Tag: کرپشن

  • قانون کی حکمرانی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا: عمران خان

    قانون کی حکمرانی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا: عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، قانون کی حکمرانی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان بابر اعوان سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ کرپشن دیمک ہے، احتساب ہمیشہ پہلی ترجیح رہے گی، رول آف لا سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران نواز شریف کے ای سی ایل کیس سمیت آئینی، قانونی و سیاسی امور پر مشاورت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ادارے پاکستان کو مضبوط رکھنے کے لیے ایک پیج پر ہیں، عوامی ریلیف کے لیے اس ماہ بڑے اقدامات سامنے آئیں گے، اداروں کی تعمیر نو اور مضبوطی کے بغیر کام نہیں چلے گا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملک میں انصاف کا بول بالا چاہتا ہوں، میڈیا قوم کی تعلیم و تربیت کا فرض ادا کرے۔

    دوسری جانب بابر اعوان نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، وزیراعظم کی انتھک کوششوں، اکنامک ریفارمز سے مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اکنامک ریفارمز کے ثمرات بہت جلد غریب عوام تک پہنچیں گے، معیشت کی درستگی کے لیے بروقت اقدامات کو پذیرائی مل رہی ہے، وقت ثابت کرے گا کٹھن فیصلے قوم کے مفاد میں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے تحت غریب عوام تک ریلیف پہنچے گا۔

  • کرپشن کے پیسے معاف نہیں کر سکتے، یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے: فواد چوہدری

    کرپشن کے پیسے معاف نہیں کر سکتے، یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ نے نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت دی ہے۔ نواز شریف واپس آئیں گے تو سیکیورٹی بانڈ کے پیسے واپس مل جائیں گے، کرپشن کے پیسے معاف نہیں کر سکتے، یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، یہ صرف سیاسی نہیں قانونی مسئلہ بھی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالتی تو مسئلہ نہیں تھا، وہ باہر چلے گئے اور کل عدالت کہے کہ نواز شریف کو پیش کریں تو کیسے کریں گے۔ ن لیگ میں لیڈر شپ کی لڑائی جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی فیملی کو گارنٹی دینی ہے، نواز شریف کو جانے دیا تو زرداری و دیگر بھی بغیر شرط جانے کا کہیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل کابینہ میں طویل میٹنگ ہوئی، وزیر اعظم کی تمام معاملات پر گہری نظر ہے۔ انسانی بنیاد پر کابینہ نے معاملے کا جائزہ لیا ہے۔ کابینہ نے انسانی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت دی ہے۔ ذیلی کمیٹی کہہ رہی ہے ماضی میں ایسی مثال نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، مریم نواز اور خواجہ آصف کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں، نواز شریف کو سیکیورٹی بانڈز دینے دیں۔ نواز شریف واپس آئیں
    گے تو پیسے واپس مل جائیں گے۔ نواز شریف گارنٹی تو دیں کہ ٹھیک ہو کر واپس آجائیں گے۔ اسحٰق ڈار بھی واپسی کی یقین دہانی کرواتے رہے۔ حسین نواز اور حسن نواز بھی واپس نہیں آئے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم پیسے معاف نہیں کر سکتے، یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے۔ برطانیہ میں انہوں نے جائیدادیں چھپائی ہوئی تھیں۔

  • ایف بی آر بے نامی زون، بڑی کارروائی کا آغاز، سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ریفرنس دائر

    ایف بی آر بے نامی زون، بڑی کارروائی کا آغاز، سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ریفرنس دائر

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بے نامی زون نے سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سینیٹر چوہدری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے مالک ہیں، جائیداد کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے، جب کہ اراضی چوکیدار، سیکورٹی گارڈ اور گن مین کے نام ہے۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے، چوہدری تنویر کی زمین اسلام آباد نیو ایئر پورٹ کے قریب واقع ہے، 6 بے نامی افراد نے کبھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

    دوسری جانب ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، ایف بی آر کے مطابق محمد حفیظ کا 2014 سے 18 تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ محمد حفیظ نے تقریباً 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے گرد شکنجہ تنگ

    کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ ایف بی آر کے نوٹس سے لاعلم ہیں، خبر بے بنیاد ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بھی بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے گرد شکنجہ تنگ کر دیا گیا ہے، 150 کنال سے زائد اراضی رکھنے والے 300 مالکان کو کارروائی کے لیے شارٹ لسٹ کیا جا چکا ہے، بے نامی جائیدادوں کی تحقیقات کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

  • نیب نے 2 سال میں 600 سے زائد ریفرنس دائرکیے، چیئرمین نیب

    نیب نے 2 سال میں 600 سے زائد ریفرنس دائرکیے، چیئرمین نیب

    سکھر: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے 2 سال میں 600 سے زائد ریفرنس دائرکیے، احتساب عدالتوں میں 900 ارب کے1235 ریفرنس دائر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے 2 سال میں آزاد ادارہ ہونے کا ثبوت دیا، ہماری کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ رہی۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی بھول جانے کے لیے نہیں سبق سیکھنے کے لیے ہوتا ہے، ماضی کو کارکردگی بہتر کرنے کے لیے یاد رکھنا ضروری ہے۔

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) نے کہا کہ نیب نے 2 سال میں 600 سے زائد ریفرنس دائرکیے، احتساب عدالتوں میں 900 ارب کے1235 ریفرنس دائر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب جن مقدمات کو ڈیل کرتی ہے وہ وائٹ کالر کرائم ہے، وائٹ کالر کرائم 100 فیصد دستاویزات پرمنحصر کرتا ہے۔

    جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کرپشن کیسز کے جلد فیصلوں کے لیے کوشاں ہے، نیب کا احتساب تو گرفتاری سے ہی شروع ہو جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ نیب مقدمات میں تاخیر کرتی ہے۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ ریفرنس فائل ہونے کے بعد نیب کا کوئی کردار نہیں رہتا، گرفتاری کے 24 گھنٹے بعد ہی عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چند جاندار کیسز اصل دستاویز نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ بددیانتی اور نا اہلی برداشت نہیں کی جائے گی، جب تک مجھے رہنے دیا گیا، بددیانتی پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

    نیب کا متبادل کوئی ادارہ نہیں جو غریبوں کے درد کو سمجھے، چیئرمین نیب

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا متبادل کوئی ادارہ نہیں ہے جو غریبوں کے درد کو سمجھے، ہر کسی کی عزت نفس کا خیال رکھنا نیب کا بنیادی مقصد ہے۔

  • نیب کا متبادل کوئی ادارہ نہیں جو غریبوں کے درد کو سمجھے، چیئرمین نیب

    نیب کا متبادل کوئی ادارہ نہیں جو غریبوں کے درد کو سمجھے، چیئرمین نیب

    لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا متبادل کوئی ادارہ نہیں ہے جو غریبوں کے درد کو سمجھے، ہر کسی کی عزت نفس کا خیال رکھنا نیب کا بنیادی مقصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایف پی سی سی آئی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے خود احتسابی نیب سے شروع کی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ تاثر ہےکہ نیب کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں آگے نہیں بڑھ رہیں، 1235 ریفرنسز زیرسماعت ہیں جن میں سے 35 بھی بزنس کمیونٹی کے خلاف نہیں ہیں۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ ایسی سوسائٹیز بھی ہیں جن کے پاس 500 گز زمین نہیں، ایسی سوسائٹیز نے 50 کروڑ روپے اکٹھے کیے اور بیرون ملک چلے گئے۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ زیادہ تر ریفرنسز ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق ہیں، کئی جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے بیوہ، پنشنرز کی جمع پونجی لوٹ لی، لوگوں کو چھت کے نام پر لوٹنا ڈکیتی کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کا متبادل کوئی ادارہ نہیں جو غریبوں کے درد کو سمجھے، ہر کسی کی عزت نفس کا خیال رکھنا نیب کا بنیادی مقصد ہے۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈکیتی کرکے جو پیسے لیے وہ ہاؤسنگ سوسائٹیز واپس کردیں، پیسے واپس کردیں، ہاؤسنگ سوسائٹیز کا نیب سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا مقصد کسی کو پریشان یا ہراساں کرنا نہیں ہے، ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیزجو عوام کا پیسہ لے کر ملک سے باہر گئے وہ واپس آئیں، یقین دلاتا ہوں ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو گرفتار نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سختی ان سے کی جوملک سے بھاگے یا خود کو قانون سے بالا سمجھتے تھے، کسی کا خیال ہے کہ نیب میں حکومت کی مداخلت ہے تو یہ ذہن سے نکال دیں۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا تعلق صرف اورصرف ریاست اور پاکستان سے ہے، بطور چیئرمین نیب جو کر رہا ہوں وہ صرف عوام کے لیے ہے۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ پہلے کرپشن دیمک تھی اب کینسر کی شکل اختیار کرچکی ہے، پاکستان آج جس نہج پر ہے اس کی وجہ کرپشن ہے۔

  • ڈریپ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹر ظفرمرزا

    ڈریپ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹر ظفرمرزا

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ڈریپ کو حکومتی و سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت حاصل ہوگی، ڈریپ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت ڈریپ کی نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سی ای او ڈریپ، وفاقی و صوبائی ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت اجلاس میں جعلی، ناقص ومہنگی ادویات بیچنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں صارفین کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صارفین اصل قیمت سے زائد وصولی پر ہیلپ لائن پر شکایت کرسکیں گے، ادویات صارفین 080003727 پرشکایات درج کرا سکتے ہیں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کسی کو دوا کی منظور شدہ قیمت سے زائد وصول نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کی پہلی نیشنل میڈیسن پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ڈریپ کو حکومتی و سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت حاصل ہوگی، ڈریپ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، فرخ حبیب

    ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، فرخ حبیب

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، فضل الرحمان کرپشن کا دفاع کرنے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرح حبیب نے کہا کہ مولانا اپنی باتوں سے پیچھے ہٹنے کے عادی ہیں، امید ہے فضل الرحمان اس بار بھی مان جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، فضل الرحمان کرپشن کا دفاع کرنے جا رہے ہیں، مولانا اندھے کنویں میں چھلانگ لگا رہے ہیں۔

    تحریک انصاف نے رہنما نے مزید کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

    مولانا فضل الرحمان ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے سے دور رہیں، شوکت یوسفزئی

    یاد رہے کہ چار روز قبل وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے غیرقانونی اقدام کے خلاف ایکشن ہوگا، وہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے سے دور رہیں۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت جاتی ہے تو کیا مولانا وزیراعظم بن جائیں گے، ہم احتساب کا عمل روک دیں تو سارا معاملہ ٹھیک ہوجائے گا، کیا مولانا کے مارچ سے بے روزگاری مہنگائی ختم ہوجائے گی۔

  • نیب ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا

    نیب ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا

    اسلام آباد: ایل این جی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا، نیب ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے اس ریفرنس کا جائزہ لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا، وزارت پیٹرولیم کے دو افسران وعدہ معاف گواہ سابق سیکریٹری عابد سعید اور مبین صولت نے نیب دفتر میں پیش ہو کر تفتیشی ٹیم کے سامنے حتمی بیان قلم بند کرایا۔

    نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف بھی ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے۔

    ذرایع نے مزید بتایا کہ عابد سعید اور مبین صولت نے تمام شواہد نیب کے حوالے کر دیے، نیب ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔

    ذرایع نے کہا ہے کہ نیب راولپنڈی نے قطر معاہدے کی الگ سے انکوائری کھول دی ہے، ادھر جسمانی ریمانڈ کے دوران شاہد خاقان عباسی نے تعاون سے انکار کر دیا ہے، وہ کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

    کسی سے متعلق وزارت داخلہ متعدد ملزمان کے نام بھی نیب درخواست پر ای سی ایل میں ڈال چکا ہے۔

    رواں ماہ نیب نے چیئرمین اینگرو کمپنی حسین داؤد کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے، نوٹس میں کہا گیا کہ حسین داؤد 8 اکتوبر کو نیب راولپنڈی میں پیش ہوں، حسین داؤد کو ایل این جی ٹرمینل دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، ہمایوں اختر خان

    حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، ہمایوں اختر خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ حکومت کسی مارچ اور دھرنے سے خوفزدہ ہے اور نہ احتساب کے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ ڈالی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان نے کہا کہ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کے لیے حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور یہی اپوزیشن کی بے چینی کی اصل وجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہے اس لیے وہ مولانا فضل الرحمان کے پلیٹ فارم سے مدارس کے بچوں کے ذریعے حکومت پر دباﺅ ڈالنے کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔

    ہمایوں اخترخان نے کہا کہ حکومت کسی مارچ اور دھرنے سے خوفزدہ ہے اور نہ احتساب کے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ ڈالی جائے گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حکومت تمام طبقات کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے ، آئی سی یو میں پڑی معیشت کی سانسیں بحال ہو رہی ہے اور نجی شعبہ ترقی کی جانب گامزن ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو دستاویزی شکل دے رہی ہے اور چور راستے بند کر رہی ہے جس کا آنے والے سالوں میں تمام طبقات کو فائدہ ہوگا۔

  • برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی 3 رکنی ٹیم کی کراچی آمد

    برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی 3 رکنی ٹیم کی کراچی آمد

    کراچی: برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی 3 رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے، این سی اے ٹیم نے کراچی میں ایف آئی اے حکام سے ملاقات کی، جس میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق این سی اے کی ٹیم نے کراچی پہنچ کر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام سے اہم ملاقات کی، غیر ملکی اہل کاروں نے برطانیہ میں مفرور ملزم فرحان جونیجو سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔

    فرحان جونیجو نے بہ طور پی ایس ٹو کامرس منسٹر رقم بیرون ملک منتقل کی تھی، درجنوں جعلی کمپنیوں کے نام پر اربوں کے جعلی فریٹ ریفنڈ وصول کیے گئے۔

    برطانوی ٹیم نے اسٹیٹ بینک میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں بھی شرکت کی، حکام کی جانب سے منی لانڈرنگ کیسز سے متعلق ٹیم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  منی لانڈرنگ کیس : فرحان جونیجو کی لندن میں جائیداد اور منی ٹریل سامنے آگئی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والے پاکستانی شہری فرحان جونیجو کی جائیداد اور منی ٹریل سامنے آئی تھی، بتایا گیا تھا کہ ملزم نے 2012 میں 35 ملین ڈالر دبئی بھیجے۔

    انکشاف ہوا تھا کہ ایکسچینج کمپنی سے رقم ملزم کی والدہ مسز شمیم نبی شر کے سوئس اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی تھی، اس کے علاوہ دبئی سے ہی 250 ملین روپے برطانیہ بھیجے گئے، یہ رقم فرحان جونیجو نے دبئی سے اپنی اہلیہ مسز بینش قریشی کے اکاؤنٹس میں بھیجی۔

    اس کے علاوہ 10 ہزار ڈالر امریکا میں ریحان جونیجو کے اکاؤنٹ میں بھیجے گئے، ریحان جونیجو اور افشاں جونیجو ملزم فرحان جونیجو کے بھائی بہن ہیں، ملزم نے اس رقم سے لندن میں جائیداد خریدی۔