Tag: کرپشن کے مقدمات

  • کیا چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپشن کے مقدمات پر سزا ملنی چایئے ؟ پاکستانی عوام کا مؤقف سامنے آگیا

    کیا چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپشن کے مقدمات پر سزا ملنی چایئے ؟ پاکستانی عوام کا مؤقف سامنے آگیا

    اسلام آباد : پاکستانی عوام نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کرپشن کیسز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ چیئرمین تحریک انصاف ہو یا کوئی اور ، سزا سب کو ملنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپشن کے مقدمات پر عوام کا مؤقف سامنے آگیا ، عوام نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کے کیے کی سزا ملنی چاہیے۔

    عوام نے رائے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کون ہیں کہ وہ سزا سے بچ جائیں ، کرپٹ چیئرمین تحریک انصاف ہو یا کوئی اور ، سزا سب کو ملنی چاہیے، جو کچھ انہوں نے کیا وہ قانونی کارروائی کے مستحق ہیں۔

    عوام کا کہنا تھا کہ بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے اور پھر سزا بھی دینی چاہیے، چیئرمین تحریک انصاف نے القادر ٹرسٹ کے پیسے کھائیں ہیں، ان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا دی جائے۔

    عوام نے عدالتوں سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • کسی کیخلاف مقدمات بند نہیں کرسکتے، نوازشریف کو پارلیمنٹ نے سزا نہیں دی، فواد چوہدری

    کسی کیخلاف مقدمات بند نہیں کرسکتے، نوازشریف کو پارلیمنٹ نے سزا نہیں دی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کے خلاف کرپشن کے مقدمات بند نہیں کرسکتے، نوازشریف کو پارلیمنٹ نے نہیں عدالت نے جیل بھیجا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں نعرے لگائے گئے کہ نوازشریف کو رہا کرو، نوازشریف کو پارلیمنٹ نے جیل نہیں بھیجا، عدالتوں نے بھیجا ہے۔

    نواز شریف کے 300ارب روپے بیرون ملک ہیں، اسمبلی میں احتجاج کرکے ماحول خراب نہ کیا جائے، ہمیں اپوزیشن کے حقوق کااحترام ہے، یہ عدالت کا اختیار ہے کہ وہ نوازشریف کو رہا کرتے بھی ہیں یا نہیں۔

    ہم کسی کے خلاف کرپشن کے مقدمات بند نہیں کرسکتے، آصف زرداری کے خلاف مقدمات بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، حکومت آصف زرداری کے مقدمات کیسے ختم کرسکتی ہے؟ اپوزیشن کا یہی جھگڑا ہے کہ ان کے مقدمات ختم کیے جائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسپیکر کیلئے مسترد ہونے والے چار ووٹ تحریک انصاف کے ہی تھے، وزیراعظم کیلئے بھی ہمارے ووٹ 183سے185ہوں گے۔

    عمران خان اقتدار سنبھال کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلیں گے۔ مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین اسمبلی میں حلف اٹھا کرکہتے ہیں ہم انتخابات کو نہیں مانتے۔