Tag: کرپشن

  • شہباز شریف کےفرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پربیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے‘عمران خان

    شہباز شریف کےفرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پربیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے‘عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ گارڈ فادر شہبازشریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاترسمجھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمی پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پربیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گارڈ فادر شہبازشریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاترسمجھتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اگر اس ٹولے کے ہاتھ صاف ہیں تو احتساب سے کیوں گھبراتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی رہنما کے طورپرمیں سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوا، بے گناہی ثابت کرنے کے لیے50 سے زائد دستاویزات پیش کیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی اوراحتساب پریقین رکھتا ہوں، اگر بیورکریٹس کرپشن میں ملوث نہیں تو انہیں کس بات کا خوف ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزاحتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف نےنوازشریف سےزیادہ کرپشن کی،شیخ رشید

    شہبازشریف نےنوازشریف سےزیادہ کرپشن کی،شیخ رشید

    لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایل این جی میں بہت بڑی کرپشن ہے، شہباز شریف نے نواز شریف سے زیادہ کرپشن کی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ ایل این جی معاہدے کا اصل کنٹریکٹ نکال لے تو سب سامنے آجائے گا، حدیبیہ پیپر چوروں کی ماں جبکہ ایل این جی کیس نانی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف انٹرنیشنل پچ پر کھیل رہے ہیں، انہوں نے مودی اور کلبھوشن سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا، نواز شریف جہاں جائیں گے کام خراب کریں گے، پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کا اصل مقابلہ ہوگا۔

    شریف خاندان جیل نہ گیا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا، شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے استعفیٰ دینے سے روک دیا، یقین تھا کہ پی ٹی آئی بھی استعفیٰ دے گی، سینیٹ کی نشستوں کےلیے ہر صوبے کا الگ ریٹ ہے، بلوچستان میں سینیٹ کی نشست کا ریٹ ایک ارب ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے رضا ربانی کو نواز شریف بھی سپورٹ کریں گے، پاک فوج جمہویت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے، جو شخص بھی قومی ادارے پر تنقیدکرے نواز شریف اس کےساتھ ہیں، طلال، ملال، دانیال، نہال سب ریلو کٹے ہیں۔

    طاہرالقادری کے لاہور جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ناکام تھا، لوگوں نے جلسے کو دل سے قبول نہیں کیا، کے پی الیکشن میں عمران خان کی پارٹی اچھا نتیجہ لائے گی، قوم مسلم لیگ (ن) کو اب مسترد کر چکی ہے۔

    ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والی اسمبلی پرکروڑ بار لعنت بھیجتا ہوں، شیخ رشید

    کراچی میں جاری حالیہ سیاسی صورت حال سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا اصل گروپ تو پی ایس پی ہے، ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک ساتھ بیٹھ گئے تھے کسی نے معاملہ خراب کردیا، عام انتخابات میں مہاجر لائن اور لینتھ پر آجائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی میں صحیح کام کرے تو فائدہ اٹھا سکتی ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کی تمام نشستوں پرالیکشن لڑرہے ہیں

    کراچی کی تمام نشستوں پرالیکشن لڑرہے ہیں

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف ہے، جہاں کرپشن ہورہی ہے وہاں ایکشن لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑرہے ہیں، امید ہے سینیٹ الیکشن میں اچھی کامیابی حاصل کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ روہڑی کینال کی بندش سے فصلوں کو پانی نہیں مل سکا، کرپشن کی آڑ میں ترقیاتی کاموں کو نہیں رکنا چاہیے۔

    پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی فراہم کریں گے، کوشش ہے کہ شائقین کو پی ایس ایل کا اچھا میچ دیکھنے کو ملے۔


    ایم کیوایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں‘ سعید غنی


    یاد رہے کہ دو روز قبل پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے جو لوگ لڑ رہے ہیں وہ بانی کے جرائم میں شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • حکومت نے ایل این جی معاہدہ چھپایا‘ عمران خان

    حکومت نے ایل این جی معاہدہ چھپایا‘ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایل این جی معاہدہ منظرعام پر نہ لانے سے ثابت ہوتا ہے کرپشن کا بڑا اسکینڈل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی معاہدے کومنظرعام پرلانے کا وعدہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایل این جی معاہدہ چھپایا، معاہدہ منظرعام پرنہ لانے سے ثابت ہوتا ہے کہ کرپشن کا بڑا اسکینڈل ہے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ،عوام کومعاہدے کی تفصیلات ظاہرکرنے سے انکارکیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے برآمداتی صنعت کو نقصان پہنچا، حکومت کا ملکی برآمداتی صنعت کو نقصان پہنچانا افسوس ناک ہے۔

    عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ علاقائی حریفوں کے مقابلے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں کپاس کی معیشت کو بھی بحال کرنا ہے، کپاس کے کسانوں کے منافع کو بھی فائدہ پہنچانا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایل این جی کی درآمد میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے شیخ رشید احمد کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست منظور کرلی گئی تھی، سماعت 12 فروری سے سپریم کورٹ میں ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایون فیلڈ ریفرنس، نیب تحقیقاتی رپورٹ، نوازشریف اور اہل خانہ کے گرد گھیرا تنگ

    ایون فیلڈ ریفرنس، نیب تحقیقاتی رپورٹ، نوازشریف اور اہل خانہ کے گرد گھیرا تنگ

    اسلام آباد : ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں نواز شریف، حسین و حسن نواز، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق یہ انکشافات شریف خاندان کی ایون فیلڈ میں فلیٹس کی خریداری سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیے گئے ہیں جب کہ رپورٹ میں مبینہ جعلی بیانِ حلفی جمع کرانے پرطارق شفیع کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی.

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لندن فلیٹس کی خریداری اور نوازشریف کی ظاہری آمدن میں کوئی مطابقت نہیں ہے جب کہ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ نواز شریف نے ایون فیلڈز کی جائیداد عوامی عہدہ رکھتے ہوئے خریدی.

    نیب رپورٹ کے متن مطابق شواہد سے ثابت ہوا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی دستخط کیے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور دونوں صاحبزادوں حسن و حسین نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں جمع کرائے.


    اسی سے متعلق :  نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے اصل مالک نکلے، ضمنی ریفرنس میں اہم انکشافات


    نیب کی رپورٹ میں مریم نواز کے نومبر2011 میں ایک نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کا زکر بھی کیا گیا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ لندن میں ان کی کوئی جائیداد نہیں ہے.

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ *ایون فیلڈ عبوری ریفرنس دائر کرنے سے پہلے اور بعد میں ملزمان کو نوٹس جاری کیے گئے لیکن ملزمان نے تعاون نہیں کیا جب کہ یہ نیلسن، نیسکول لمیٹڈ اور کومبرگروپ کی ٹرسٹ ڈکلیئریشن کی تحقیقات میں بھی اہم جزو ہیں.

    رپورٹ میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ مریم نواز برٹش ورجن آئی لینڈ کی 2 آف شورکمپنیز کے بینیفشل اونر ہیں جب کہ عدالت میں اپنے اسٹیٹ منٹس میں کہا گیا تھا کہ حسین نواز 2006 سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹنس کے مالک ہیں.


    یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کی تحقیقات، کیا یہ بھی عالمی سازش ہے؟ عمران خان


    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوٹس ملنے کے باوجود ملزمان تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے چنانچہ نیب کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران نے ملزمان کےعدالت میں دیئے گئے دستاویز و بیانات اور میڈیا میں کی گئی گفتگو کا موازنہ کرکے تحقیقاتی رپورٹ تیارکی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان اورچوروزراء نےعوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا، عابد شیرعلی

    عمران خان اورچوروزراء نےعوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا، عابد شیرعلی

    ایبٹ آباد : وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے عمران خان اور چور وزراء نے خیبر پختون خواہ میں عوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد کے واپڈا ریسٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عابد شیر علی نے خیبر پختونخواہ کے وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چور مشتاق غنی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ جانے والے راستے پر تاحال ریٹینگ وال نہ لگا کر عوام کو مشکلات میں مبتلا کیا ہے۔

    واپڈا حکام ریٹننگ وال مکمل نہ ہونے تک تمام پی ٹی آئی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے فنڈز منجمد کردیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مشتاق غنی کو ان کی کرپشن پر نیب کے حوالے کرنا چائیے، عابد شیر علی نے کہا کہ طاہر القادی کی احتجاجی تحریک فلاپ ہو گئی ہے، عوام اب ان کو جوتے ماریں گے۔


    مزید پڑھیں: عمران خان پر تنقید،عابد شیرعلی نے ٹوئٹرپرغلط تصویرشیئرکردی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت16جنوری تک ملتوی

    شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت16جنوری تک ملتوی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنا اہل وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پر العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کی گواہ سدرہ منصور نے عدالت کو بتایا کہ 21 اگست 2017 کو نیب راولپنڈی میں تفتیشی افسرکو نوازشریف، حسن اور حسین نوازکےخلاف ریکارڈ دیا اور بیان قلمبند کروایا۔

    نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے سوال کیا کہ آپ کو کس نے بتایا کہ ریکارڈ العزیزیہ اور ہل میٹل سے متعلق ہے جس پر انہوں نے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا۔

    خواجہ حارث نے سوال کیا کہ العزیزیہ، ہل میٹل سے متعلق ریکارڈ ایس ای سی پی میں ہے؟ جس پر گواہ سدرہ منصور نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں ہے۔

    احتساب عدالت میں سماعت کے دوران 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ پانچوں گواہ بیمار ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوسکا۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 12 ویں، مریم نواز 14 ویں جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 16 ویں مرتبہ آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔


    عمران خان نے جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا ،نوازشریف


    احتساب عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں ذاتیات پربات کرنے کے حق میں نہیں ہوں ، عمران خان نے جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا۔

    اس سے قبل کمرہ عدالت میں مختصر گفتگو میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ17 تاریخ سے نئی تحریک کاسامنا کرنےکوتیارہیں؟ ۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4 سال سے تو انہی تحریکوں کا سامنا ہے، تحریکوں کا سامنا کرنا تو اب معمول سی بات ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں شریف فیملی کےخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت استغاثہ کے 2گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت ملتوی کردی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لالو پرساد یادیوکوچارہ کرپشن کیس میں قید کی سزا

    لالو پرساد یادیوکوچارہ کرپشن کیس میں قید کی سزا

    نئی دہلی : بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو کو چارہ کرپشن کیس میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل بورڈ آف انڈیا کی خصوصی عدالت نے چارہ کرپشن کیس میں جرم ثابت ہونے پربہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو کو ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

    خصوصی عدالت کے جج نے انڈین پینل کوڈ اور انسداد کرپشن ایکٹ کے تحت راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادیو پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

    عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگرلالو پرساد یادیو جرمانہ ادا نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ تک جیل میں رہنا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ 2013 میں بھارتی عدالت نے لالو پرساد یادیو کو 20 سال تک بہار حکومت کے خزانے سے جعلی ادویات اور مویشیوں کے لیے چارہ کے لیے دھوکہ دہی کے ذریعے 37 کروڑ 80 لاکھ روپے نکالنے کا مجرم ٹھہراتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    لالو پرساد یادیو نے کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بی جے پی کی جانب سے سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اب امریکا اپنی جنگ خود لڑے، عالم اسلام کو نئی معاشی منڈی بنانی ہوگی: سراج الحق

    اب امریکا اپنی جنگ خود لڑے، عالم اسلام کو نئی معاشی منڈی بنانی ہوگی: سراج الحق

    لندن: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکا اپنی لڑائی خود لڑے، ہم امریکی جنگ نہیں لڑیں گے، عالم اسلام مل کر اپنی معاشی منڈی بنانی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لندن میں پاکستانی کمیونٹی  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن سے پہلے کرپٹ عناصرکا محاسبہ ضروری ہے، پاناما لیکس کے باقی کرپٹ عناصرکا احتساب کون کرے گا، یہ سوال اہم ہے، کرپٹ عناصرکوسزائیں ملنےتک ہماری تحریک جاری رہے گی۔

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں پاکستان مخالف بینرز بھارتی سازش تھے، انتخابات کے بارے میں ابہام ہے، مگر چاہتے ہیں کہ انتخابات وقت پرہوں، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جن کے نام پاناما پیپرز میں ہیں، وہ الیکشن نہ لڑسکیں۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا، سراج الحق

    انھوں‌ نے کہا کہ عالم اسلام مل کر اپنی معاشی منڈی بنائے، ٹرمپ کےاعلان کے بعد مدینہ کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے، مسلمان حکمران تعلیم پروسائل خرچ کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کرپشن روک لی، تو روز نئی یونیورسٹی بنا سکتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق ملنا چاہیے، انھوں نے قبائلی علاقوں کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے۔

    یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گذشتہ دنوں قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا، وقت آگیا ہے پاکستانی قوم اپنے پاؤں پر کھڑی ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • چین نے تصدیق کر دی، نیب کراس بارڈر فنانشل جرائم پر شکنجہ کسے: عمران خان

    چین نے تصدیق کر دی، نیب کراس بارڈر فنانشل جرائم پر شکنجہ کسے: عمران خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے کراس بارڈر فنانشل جرائم کی تصدیق کر دی ہے اور سی ای کیپیٹل او انجینئرنگ نے چینی حکام کے سامنے سب راز اگل دیے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اپنے تازہ ٹویٹس میں‌ کیا۔

     عمران خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان نے دوران تفتیش چینی حکام کے سامنے تسلیم کیا تھا کہ کمپنی شریف خاندان کے کنٹرول میں‌ تھی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی ای او فیصل سبحان کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا اور فیصل سبحان پر بیان بدلنےکا دباؤ ڈالا گیا۔

    عمران خان نے سوال کیا کہ کیا نیب بڑے مالی فراڈ کرنے والوں کو اپنے شکنجے میں کسے گی؟


    یاد رہے کہ ملتان میٹرو کرپشن اسکینڈل گذشتہ برس سامنے آیا تھا، جس کی تفتیش کے لیے چینی حکام بھی پاکستان آئے تھے، جنھوں‌ نے کیپٹیل انجیئنرنگ کے اعلیٰ‌حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    شہباز شریف ملتان میٹرو منصوبے میں پونے 2 کروڑ ڈالر کی کرپشن میں ملوث نکلے

    چینی حکام کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں فیصل سبحان کا یہ موقف درج ہے کہ کمپنی کو شریف خاندان کنٹرول کیا کرتا تھا۔

    عمران خان نے اپنے ٹویٹس میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے حصے بھی شیئر کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔