صادق آباد: کچےکےعلاقے میں تعینات ہونیوالے سابق ایس ایچ او رفیق احمد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے تعیناتی کے دوران کرپشن اورغیرقانونی کاشت سے کروڑوں کی جائیدادیں بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق کچےکےعلاقےمیں تعینات ہونیوالے سابق ایس ایچ او کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، سب انسپکٹر (ر) رفیق احمد کو اینٹی کرپشن نے انکوائری میں جرم ثابت ہونے پرگرفتار کیا گیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ ملزم رفیق نے تعیناتی کے دوران کرپشن اورغیرقانونی کاشت سےکروڑوں کی جائیدادیں بنائیں اور عہدے کا ناجائز استعمال کرکے 1444 کنال اراضی پر ناجائز کاشت کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم محمدرفیق نے 2018 میں 1384 کنال وقف حضرت خواجہ غلام فرید حاصل کیا اور ناجائز ذرائع سےحاصل آ مدن سے بیٹوں کےنام اور بے نامی جائیدادیں بنائیں۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید بتایا کہ ملزم نے محلہ اسلام نگررحیم یار خان میں بیٹے کے نام پر ایک کنال کا قیمتی پلاٹ خریدا اور موضع کچی زمان رحیم یار خان میں 4کنال اراضی ناجائزآمدن سے بنائی۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے 4قیمتی گاڑیاں خریدکررینٹ اے کار کے کاروبار میں لگا رکھی ہیں جبکہ 100کروڑروپےسےزائدکامالی فائدہ حاصل کیا۔