Tag: کرپشن

  • کرپشن ابھی کامسئلہ نہیں یہ قیام پاکستان سے ہے ‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کرپشن ابھی کامسئلہ نہیں یہ قیام پاکستان سے ہے ‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت خواتین کودرپیش مسائل کےحل کے لیے کوشاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹ مؤثرکام کررہا ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں تمام شعبہ جات کوکمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہےجبکہ صوبے میں زمینوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ باقی صوبوں سے بہتر ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بجٹ تفصیلات فنانس ڈویژن کی ویب سائٹ پرجاری کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ابھی کا مسئلہ نہیں یہ قیام پاکستان سے ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کوبہت پہلے سندھ کے دورے کرنے چاہیے تھے جبکہ تبدیلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جو بھی تبدیلی ہوآئین کے تحت ہونی چاہیے۔


    اختیارات کا رونا نہیں روتا، کام کرتا ہوں، مراد علی شاہ


    یاد رہے کہ راوں برس 9 اکتوبرکوحیدرآباد میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی پہلی ترجیح تعلیم اور صحت کے نظام کو بہتر بنانا ہے، ہمارے اچھے کاموں میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی فیصلے کے خلاف اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کریں گے، سراج الحق

    امریکی فیصلے کے خلاف اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کریں گے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے متنازعہ امریکی فیصلے کے خلاف ملک بھر میں ملین مارچ کریں گے جوعالم اسلام کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا نے خطے میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر کے مشرق وسطیٰ میں آگ لگا دی ہے جسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

    سنیٹر سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کو دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر قائم رہے تو معاشی تعلقات منقطع کر دینے چاہئیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کامسئلہ اہم ہے جس کے لیے عالم اسلام کے حکمرانوں پر بڑی ذمے داری بنتی ہے اس لیے عالم اسلام کے حکمرانوں سے اپیل ہے کہ ترکی کے مؤقف کی تائید کریں۔

    امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی درست نہیں ہے جنہوں نے قوم کو دہشت گردی اور مہنگائی کا تحفہ دیا ہے اور اپنی کرپشن اور نااہلی کے باعث نوازشریف نااہل، اسحاق ڈاراشتہاری اور زاہد حامد مستعفی ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک صورت حال ہے جس میں کارِ مملکت کو رواں رکھنا ناممکن ہو گیا ہے دوسری جانب تاحال ہمارے کرپٹ حکمرانوں نے کبھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی چنانچہ اس افسوسناک صورت حال کا حل صرف اور صرف بروقت انتخابات ہیں۔

    امیر جاعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے گی کیوں کہ ہمارا ماننا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

    اس موقع پر امیرجماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ جتنے سیاست دانوں کے مقدمات زیر التواء انہیں فوری طور نمٹایا جائے اور کرپٹ شخص کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی جائے تاکہ پارلیمنٹ تک صرف صادق اور امین افراد پہنچ سکیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قبائلی عوام کا خیبرپختونخواہ کے ساتھ انضمام سے متعلق مطالبہ منظورکیا جائے جس کے لیے  قبائلی عوام کا لانگ مارچ کل اسلام آباد میں ہوگا اس لیے قبائلی عوام کی دل شکنی کے بجائے اُن کے مطالبات منظور کئے جائیں۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں جسے ذمے دار قرار دیا گیا ہے اسے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

  • یوم انسداد بدعنوانی: 18 سال میں بدعنوان عناصر سے 290 ارب روپے وصول

    یوم انسداد بدعنوانی: 18 سال میں بدعنوان عناصر سے 290 ارب روپے وصول

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ملک بھر میں کرپشن کی روک تھام کے لیے آگاہی فراہم کرنا اور انسداد بدعنوانی کے لیے کام کرنے والے سرکاری محکموں اور غیر سرکاری تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کویقینی بنایا ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت کرپشن کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف تمام طبقات کو حکومت کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

    یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری ہمارے ملک کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور یہی لوگوں کو کرپشن کرنے کی طرف راغب کرتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 18 برسوں میں بدعنوان عناصر سے 290 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ میں بھی نیب کافی فعال رہا اور مختلف سرکاری افسران، پولیس اہلکار اور سابق وزرا کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جن میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر شرجیل میمن بھی شامل ہیں۔

    نیب رواں برس شریف خاندان کے غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات بھی کر رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کےخلاف احتساب عدالت میں ریفرنسزکی سماعت

    شریف خاندان کےخلاف احتساب عدالت میں ریفرنسزکی سماعت

    لاہور: احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت دوبارہ شروع ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز پر دوبارہ سماعت کا آغاز ہوگیا۔

    نواشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے استغاثہ کے گواہ ملک طیب پر شروع کردی گئی۔

    سماعت کے آغاز پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سوال کیا کہ نوازشریف کہاں ہیں؟ جس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ وہ آرہے ہیں۔

    خواجہ حارث نے ساتھی وکیل کو ہدایت کی کہ وہ آصف کرمانی سے رابطہ کریں میاں صاحب پیش ہوں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل آج صبح سابق نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پیشی کے لیے احتساب عدالت پیش ہوئے ۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پر نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پرفیصلے کا امکان ہے۔

    خواجہ حارث نے احتساب عدالت سے استدعا کی تھی کہ سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کیا جائے جس کے بعد عدالت نے سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی گئی تھی۔


    شریف خاندان کےخلاف ریفرنسزکی سماعت4 دسمبر تک ملتوی


    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر نوازشریف کے وکیل کی جانب سے احتساب عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    نااہل وزیراعظم نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ کہ ہائی کورٹ نے ریفرنس یکجا کرنےکا فیصلہ آئندہ ہفتےسنانا ہے، ریفرنس یکجا کرنے کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 22 نومبر کو نا اہل وزیراعظم نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ کی تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عوام کی خدمت کوہمیشہ عبادت کا درجہ دیا‘ شہبازشریف

    عوام کی خدمت کوہمیشہ عبادت کا درجہ دیا‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ صوبےمیں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے منتخب نمائندوں سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنائی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وسائل فلاح وبہبود، بنیادی سہولتوں پرصرف کیے جا رہے ہیں، صوبے میں شفافیت، میرٹ کی پالیسی کو فروغ دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر شعبےمیں میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنایا ہے جبکہ صوبے میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔


    دھرنوں کی سیاست سے گھبرانے والے نہیں، شہبازشریف


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی سیاست سے گھبرانے والے نہیں، دھرنوں کا جواب ترقیاتی کاموں کے ذریعے دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سود کی ہتھکڑی توڑ کرملک کوعالمی طاقتوں کےشکنجےسےآزادی دلانا چاہتے ہیں، سراج الحق

    سود کی ہتھکڑی توڑ کرملک کوعالمی طاقتوں کےشکنجےسےآزادی دلانا چاہتے ہیں، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کسی ایک وزیر کا منصوبہ نہیں ہوسکتی بلکہ حکومت نے ابھی تک اس کام میں ملوث دیگر لوگوں کے بارے میں قوم کو نہیں بتایا بلکہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو بھی عوام کے دباؤ کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا تھا.

    وہ منصورہ میں سیرت النبی کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو حکومت تحفظ فراہم کرہی ہے اگر کسی وزیر نے استعفیٰ دیا ہے تو وہ بھی عوام کے دباؤ پر دیا ہے ناکہ حکومت نے تحقیقات کے بعد ان سے استعفیٰ لیا ہے.

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ربیع الاول کے مہینے میں کروڑوں مسلمانوں نے نبی آخری الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور پاکستان میں بھی یہ مبارک دن مکمل جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جو کہ حکومت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ عاشقان رسول نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے بے تاب ہیں.

    سراج الحق نے کہا کہ 70 سال گزر گئے ہیں لیکن ایک دن بھی پاکستان میں اسلامی نظام نہیں دیکھا بلکہ ملک میں 35 سال مارشل لا اور آمریت رہی اور جمہوری حکومتوں نے بھی صرف کرپشن کو دوام بخشا اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے کوئی مثبت کام نہیں کیا.

    انہوں نے کہا کہ سود کی ہتھکڑیوں کو توڑنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان عالمی طاقتوں کے شکنجے سے باہر نکلے جنہوں نے سود در سود کے نظام میں پاکستان کو جکڑا ہوا ہے اور اس کے پیچھے اپنے مذموم مقاصد کو مسلط کرتے ہیں.

    امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ کرپشن میں ملوث سیاسی وغیرسیاسی لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے اور قوم کو لوٹنے والوں کو ہتھکڑیاں لگنی چاہئیں کیوں کہ جب قوم کو لوٹنے والے اڈیالہ جیل میں ہوں گے تب ہی کرپشن ختم ہوپائے گی جس کے لیے سپریم کورٹ سوموٹو لے اور مجرموں کا چہرہ قوم کے سامنے پیش کرے.

  • پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں،عمران خان

    پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں،عمران خان

    اسلام آباد : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت احتساب قانون کو کمزور کرنا چاہتی ہے، پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چین میں کرپٹ افراد سزا ملنے کے بعد خودکشی کرلیتے ہیں، ہمارے ملک میں عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کوایلیٹ حکمران تحفظ فراہم کرتے ہیں، ن لیگی حکومت احتساب کے موجودہ قانون کو کمزورکرنا چاہتی ہے۔

    دیگرممالک میں انسداد کرپشن قوانین کاسخت نفاذہوتاہے، کرپٹ افراد کو سخت سزا کے ساتھ معاشرتی بائیکاٹ کا خوف بھی ہوتا ہے،پاکستان میں ایلیٹ حکمران عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو گلےلگاتے ہیں۔

    اس سے قبل ڈی آئی خان کیس کےفیصلے پر چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کئی سال بعدکسی عدالت کی رپورٹ میں پولیس کی تعریف ہوئی، پشاورہائیکورٹ نےآئی جی،کےپی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی مخالفین اورموقع پرست عناصرکی مہم کا خاتمہ ہوجانا چاہیے، فیصلے سے مخالفین،موقع پرست کی شرمناک مہم کا خاتمہ ہونا چاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف سےموازنہ کرنا میری توہین ہے‘ عمران خان

    نوازشریف سےموازنہ کرنا میری توہین ہے‘ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت میں ساٹھ دستاویزات دیں کوئی غلط ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کےاداروں پر حملے کررہا ہے، ہم ملک کے اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ سیاسی لوگوں پردہشت گردی کے جھوٹےمقدمات بنائے جارہے ہیں، سیاسی مقدمات سے جمہوریت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس ملک کا مجرم ہے، پیسہ بچانے کے لیے اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔


    نوازشریف کا نعرہ سب کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے،عمران خان


    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ میں سب کچھ بیچ کر پیسہ پاکستان لے کر آیا ہوں، لیگل ذرائع سے بیرون ملک کمایا پیسہ پاکستان لایا۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت میں ساٹھ دستاویزات دیں کوئی غلط ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    عمران خان نے کہا کہ اسمبلی میں ہاتھ کھڑا کرکے کہتے ہیں مجرم پارٹی کا صدربن سکتا ہے، ان کو شرم نہیں آتی کیا یہ اسے جمہوریت کہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں لیڈر جواب دہ ہوتا ہے، جمہوری لیڈر جواب دینے کے بجائے عدالتوں پر حملے کررہا ہے، نوازشریف ملک سے باہر اپنا 300 ارب بچانا چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • پاناما لیکس میں شامل تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں‘ سراج الحق

    پاناما لیکس میں شامل تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں‘ سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےملک سےکرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ کرپٹ اوربدعنوان لوگوں کا احتساب ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس میں شامل تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، قابل اطمینان بات ہےکہ یہ کیس سماعت کے لیے مقررہوگیا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ اوربدعنوان لوگوں کااحتساب ضروری ہے کرپٹ اوربدعنوان لوگوں کااحتساب ضروری ہے، کرپٹ لوگوں کا احتساب ہی کامیاب معیشت کی ضمانت ہے۔


    بلا تفریق احتساب کے عمل کو تیز تر کیا جائے، سراج الحق


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور احتساب کا عمل بلا تفریق و امتیاز کے کیا جائے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو قوم کو پاناما کیس میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ملک میں کیا ہو رہا ہے اسے عوام بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرپشن پربھاشن دینےوالےپہلے اپنےگریبان میں جھانکیں، شہباز شریف

    کرپشن پربھاشن دینےوالےپہلے اپنےگریبان میں جھانکیں، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے پیپلز پارٹی پر وار کہا ماضی کے حکمرانوں نے وسائل کو بےدردی سے لوٹا، کرپشن پربھاشن دینے والے پہلے اپنےگریبان میں جھانکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے منتخب نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نےوسائل کو بے دردی سے لوٹا، عوام کی ذہنوں میں ان کی لوٹ مار کی داستانیں تازہ ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کے ذمےدار یہی حکمران تھے، کرپشن پربھاشن سےقبل ماضی کےحکمرانوں کوگریبان میں جھانکنا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نےمنصوبوں میں شفافیت کویقینی بنایا، شفافیت،رفتاراورمعیار کےذریعے قوم کے اربوں روپے بچائے گئے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں اربوں کے قومی وسائل بچانے کی کوئی مثال موجود نہیں۔


    مزید پڑھیں :  آصف زرداری احتساب پربھاشن دیں یہ خدا کی قدرت ہے، شہبازشریف


    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کہنا تھا کہ جلد الیکشن کی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جو ہماری ترقی نہیں دیکھ سکتے، آصف زرداری احتساب پر بھاشن دیں یہ خدا کی قدرت ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ جلد الیکشن کی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جنہوں نے دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا۔ نیازی صاحب کرپشن کا الزام لگانے کے بعد مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے بھاگ رہے ہیں۔

    شہبازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کے چھ ارب روپے ہڑپ کرنے والے آج انصاف کا بھاشن دے رہے ہیں، صاف دکھائی دے رہا ہے کہ احتساب صرف شریف خاندان کا ہی ہورہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔