Tag: کروڑوں کی کرپشن

  • نشتر میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال میں کروڑوں کی کرپشن کاانکشاف

    نشتر میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال میں کروڑوں کی کرپشن کاانکشاف

    ملتان: نشتر میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال میں کروڑوں کی کرپشن کاانکشاف سامنے آیا ، ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر ڈائریکٹر ملتان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال میں کروڑوں کی کرپشن کاانکشاف ہوا، ہاؤس آفیسرزاورپوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ ٹرینیز کی تنخواہوں کی مد میں خوردبرد کی گئی۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطالبےپر ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر کو مکمل انکوائری کیلئے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر ڈائریکٹرملتان نےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہیں ، کمیٹی کو15دن میں رپورٹ مرتب کرکے جمع کرائے گی۔

    یاد رہے چند روز قبل کورونا وائرس کی صورتحال میں سروسز اسپتال میں بڑی کرپشن سامنے آئی تھی ، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔

    آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شوکور کے آرڈر والی کمپنیاں بروقت اشیا کی سپلائی کرنے میں ناکام رہیں، انتظامیہ نے بعد میں دیگر کمپنیوں سے زائد ریٹ پرانہی اشیا کی خریداری کی اور شوکورز کی خریداری کی مد میں 25لاکھ 56ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

  • کروڑوں کی کرپشن : پی آئی اے کے ڈپٹی جی ایم کی ایف آئی اے میں طلبی

    کروڑوں کی کرپشن : پی آئی اے کے ڈپٹی جی ایم کی ایف آئی اے میں طلبی

    کراچی : پی آئی اے میں بدعنوانیوں کے حوالے سے اے آروائی نیوز پر نشر کی جانے والی کی خبر کا ایف آئی اے نے نوٹس لے لیا، کرپشن میں ملوث ڈپٹی جنرل منیجر کو دستاویزات سمیت طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے گزشتہ روز قومی ادارے پی آئی اے میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق خبرنشر کی تھی، خبر کے مطابق ادارے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی تھی جس میں ڈپٹی جنرل منیجر نارتھ کے ملوث پونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے نے خبر کا سختی سے نوٹس لیا، ایف آئی اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پی آئی اے میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ڈپٹی جنرل منیجرنارتھ حسن قریشی کو تمام دستاویزات سمیت طلب کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے حکم نامہ طلبی حسب دفعہ160ضابطہ فوجداری کے تحت حسن قریشی کو طلب کیا ہے۔

    سال دو ہزار تیرہ میں آڈیٹر جنرل نے پی آئی اے کے شعبہ کیٹرنگ لاہور میں 303.29 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کی رپورٹ شائع کی تھی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سات صفحات پر اس رپورٹ میں منیجر پی اینڈ ایل منیجر حسن قریشی کو بدعنوانی کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا، مذکورہ جعل سازی اور بدعنوانی سے متعلق وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے بھی رپورٹ طلب کی تھی۔