Tag: کروڑوں مالیت

  • سرکاری ویئر ہاؤس سے کروڑوں مالیت کی مچھردانیاں چوری

    سرکاری ویئر ہاؤس سے کروڑوں مالیت کی مچھردانیاں چوری

    پشاور: حکومتی ملکیت کی کروڑوں مالیت کی مچھر دانیاں چوری ہوگئی، مچھر دانیاں کوئٹہ میں واقع سرکاری ویئر ہاوس سے چوری ہوئی ہیں۔

    رائع وزارت صحت کے مطابق سرکاری ویئر ہاؤس سے 30 کروڑ مالیت کی مچھر دانی چوری ہوئی جس میں سے تین لاکھ 68 ہزار سے زائد دوا لگی مچھر دانیاں بھی شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ مچھر دانیاں سی ایم یو کے زیر انتظام ویئر ہاوس سے چوری ہوئیں، اس مبینہ چوری میں سی ایم یو عملے ملے ہوئے ہیں، چوری شدہ مچھر دانیاں عالمی ڈونرز نے پاکستان کو عطیہ کی تھیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ وئیر ہاؤس سے چوری کی نشاندہی این جی او نے کی، جس کی مالیت تقریبا 30 کروڑ روپے بنتی ہے، این جی او کی نشاندہی کے بعد سی ایم یو کی جانب سے چوری چھپانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    ذرائع وزارت صحت نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے مخصوص اضلاع میں مچھر دانیوں کی تقسیم جاری ہے، این جی او بلوچستان کے 3 اضلاع میں 18 لاکھ مچھر دانیاں تقسیم کر رہی ہے، بلوچستان میں ماضی میں بھی ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت مچھر دانیاں تقسیم کی گئی تھیں۔

  • پولیس نے کروڑوں مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    پولیس نے کروڑوں مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    کراچی: جیکسن پولیس نے کروڑوں مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق جیکسن پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم بین الصوبائی منشیات فروش نیٹ ورک کا اہم کارندہ ہے، ملزم محمد خان عرف مدا کے قبضے سے 56 کلو چرس برآمد کی گئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم منشیات سپلائی کے لیے رکشے میں نکلا تھا، برآمد شدہ منشیات کو بوریوں میں رکھا ہوا تھا۔

    ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کارروائی کے دوران صدام حسین اور زاہد نامی ملزمان فرار ہوگئے، منشیات کو مختلف پارٹیوں کے حوالے کرنا تھا، ابتدائی طور پر برآمد شدہ چرس سوات سے لائی گئی ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

  • بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں سے کروڑوں مالیت کے قیمتی موبائل فونز برآمد

    بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں سے کروڑوں مالیت کے قیمتی موبائل فونز برآمد

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں سے کروڑوں مالیت کے قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر گرفتار کر کے کروڑوں مالیت کے موبائل فونز برآمد کرلئے۔

      ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں بابر ایوب اور محمد سلمان شامل ہیں ملزمان فلائٹ نمبر پی کے 234 کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچے تھے، ٹریول ہسٹری کے مطابق ملزمان نے گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران متعدد بار بیرون ملک سفر کیا۔

    حکام نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر ملزمان کے سامان کی تلاشی لی گئی ملزمان کے سامان سے 50 آئی فون 15 پرو میکس، 16 آئی فون 15 پرو برآمدہوئے ملزمان سے 100 ڈیٹا کیبلز اور 3 ایپل میک بک بھی برآمدہوئی۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمان کھجوروں کے پیکٹس میں موبائل فون چھپا رکھے تھے، ملزمان برآمد ہونے والی اشیاء کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، بعد ازاں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

  • ڈیری فارم سے کروڑوں مالیت کی 94 بھینسیں، گائے چھین لی گئیں

    ڈیری فارم سے کروڑوں مالیت کی 94 بھینسیں، گائے چھین لی گئیں

    کراچی کے علاقے لانڈھی میں ڈیری فارم سے کروڑوں روپے مالیت کی 94 بھینسیں اور گائے چھین لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں ڈیری فارم سے کروڑوں روپے مالیت کی 94 بھینسیں اور گائے چھین لی گئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

      مدعی مقدم کے مطابق 20 سے 25 مسلح ملزمان نے واردات کی، ملزمان کے پاس کلاشنکوف رپیٹر اور پسٹل موجود تھے، ملزمان 3 ٹرکوں میں آئے مالک اور ملازمین کو رسیوں سے باندھ دیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق مسلح ملزمان رات کے اندھیرے میں واردات کر کے فرار ہوگئے، چھینی گئی بھینسوں کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

    مدعی مقدمہ نے کہا کہ واردات کرنے والے 4 ملزمان کو پہچانتا ہوں منظور چانڈیو، اختر چانڈیو، ولی جان چانڈیو اور ارشد بروہی واردات میں شامل تھے ملزمان جانوروں کے ساتھ میرے ایک ملازم کو بھی لے گئے ہیں، پولیس نے ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔