآمد کا جواز پیش نہیں کر سکا۔

    فیکٹری سے برآمد شدہ سامان غیر رجسٹرڈ مقامی مارکیٹ سے خریدا گیا تھا جبکہ درآمد کنندہ 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کی درآمدی اور برآمدی کنساںمنٹ کی ویلیو بڑھانے کے لیے اوور انوائسنگ میں بھی ملوث پایا گیا۔

    درآمد کنندگان کے خلاف منی لانڈرنگ کی ممکنہ سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے، گلف انٹرپرائزز وسیع مالی بدعنوانی، منی لانڈنگ اسمگلنگ اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

    پی سی اے ساؤتھ نے کسٹم ایکٹ کے تحت مالی فراڈ کی ایف آئی آر درج کرائی ہے، ملزم ابوبکر کو 55 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مالی فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

    ایف بی آر کی برآمدات میں سہولت کاری کے نظام کے غلط استعمال پر سخت کاروائیاں جاری رییں گی۔

  • ایف بی آر  نے جعلی سیلز ٹیکس کا کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑلیا

    ایف بی آر نے جعلی سیلز ٹیکس کا کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑلیا

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے جعلی سیلز ٹیکس کا کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑلیا، نجی کمپنی کا مالک جعلی فلائنگ انوائس ،مشکوک لین دین میں ملوث پایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے  کارروائی کرتے ہوئے جعلی سیلز ٹیکس کاکروڑوں روپے کا فراڈ پکڑلیا۔

    ایف بی آر حکام نے بتایا کہ نجی کمپنی کا مالک جعلی فلائنگ انوائس ،مشکوک لین دین میں ملوث پایا گیا، ملزم 2022 سے ایف بی آر میں درآمد کنندہ،برآمد کنندہ کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپریل 2022 سامان کی خرید و فروخت کے بغیر جعلی رسید دےکرٹیکس فراڈ کیا، ڈمی گھریلو خریداری میں13کروڑ 76لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس فراڈ کیا۔

    ،ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ فراڈ میں ملوث دیگردو ملزمان کے کاروبار کے دیئے گے ایڈریس بھی جعلی نکلے، خاتون سمیت تینوں ملزمان دھوکہ دہی سے کاروبار چلانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    حکام نے مزید بتایا ہے کہ تینوں ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کا استعمال کیا، سیلزٹیکس میں رجسٹرڈ افرادکے سپلائر ،خریداروں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشنز کو معطل کر دیا گیا  ہے اور خاتون سمیت تینوں افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • آن لائن بزنس کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

    آن لائن بزنس کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور : آن لائن بزنس کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کوئٹہ سے ایران جانا چاہتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن بزنس کے ذریعے کروڑوں روپے فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم یاسر حیات مظفرگڑھ سے گرفتار ہوا ، وہ کوئٹہ سے ایران جانا چاہتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آن لائن فراڈ میں ملوث دوسرا ملزم احمد ندیم تاحال فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

    ملزمان نے کیپیٹل ایف ایکس اور بیٹ فائر نامی کمپنیاں بنا کر کروڑوں روپے اکٹھے کیے ، لاہور چیمبر آف کامرس کےممبرکی درخواست پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔