Tag: کرپشن انڈیکس

  • کرپشن  انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری

    کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی اور پاکستان کرپشن انڈیکس میں 140 سے 133 ویں نمبر پر چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے مختلف ملکوں کا کرپشن انڈیکس جاری کردیا، ٹرانسپیرنسی نے بتایا کہ کرپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور انتیس سے کم ہوکر ستائیس پر آگیا، جس سے کرپشن رینکنگ 140 سے کم ہو کر 133 پر چلی گئی۔

    کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری آئی ہے۔

    بھارت کا کرپٹ ملکوں میں انتالیس واں، افغانستان کا ایک سو باسٹھ، بنگلادیش ایک سو اننچاس اور سری لنکا ایک سو پندرہ پر ہے۔

    کرپٹ ترین ملکوں میں سوڈان سرفہرست ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے دوہزار چوبیس میں جنوبی ایشیا کے بیشتر ملکوں میں عام انتخابات کی وجہ سے کرپشن میں خاطر خواہ کمی ہونے کا کوئی امکان نہیں.

  • کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ، شہباز شریف کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

    کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ، شہباز شریف کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کرپشن انڈیکس میں تنزلی پر وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ(ن) اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےدوسری بار گواہی دی حکومت کرپٹ ہے، عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں، ملک انکی لوٹ مار کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران نیازی دورمیں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کرپشن انڈیکس میں پاکستان 16 درجے نیچے چلاگیا، کرپشن انڈیکس میں پاکستان کا 16درجے نیچے جانا افسوسناک ہے۔

    صدر مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ کرپشن انڈیکس رپورٹ پر دکھ ہے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی ، نواز شریف کی ایماندار ،اہل قیادت میں کرپشن میں کمی آئی تھی ، ن لیگ دورمیں کرپشن انڈیکس میں رینکنگ 23 درجے بہتر ہوئی تھی لیکن افسوس موجودہ کرپٹ ٹولے نے ساری محنت ضائع کر دی۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ن لیگ دورمیں رینکنگ بہترہونےسےپاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا تھا ، کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی ہر روز چوریاں پکڑی جا رہی ہیں، دوسروں پربےبنیادالزامات لگانےوالوں کوعالمی ادارےکرپٹ قرار دے رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا 2019سے2021ہر سال میں پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے ،مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہر سال کرپشن میں کمی واقع ہوئی ، وزیراعظم اور اس کی ٹیم ایماندار ہو تو اس کااثر نیچے نظر آتا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اس امر کا واضح ثبوت ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پاکستان کرپشن میں 14 ممالک سے نیچے چلا گیا ہو۔