Tag: کرپشن کے الزامات

  • کرپشن کے الزامات:   چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل اینٹی کرپشن  میں طلب

    کرپشن کے الزامات: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل اینٹی کرپشن میں طلب

    لاہور : اینٹی کرپشن نے اپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل5 جولائی کو طلب کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی پر اپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کےالزامات پرطلب کیا گیا ہے۔

    ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پر من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طورپر ٹھیکے دلانےکاالزام ہے، اس لئے بشریٰ بی بی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر مؤقف دیں۔

    ترجمان نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک ،بنی گالا کی رہائشگاہوں پر چسپاں کیا ہے اور بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس وکلاعلی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کرایا گیا ہے۔

    بشریٰ بی بی کو اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں کل طلب کیا گیا ہے تاہم عدم پیروی یاغیر حاضری پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • کرپشن کے الزامات : خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کا اہم بیان سامنے آگیا

    کرپشن کے الزامات : خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کا اہم بیان سامنے آگیا

    لاہور : خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی ، مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی ہوں، سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،نہ کبھی سرکاری کام میں مداخلت کی۔

    فرح خان کا کہنا تھا کہ میرے کردار پر کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بہن بیٹیاں بھی ہیں، میرے کاروبارکے بارے میں شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے، میرے ساتھ جن لوگوں کو منصوب کیا گیا وہ بھی الزامات کی تردید کر چکے۔

    خاتون اول کی قریبی دوست نے مزید کہا کہ میرےاہلخانہ ان الزامات کو سن کر صدمے کی کیفیت میں ہے، مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کریں۔

  • کرپشن کے الزامات، نیب نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی کو طلب کرلیا

    کرپشن کے الزامات، نیب نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی کو طلب کرلیا

    لاہور : نیب نے امریکا میں نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو کرپشن کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے بائیس مارچ کو طلب کر لیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو کرپشن کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور نے پاکستان کی جانب سے امریکہ کے لئے نامزد سفیرعلی جہانگیر صدیقی کو 22مارچ طلب کرلیا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ علی جہانگیرصدیقی کو کرپشن کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

    نیب نےعلی جہانگیرصدیقی کواسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں ایز گارڈ نائن اور ایگری ٹیک کے ڈائریکٹر کی حیثیت میں ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت میں بے ضابطگی کی، ایزگارڈ نائن میں منی لانڈرنگ اور انسائڈر ٹریڈنگ کا الزام ہے جبکہ ایگری ٹیک شیئرز میں بھی انسائڈرٹریڈنگ کی انکوائری ہو رہی ہے۔

    نیب نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوخط لکھ کرانکوائری سے آگاہ کردیا ہے۔

    واضح رہے چندروز قبل حکومت پاکستان نے پاکستان میں امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد علی جہانگیرصدیقی کوسفیر نامزد کیا تھا۔

    سابق سفیروں نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیرِ امریکہ نامزدگی کی مخالفت کی تھی  جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی گئی۔

    خیال رہے کہلی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹڈاپ کیس : امین فہیم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    ٹڈاپ کیس : امین فہیم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    کراچی: ٹڈاپ کیس میں مخدوم امین فہیم کی استثنی کی درخواست منظورکرلی گئی ہے۔

    ٹڈاپ کیس کی سماعت کراچی اینٹی کرپشن عدالت میں ہوئی، پیپلزپارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    انسداد بدعنوانی کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ دیدی۔

    فاروق ایچ نائیک نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا مقدمہ سیاسی انتقام ہے، امین فہیم کا نام ایف آئی آر میں نہ ہونے کے باوجود فائنل چالان میں شامل کیا گیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کےرہنماء مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پیٹرول بحران پر وزیرِاعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں کرپشن کے الزامات کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

    اس سے قبل امین فہیم نے ایف آئی اے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں سیاسی طور پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    جس پر سندھ ہائی کورٹ نے فاروق ایچ نائیک کے دلائل سننے کے بعد سابق وزیرِ تجارت امین فہیم کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

  • استنبول:لاکھوں افراد کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

    استنبول:لاکھوں افراد کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

    ترکی میں کرپشن کے الزامات میں وفاقی وزراء کے ملوث اور مستعفی ہونے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران میں شدت آرہی ہے، استنبول میں لاکھوں افراد حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    ترکی میں سیاسی بحران اس وقت سامنے آیا تھا جب کرپشن کے الزامات میں ملوث ہونے پر تین وفاقی وزراء مستعفی ہوگئے تھے، دوسری جانب ترک عوام کا وزیراعظم اردگان سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہاہے۔

    استنبول کے لاکھوں شہریوں نے ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کیا، تاہم وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جبتک عوام انکے ساتھ ہیں وہ اقتدار کی کرسی پر براجمان رہیں گے۔