Tag: کرپشن کی تحقیقات

  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے چیئرمین نیب سے رجوع

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے چیئرمین نیب سے رجوع

    لاہور : جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے چیئرمین نیب سےرجوع کرلیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کرپٹ افراد کی نشاندہی کے لیے انکوائری کا حکم دیں۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے چیئرمین نیب سےرجوع کرلیاگیا، جوڈیشل ایکٹوازم پینل نےچیئرمین نیب، ڈی جی، صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن منظرعام پرآچکی ہے، غریب اورمستحق لوگوں کی رقم کرپٹ اورمنظورنظرافرادکودی گئی، پروگرام کےتحت کن کن لوگوں کورقم دی گئی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا نادراکی حالیہ رپورٹ کےبعد معاملے میں ملوث افراد کی نشاندہی ضروری ہے اور استدعا کی گئی کہ چیئرمین نیب کرپٹ افراد کی نشاندہی کے لیے انکوائری کا حکم دیں۔

    خط کی کاپی صدر پاکستان، وزیراعظم اورصوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھی بھیجی گئی ، خط میں کہا گیا گریڈ 17 سے 21 کے 2543 افسران انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوئے، متعدد اعلیٰ سرکاری افسران بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا بلوچستان میں زیادہ سرکاری افسران بی آئی ایس پی سےمستفیدہوئے، بلوچستان سے741سرکاری افسران اور سندھ میں گریڈ18 کے  342افسران نے بی آئی ایس پی سےفائدہ اٹھایا۔

    خط میں بتایا گیا گریڈ 21 کے3 اورگریڈ 20 کے 59 افسران نے فائدہ اٹھایا، ریکارڈ کے مطابق گریڈ19کےافسران کی تعداد429 ہے جبکہ انکم سپورٹ پروگرام  کے6افسران،گریڈ17کے1240 افسران نےفائدہ اٹھایا۔

  • سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز، نیب نے سربراہ کو طلب کرلیا

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز، نیب نے سربراہ کو طلب کرلیا

    کراچی : قومی احتساب بیورو نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریکارڈ کرپشن سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا، نیب نے ڈی جی ایس بی ایس اے کو12ستمبر کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے انکشاف پر معاملے کی چھان بین شروع کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے ڈی جی ایس بی سی اے کو7ٹاؤن اور حیدرآباد ریجن کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے12ستمبر کو طلب کرلیا۔

    نیب نے غیرقانونی شادی ہالز، رفاہی پلاٹوں پر تعمیرات کی اجازت دینے پر رپورٹ طلب کرلی، اس کے علاوہ سال2011اور2012میں دی جانے والی ایمنسٹی اسکیم کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب حکام نے سابق ڈی جی آغا مقصود عباس، عابد شاہ اور فاروق کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی کے7ٹاؤن میں کن قوانین کی تحت تعمیرات کی اجازت دی گئی؟ اس کا بھی جواب دیا جائے، ذرائع کے مطابق 10ہزارغیرقانونی تعمیرات میں فلیٹس، دکانیں اور پورشنز شامل ہیں۔

    نیب نے جمشیدٹاؤن، گلبرگ، لیاقت آباد، صدرٹاؤن، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن اور اورنگی ٹاون کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں، اور ان ٹاؤنز میں تعینات افسران کی فہرست بھی طلب کرلی گئی ہے، عمارتوں کی فہرست اور تعمیرات مکمل ہونے کاسرٹیفکیٹ اور لےآؤٹ پلان بھی مانگا گیا ہے۔