Tag: کرپشن

  • کرپشن میں ملوث افراد کی سرکاری عہدوں پرتعیناتی:عدالت نے مہدی شاہ ودیگر سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    کرپشن میں ملوث افراد کی سرکاری عہدوں پرتعیناتی:عدالت نے مہدی شاہ ودیگر سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    کراچی: کرپشن میں ملوث افراد کی سرکاری عہدوں پرتعیناتی کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ کتنی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی آگاہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن میں ملوث افراد کی سرکاری عہدوں پرتعیناتی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف سیکرٹری نے تعینات 36 افراد سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

    سندھ ہائی کورٹ نے مہدی شاہ، سردارشاہ، زاہد شاہ ودیگرسے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ بھی بتایا جائے ان افسران نے کرپشن کی کب کی، کتنی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی آگاہ کیا جائے۔

    وکیل عاقل اعوان نے کہا کہ حکومت یا نیب سے رپورٹ مانگی جائے، ہم پرپہلے ہی بہت بوجھ ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ان ٹانگوں نے پہلے بہت بوجھ اٹھایا مزید اٹھالیں گے توفرق نہیں پڑے گا۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے کوغلط اندازمیں پیش کیا گیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم کیس سمجھناچاہتے ہیں پھرواضح حکم نامہ جاری کریں گے۔

    چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ کرپشن کرکے کچھ رقم رضا کارانہ واپس کردیتے ہیں، اطلاعات ہیں ڈپٹی کمشنرزسمیت متعدد افسران اہم عہدوں پرہیں۔

    بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن میں ملوث افراد کی سرکاری عہدوں پرتعیناتی کے کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ 16 جنوری 2019 کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ نیب والے سوائے لوگوں کو تنگ کرنے کے کیا کیا کررہے ہیں، کال اپ نوٹس کے بعد سکون سے بیٹھ جاتے ہیں۔

  • نیب اجلاس: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سمیت 13 انکوائریز کی منظوری

    نیب اجلاس: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سمیت 13 انکوائریز کی منظوری

    اسلام آباد: قومی ادارہ احتساب بیورو (نیب) کے اجلاس میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سمیت 13 انکوائریز کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرپشن کیسز کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات پر پیشرفت رپورٹ بھی زیر غور آئی۔

    اجلاس میں 13 انکوائریوں کی منظوری دی گئی، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، غلام ربانی، سابق سیکریٹری مواصلات شاہد اشرف تارڑ، سابق چیئرمین اوقاف صدیق الفاروق اور سابق ایم ڈی شیخ عابد کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، پرویز الہٰی، سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری، سابق ڈائریکٹر غلام سرور سندھو و دیگر کےخلاف بھی بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی۔

    ملزمان پر ڈپلومیٹک شٹل، ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی ٹھیکے اور لائسنس دینے کا الزام ہے۔

    چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ ذمہ داری ہے۔ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہیں، فیس نہیں بلکہ ٹھوس شواہد کے مطابق کیس پر یقین رکھتے ہیں۔

    جاوید اقبال نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیروٹالرنس کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق چیئرمین کے پی ٹی احمد حیات کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

    اجلاس میں سابق وائس چانسلر عبد الولی خان یونیورسٹی مردان احسان علی، ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن خیرپور ایاز احمد اور سابق پولیس افسران ملک نوید، میاں رشید و دیگر کے خلاف بھی ریفرنسز کی منظوری دی گئی تھی۔

    اس موقع پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن فری پاکستان کے لیے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔ وائٹ کالرکرائم کی تحقیقات نہ کرنے کی صلاحیت کا تاثر مسترد کرتے ہیں۔

    چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ 900 ارب روپے کے کرپشن کیسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے جا چکے ہیں۔

  • کرپشن عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے‘ عرفان منگی

    کرپشن عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے‘ عرفان منگی

    اسلام آباد : ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کا کہنا ہے کہ نیب صرف قانون کے مطابق کام کرتا ہے، لامحدود اختیارات نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب عالمی سطح پرکرپشن سے متعلق کیسزمیں رابطےمیں رہتا ہے، حکومت نے اختیاردیا عالمی پارٹنرزسے ہم رابطہ کریں۔

    عرفان منگی نے کہا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے، کرپشن عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

    ڈی جی نیب راولپنڈی نے کہا کہ 50 ہزارگندم کی بوریوں کی کرپشن پکڑی، جہاں گندم چھپائی گئی وہاں لوگ ایک روٹی کوترس رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب خود احتسابی کےعمل پریقین رکھتا ہے، پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیزکے نام پرلوگوں کولوٹا جاتا ہے۔

    ڈی جی نیب راولپنڈی نے کہا کہ نیب صرف قانون کے مطابق کام کرتا ہے، لامحدود اختیارات نہیں ہیں۔

    میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے ، چیئرمین نیب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالرمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے بدعنوانی دیمک سے بڑھ کرناسورکی شکل اختیارکرچکی ہے۔

  • قوم جلد حکومت کی پالیسیوں کےثمرات سےمستفید ہوگی‘ وزیردفاع

    قوم جلد حکومت کی پالیسیوں کےثمرات سےمستفید ہوگی‘ وزیردفاع

    نوشہرہ : وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے بدعنوانی اور رشوت ستانی جیسی سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت اور امراض قلب کے یونٹس کا افتتاح کیا۔

    پرویز خٹک نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف فضول معاملات کے پروپیگنڈے کے ذریعے واویلا کررہی ہے جبکہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے انتھک اقدامات کررہی ہے۔

    انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ قوم کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کودیے گئے مینڈیٹ کا احترام کرے۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے قانون سازی بھی شروع کردی ہے۔

    پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ قوم جلد حکومت کی فلاح وبہبود پرمبنی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفید ہوگی۔

    5 سال میں ایک کروڑسے بھی زیادہ نوکریاں دیں گے ، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر کچھ لے دے کر ہی معاملہ ختم کرنا تھا تو پھر ہم نے عمران خان کو وزیراعظم ہی کیوں بنانا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان واحد آدمی ہیں جس نے واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

  • احتساب کے لئے مینڈیٹ ملا ہے، احتساب پر سمجھوتا ووٹرز سے غداری ہوگی: فواد چوہدری

    احتساب کے لئے مینڈیٹ ملا ہے، احتساب پر سمجھوتا ووٹرز سے غداری ہوگی: فواد چوہدری

    لاہور:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو  احتساب کے لئے مینڈیٹ ملا ہے،  احتساب پر سمجھوتا  ووٹرز سے غداری ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور  میں‌ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میرا دل صحافیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، صحافیوں کے لئے ویج بورڈ کا اجلاس اسی ہفتے ہونے جارہا ہے.

    انھوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ہم تلخیوں میں گھرے ہوئے ہیں، کوشش کررہےہیں کہ تلخیاں کم ہوں، کٹھن ماحول سے گزر رہے ہیں، جس ادارے کو ہاتھ لگائیں، پتا چلتا ہے کہ وہ کھوکھلا ہے.

    [bs-quote quote=”اپوزیشن سے تلخیاں کم ہوں گی، لیکن احتساب کی گرمی کم نہیں ہوگی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نوازشریف اورآصف زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل سمیت دوسرےادارے تباہ ہو چکے ہیں، اپنےلوگوں کو بھرتی کرکے اداروں کوتباہ کیا گیا.

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد پتا چلا کہ صورت حال بہت گمبھیر ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہورہی ہے، 2019 میں پاکستان کو معاشی منزل کی جانب لے جانے کی کوشش کریں گے.


    مزید پڑھیں: جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر اپوزیشن کو عوام کی یاد ستانے لگی، فواد چوہدری


    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورزرداری کے خلاف مقدمات ہم نے نہیں بنائے، ماضی میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مک مکا چل رہا تھا، جعلی کمپنیاں بنا کرمنی لانڈرنگ کی گئی، پی ٹی آئی کو تو مینڈیٹ ہی احتساب کے لئے ملا ہے، اپوزیشن سے تلخیاں کم ہوں گی، لیکن احتساب کی گرمی کم نہیں ہوگی.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جوگرفتار ہوتا ہے، اگلے دن وہ منسٹرانکلیو میں منتقل ہوجاتا ہے، ان ملزمان کو منسٹرانکلیو میں بجلی اور پانی مفت میں ملتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے، وزیراعظم نے فائر فائٹنگ کی، سعودی عرب گئے، یواےای گئے، حکومت میں آتے ہی سب سےپہلےادائیگیوں کاتوازن ٹھیک کیا.

  • سندھ حکومت وفاق سے اپنا حق لے کررہے گی : مراد علی شاہ

    سندھ حکومت وفاق سے اپنا حق لے کررہے گی : مراد علی شاہ

    گھوٹکی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ دشمنی کی جارہی ہے، سندھ حکومت وفاق سے اپنا حق لے کر رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ سندھ کے وسائل کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کےہتھکنڈوں سےگھبرانےوالےنہیں ہیں، ہماری قیادت کوتوالیکشن ہی نہیں لڑنےدیاگیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ نوازشریف کوسندھ پسند نہیں تھا،عمران خان کواس سےزیادہ سندھ پسند نہیں آرہا۔ جولوگ کہتےتھے کہ سندھ پرقبضہ کریں گےوہ سندھ سےبھاگ گئے۔

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قیادت متحد اور مضبوط ہے، سندھ حکومت اپناحق وفاقی حکومت سے لے کردکھائےگی۔

    تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفیٰ مانگ لیا

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تھرمیں کوئلےسے توانائی پیدا کرنے کا پلانٹ بنایا تو وہاں کے لوگوں کو اس کا مالک بنایا۔ کول مائننگ سائٹ کے لیے جو دیہات ہٹائے گئے، انہیں پہلے 11 سو اسکوائرفٹ پرگھر بنا کر دیے گئے، وہاں کے عوام کو روزگار دیا گیا۔

    سندھ حکومت ایس ایس جی سی کوگاؤں اور دیہاتوں میں گیس کی فراہمی کے لیے قرضہ دیتی ہے، ایس ایس جی سی کہتی ہے کہ قرضہ واپس نہیں کرسکتے،گرانٹ میں بدل دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی خاطر یہ بھی کرنےکوتیارہیں، لیکن سندھ کے معدنیات پرآئینی طورپرحق سندھ کاہے، وہ لےکرہی رہیں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما خرم شیرزمان نےآج صبح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد ان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہونے کا انتظار نہیں کرسکتے، تحریک انصا ف سندھ میں حکومت بنانے جارہی ہے۔

    آج صبح وفاقی حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے تھے، ان افراد میں سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور، بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

  • کرپشن میں ملوث سابق چینی انٹیلی جنس چیف کو عمر قید کی سزا

    کرپشن میں ملوث سابق چینی انٹیلی جنس چیف کو عمر قید کی سزا

    بیجنگ : عدالت نے چین کے سابق انٹیلی جنس چیف کو کرپشن رشوت ستانی اور کرپشن کیسز میں عمر قید کی سزا سنادی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق انٹیلی جنس چیف ’ماجیان‘ سنہ 2015 سے زیر تفتیش تھے اور کمیونسٹ پارٹی نے ماجیان کو زیر تفتیش آنے کے ایک سال بعد نکال دیا گیا تھا۔

    چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤنگ کی عدالت کا کہنا ہے کہ سابق انٹیلی جنس چیف کے اعتراف جرم کرنے اور کرپشن الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے، ماجیان عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرسکتے۔

    خیال رہے کہ چینی صدر انسداد کرپشن مہم کے تحت اب تک کئی اعلیٰ حکام کو کرپشن میں ملوث ہونے کے باعث سزائیں ہوچکی ہیں۔

    سابق انٹیلی جنس چیف ’ماجیان‘ چین کے نائب وزیر برائے قومی سلامتی (اسٹیٹ سیکیورٹی) تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماجیان کے کیس کا تعلق چین کے مفرور اور جلاوطن بزنس مین گؤ ونگوئی سے ہے، جس نے کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران پر کرپشن الزامات کی پوری سیریز شائع کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق انٹیلی جنس چیف نے اپنے عہدے کا استعمال گؤ ونگوئی کی مدد کےلیے کیا تھا۔

    واضح رہے کہ چینی صدر ژی جن پنگ نے سنہ 2012 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد انسداد کرپشن مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد کو سزا دی جاچکی ہے۔

    مزید پڑھیں : کرپشن اور رشوت خوری کا الزام، انٹرپول چیف کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ کو چین نے تفتیش کے لیے حراست میں لینے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ انٹرپول کو ارسال کیا تھا۔

  • اپنی کارکردگی سے ہر پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں: چیئرمین نیب

    اپنی کارکردگی سے ہر پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں: چیئرمین نیب

    پشاور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا  ہےکہ کرپشن کے خلاف ہماری زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیب کے  پی کے دورہ کے موقع پر کیا،اس دوران انھیں‌ اہم کیسز سے متعلق بریفنگ دی گئی.

    [bs-quote quote=”کرپشن کے خلاف زیروٹالیرنس پالیسی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چیئرمین نیب”][/bs-quote]

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، آج نیب کے خلاف منظم پروپیگنڈاکیا جارہا ہے.

    جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اپنی کارکردگی سے ہر پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اس موقع پر میگا کرپشن کےمقدمات قانون کےمطابق انجام تک پہنچانے کاعزم کیا گیا.

    نیب کے پی کے دفتر میں ہونے والی بریفنگ میں ڈی جی نیب پختونخوانے چیئرمین کو وزیراعلیٰ محمود خان،اعظم خان سمیت دیگر کیسز  میں پیش رفت سے آگاہ کیا، چیئرمین نیب کی اہم کیسز کی تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت کی.


    مزید پڑھیں: نیب میں پیشی، حمزہ شہبازسے ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش

    یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نیب کے روبرو پیش ہوئے تھے، اس موقع پر ان سے ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی.

    نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازکوآمدن سےزائداثاثے اورصاف پانی کیس میں طلب کیاگیاتھا، ساتھ ہی ساتھ ان سے رمضان شوگرملزکیس میں بھی تفتیش کی گئی۔

  • شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے‘ شیخ رشید

    شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے‘ شیخ رشید

    کراچی : وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چوروں نے ساری زندگی دولت بچانے کے لیے لگا دی، جس نے پاکستان کولوٹا اور نوچا اس کا انجام برا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بدنصیبی ہے چور چوکیداربن گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چور، ڈاکو اور لٹیرے قانون کے شکنجے میں آئے، ساری قوم کی جیبیں کاٹنے والے معززکہلا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ شاہ صاحب کی چیخیں بتا رہی ہیں ان کی بھی ڈیٹ فکس ہونے والی ہے، سکھرجیسے خوبصورت شہرمیں ایسے لوگ بھی پیدا ہوئے ہیں۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ سرکلرریلوے متاثرین کوزمین دینے کے لیے تیارہوں، اس پرلوگوں کو بسانا سندھ حکومت کا کام ہے، ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جس نے پاکستان کولوٹا اورنوچا اس کا انجام برا ہوگا، کرپشن کرنے والے یاد رکھیں کفن کی جیب نہیں ہوتی۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے، عمران خان سے امید ہے کوئی این آراو نہیں ہوگا، شہباز شریف نے ہلکی پلکی گوٹی فٹ کی ہوئی ہے۔

  • حکومت کے ہرادارے میں چوری اورنقصان ہے‘ نعیم الحق

    حکومت کے ہرادارے میں چوری اورنقصان ہے‘ نعیم الحق

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے اقتدارکاغلط استعمال کرکے اپنی دولت میں اضافہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ہرادارے میں چوری اورنقصان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورکارپوریشن 30 سے 40 ارب کے نقصان میں ہے، پوسٹ آفس کےعملے کو تنخواہیں ادائیگی کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

    وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نے کہا کہ پی آئی اے، پاکستان اسٹیل میں بے دردی سے لوٹ مارکی گئی۔

    نعیم الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار کا غلط استعمال کرکے اپنی دولت میں اضافہ کیا، حکمرانوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق طلوع سحر کے 100 دن کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سب باتیں مان سکتے ہیں لیکن احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

    کچھ بھی ہوجائے احتساب کا عمل نہیں رکے گا‘ عمران خان


    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شخص کیسے ملک سے وفادار ہوگا جب اس کی اربوں روپے کی دولت پاکستان سے باہر ہے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن میں حکومت نہیں عوام کا پیسہ چوری ہوتا ہے اور عوام کو ہی اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، جو بھی معاشرہ آگے بڑھتا ہے وہ کرپشن کو پنپنے نہیں دیتا۔