Tag: کرپشن بچانے کیلئے

  • عوام کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، فیصل واوڈا

    عوام کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عوام کو سب معلوم ہے وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، آصف زرداری کو گرفتار نیب نے کیا ہے حکومت نے نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور نون لیگ کے مصدق ملک بھی موجود تھے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کیا ہے حکومت نے نہیں، نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، ایسا ممکن ہی نہیں کہ عمران خان کا چیئرمین نیب پر کوئی دباؤ ہو، عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت مسترد کی.

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کیسز ہم نے نہیں بلکہ آج جو ان کے اتحادی ہیں انہوں نے فائل کیے تھے، عوام کو سب معلوم ہے وہ بےوقوف نہیں، وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پرنہیں نکلیں گے، موجودہ حکومت کی اب این آراو کی کوئی پالیسی نہیں ہے.

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے سیف الرحمان کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا، اسحاق ڈار ان کے بیٹے اور شہبازشریف کا داماد مفرور ہے.

    یہ لوگ پاکستان واپس آئیں کیوں مفرور ہیں، عدالت میں پیش ہوکر احتساب کا سامنا کریں. کیا یہ لوگ سیف الرحمان کا دور بھول گئے ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں جمہوریت یہ ہے کہ پہلے آپ کی باری پھر ہماری۔

  • اپوزیشن والے اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے ایک پیج پر ہیں، بیرسٹر شہزاد اکبر

    اپوزیشن والے اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے ایک پیج پر ہیں، بیرسٹر شہزاد اکبر

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے اپوزیشن والے ایک پیج پر ہیں، ملزم تحقیقات میں تعاون نہ کررہا ہو تو پھر گرفتار کیا جاتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ آصف زرداری کو ہم نے11سال تک جیل میں نہیں رکھا تھا، بلکہ ان کو انہی لوگوں نے جیل میں رکھا جو آج کل آپ سے بغل گیر ہیں، اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے اپوزیشن والے ایک پیج پر ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ملزم جب تحقیقات میں تعاون نہ کررہا ہو تو پھر اسے گرفتارکیا جاتا ہے، حمزہ شہباز کو اس لئے گرفتارکیا جانا تھا تاکہ کیس میں مزید تفتیش ہوسکے، ریفرنس فائل ہونے کے بعد گرفتار نہیں کیا جاتا۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ محبوب علی اور منصور کون لوگ ہیں جو لاکھوں پاؤنڈ بھجوارہے ہیں، لاکھوں پاؤنڈز بھجوانے والوں کے پاس پاسپورٹ تک نہیں ہیں۔

    حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ نیب اہلکار اگر دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے تو اب تک حمزہ شہباز گرفتارہوچکے ہوتے، ن لیگ والے گرفتاری سے آخر کیوں ڈرتے ہیں؟؟