Tag: کرپشن

  • پانامہ لیکس : قوم کرپشن کے بت کو پاش پاش کردے گی، سراج الحق

    پانامہ لیکس : قوم کرپشن کے بت کو پاش پاش کردے گی، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پانامہ لیکس پر ٹی او آرز بنیں، قوم کرپشن کے بت کو پاش پاش کردے گی ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ پانامہ لیکس اور کرپشن کا معاملہ کسی منطقی انجام تک پہچے بغیر ان کے کے شوروغل میں دب جائے مگر ایسا نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا مطالبہ پارٹیوں کا نہیں ،قوم کا ہے، لیکن اب تک کے حکومتی رویہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت احتساب سے کترا رہی ہے، اگر حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو عوام کے اندر ایک پکنے والا لاوا پھٹ پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے اندر احتساب کی روایت کو زندہ کرنا چاہئے اور کالی بھیڑوں کو اپنے اندر چھپنے کا موقع نہیں دینا چاہئے ،اگر سیاسی جماعتیں تہیہ کرلیں کہ وہ کسی بدیانت اور کرپٹ کو اپنا نمائندہ نہیں بنائیں گی تو آئندہ انتخابات میں کسی لٹیرے کو عوام کی تقدیر سے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت امریکہ تعلقات کے باعث خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں ،یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک کو تھانیدار اور دوسرے کو غلام بنا کررکھا جائے۔

    امریکہ نے رویہ نہ بدلا تو خطہ جنگ کی طرف چل پڑے گا، اوباما کی طرف سے افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد میں اضافہ کی منظوری خطے میں مستقل اور پائیدار امن کے لیے خطرناک ہو گی۔ جبکہ افغانستان میں دیر پا امن کےلیے وہاں سے نیٹو اور امریکی افواج کا انخلا نہایت ضروری ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ڈراون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں اور اس پر اب حکومت کو اپنی کچن کیبنٹ کے بجائے قومی اتفاق رائے پر مبنی پالیسی بنانی چاہئیے۔

     

  • قومی احتساب بیورو نے محکمہ ریلوے میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا

    قومی احتساب بیورو نے محکمہ ریلوے میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا

    اسلام آباد: نیب نے محکمہ ریلوے میں کروڑوں روپے کی ممکنہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    نیب حکام کے مطابق کرپشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز ریلوے ایکسئن واصف محمود کے خلاف کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نےمیرٹ اور قوانین کو نظر انداز کر کے اپنی ہی کمپنی کو اسٹیل وائر کا ٹھیکہ دے دیا ۔

    نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واصف محمود نے فرنیچر ساز کمپنی ’’مسٹر ربر‘‘ کو کروڑوں روپے کا ٹھیکہ دیا جبکہ دیگر بولی دہندگان کو بغیر وجہ کے بولی لگانے کے عمل سے باہر نکال دیا۔

    قومی احتساب بیورو کے حکام نے مزید بتایا کہ ایکسئن نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ریلوے کے دیگر افراد کو بھی فائدہ پہنچایا اور ٹھیکوں میں معاونت فراہم کرنے پر ترقیاں بھی دیں، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    اس حوالے سے نیب نے تمام تر دستاویزات حاصل کر کے ملزم سے مزید تحقیقات کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

     

  • شرجیل میمن نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کردیا

    شرجیل میمن نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کردیا

    کراچی : سندھ کے سابق وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن نے اپنے آئینی اور قانونی ماہرین سے مشورہ کرکے مقدمات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شرجیل میمن نے وطن واپسی کا فیصلہ اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا ہے، وہ لندن سے براستہ دبئی اور پھر کراچی پہنچیں گے،  اس حوالے سے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    دوسری طرف نیب کی جانب سے شرجیل میمن پر اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 5 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے، نیب کی درخواست پر عدالت نے ملزم کا نام ایگزیٹ کنڑول لسٹ میں شامل کرلیا تھا مگر عدالتی احکامات سے قبل ملزم نے ملک چھوڑ دیا تھا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنماء نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ ان کی واپسی پر انہیں نیب کی جانب سے گرفتار کرلیا جائے گا، نیب حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

    گرفتاری سے بچنے کے لیے سابق وزیر نے فروری میں  سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے سابق وزیر اطلاعات و نشریات سندھ طویل عرصے سے بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

     

     

  • کرپشن ثابت ہونے پر بیس ججز کو فارغ کیا گیا ہے ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

    کرپشن ثابت ہونے پر بیس ججز کو فارغ کیا گیا ہے ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

    کراچی : چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سید سجاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کرپشن کو مکمل ختم کرنے کاعہد کیا ہے اور میرٹ کی بنیاد پر ہی نئے ججز کا تقرر کیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں سندھ ہائیکورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ کی اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کو ختم کرکے ہی دم لیں گے.

    تفریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ میرٹ کی بنیاد پر ہی نئے ججز کا تقرر کیا گیا ہے تاکہ ججز فرض کی ادائیگئ ایمان داری کے ساتھ کریں.

    سید سجاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دباؤکے باوجود یہ ثآبت کیا ہے کہ سچائی ایمانداری کسی خاص طبقے کی جاگیر نہیں ہے.

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کو عدالتوں سے بھی ختم کریں گے.

    یاد رہے کہ سید سجاد علی شاہ دسمبر 2015 میں بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عہدے پرتعینات ہوئے تھے.

  • کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ آج سے شروع ہوگا

    کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ آج سے شروع ہوگا

    پشاور: پامانہ لیکس کے معاملے پر جماعت اسلامی کی جانب سے ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ’’ پاکستان فری ٹرین مارچ آج 25 مئی سے شروع کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے، اس کا آغاز عوامی ایکسپریس ٹرین کے ذریعے پشاور سے کیا جائے گا۔

    پہلے مرحلے میں کرہپشن فری مارچ  کا قافلہ پشاور سے دوپہر ایک بجے راولپنڈی پہنچے گا جہاں سے جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد اس قافلے میں شامل ہونگے۔

    پشاور سے شروع ہونے والا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ  کا قافلہ 27 مئی کو کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    واضح رہے پانامہ لیکس میں وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادوں کے آف شور کمپنیوں اور اثاثوں سے متعلق اپوزیشن اور حکومت نے ٹی او آرز کی حتمی تشکیل کے لیے کمیٹی قائم کی ہے۔جو کرپشن کی روک تھام اور پانامہ کے حوالے سے لگنے والے الزامات کی حتمی رپورٹ ایوان میں جمع کروائے گی۔

     

  • وزارت خارجہ کے گرفتارڈائریکٹر شفقت چیمہ کے تہلکہ خیز انکشافات

    وزارت خارجہ کے گرفتارڈائریکٹر شفقت چیمہ کے تہلکہ خیز انکشافات

    اسلام آباد: وزارت خارجہ کے گرفتارڈائریکٹر شفقت علی چیمہ نے دورانِ تفتیش انسانی اسمگلنگ سمیت کئی سنسنی خیزانکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزراتِ داخلہ کے گرفتار ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے زیرِحراست ہیں،دورانِ تفتیش شفقت علی چیمہ نے بیرون ملک اپنی تعیناتی کے دوران بھارت اور برما کے شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے۔

    ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ 2004 میں وہ اسپین میں پاکستان ایمبیسی میں بہ طورمیں بطور سیکنڈ سیکرٹری تعینات تھے۔ جہاں پاکستانی سفیر نہ ہونے پر تمام اختیارات شفقت چیمہ کے پاس تھے اس دورانِ تعیناتی وہ انسانی اسمگلنگ میں بھی ملو ث رہے۔

    انسانی اسمگلنگ کے لیے ملزم ایک ٹیم تشکیل دی ہوئی تھی،اس سلسلے میں ملزم ایجنٹ خرم ،شہزاد،امجد مالٹا،سرتاج ،یار محمد اور عمر ٹریول کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کیا کرتا تھا۔

  • بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں مزید پیشرفت

    بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں مزید پیشرفت

    کوئٹہ: نیب نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے سہولت کار اسد شاہ کی نشاندہی پر آج کوئٹہ کی ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کیس میں سہولت کار اسد شاہ کو گرفتار کیا تھا،آجس کی نشاندہی پر نیب نے آج کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پرواقع ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کرلیے،بیکری سے غیر ملکی کرنسی ، سونا اور پراپرٹی کے کاغذات بھی قبضے میں لئے گئے۔

    یاد رہے نیب نے 6 مئی کو سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کےگھرپرچھاپہ مارکر 63 کروڑروپےکی نقدی اور کروڑوں روپےمالیت کےزیورات اورپرائزبانڈبرآمدکیئے تھے،وہ چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے زیرِحراست ہیں۔مزید پڑھیے


    مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں مالیت کی کرنسی و زیورات برآمد


    واضع رہے 7 مئی کو مشیرخزانہ بلوچستان میرخالدخان لانگواپنےعہدے سےمستعفی ہونے کے بعد سابق مشیرِ خزانہ خالد لانگو منظر عام سے غائب ہوگئے تھے،نیب نے مستعفی مشیر خزانہ خالد لانگو کو دو مرتبہ پیش ہونے کیلئےسمن جاری کیےلیکن وہ پیش نہ ہوئے۔


    سابق مشیر خزابہ بلوچستان ’’ خالد لانگو‘‘ کی حفاظتی ضمانت منظور


    بعد ازاں 17 مئی کوخالد لانگو نے منظرعام پر آ کر اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی، عدالت نے خالد لانگو کی بارہ روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔


    عبدالمالک بلوچ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا


    اس موقع پرسابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک نے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری اور میگا کرپشن کے اعترافات کے بعد خود کو کسی بھی قسم کی تحقیقات کے لیے پیش کردیا تھا۔

  • نیب کے  چھاپے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر اور اپنے  ہی  ادارے کا افسر گرفتار

    نیب کے چھاپے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر اور اپنے ہی ادارے کا افسر گرفتار

    اسلام آباد / کراچی: قومی احتساب بیورو کے کراچی اور اسلام آباد میں چھاپے، وزراتِ خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ اورنیب انویسٹی گیش ونگ تھری کے افسر کامران جانوری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد میں واقع وزارت خارجہ کے دفتر پر چھاپہ مار کر ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور انسانی اسمگلنگ کا الزام ہے۔

    نیب کے مطابق ملزم وزراتِ خارجہ دفتر میں نیپال، سری لنکا اور بھوٹان کے معاملات کو دیکھتا تھا اور ڈیسک کا انچارج تھا، ملزم کے اکاؤنٹ سے پانچ کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب نیب نے کراچی میں اپنے ہی افسر کامران جانوری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے، نیب حکام کے مطابق ملزم انویسٹی گیشن ونگ تھری کا افسر ہے اور چھاچھرو کی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات میں سرکاری افسر سے ناجائز دباؤ ڈال کر رشوت طلب کی تھی۔

    حکام نے مزید بتایا کے کامران جانوری نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری افسر سے ایک لاکھ پچیس ہزار سے دیڑھ لاکھ روپے رشوت طلب کی اور رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔

    دونوں ملزمان کے خلاف قانون کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔

    واضح رہے ملک بھر میں کرپٹ افراد کے خلاف نیب کی بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، گزشتہ دنوں سیکریٹری خزانہ بلوچستان کے گھر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کے کرنسی اور اور سونا برآمد کیا تھا۔

  • کوئٹہ میں کرپشن کے خلاف ریلی میں کرپٹ سیاست دانوں کے علامتی جنازے

    کوئٹہ میں کرپشن کے خلاف ریلی میں کرپٹ سیاست دانوں کے علامتی جنازے

    کوئٹہ: ’’بلوچستان قومی محاذ‘‘ کے زیرِ اہتمام کرپشن کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹ افسران کے علامتی جنازے نکالے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کےخلاف مقامی سیاسی جماعتوں نے اتحاد بنا لیا ہے،اسی تناظر میں آج بلوچستان متحدہ محاذ نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے کوئٹہ پریس کلب تک کرپشن کے خلاف ریلی کا اہتمام کیا،ریلی کے شرکاء نے کرپشن کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کرپٹ سیاست دانوں اور بیورو کریٹ افسران کے علامتی جنازے بھی نکالے،شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس میں کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔

    mushtaq-raisani

    اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کرپشن کسی ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے زہرِ قاتل ہے،انہوں نے مطالبہ کیا مشتاق رئیسانی کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایاجائے،اور ملکی خزانے پر نقب لگانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔


    مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں مالیت کی کرنسی و زیورات برآمد


    یاد رہے صوبہ بلوچستان میں نیب کی جانب کاروئیوں کے نتیجے میں کرپشن کے کئی کیس بے نقاب ہوئے ہیں جس میں اربوں روپے کی کرپش کی گئی ہیں۔

    ڈی جی نیب بلوچستان نے اس بات کا اعادہ کیا وہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر لوٹی ہوئے دولت کو دوبارہ ملکی خزانے میں جمع کروائیں گے.مزید پڑھیے.


    بلوچستان کی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے۔ ڈی جی نیب بلوچستان


  • کرپشن ناسور ہے، ہرقسم کےاحتساب کیلئے تیارہیں، میرحاصل بزنجو

    کرپشن ناسور ہے، ہرقسم کےاحتساب کیلئے تیارہیں، میرحاصل بزنجو

    کوئٹہ : نیشنل پارٹی کےرہنما میرحاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ہم ہرقسم کےاحتساب کیلئے تیارہیں۔ ایم پی ایز کے فنڈز کی جانچ کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ کرپٹ لوگوں کوبرداشت نہیں کرینگے.

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ کی گرفتاری کے بعدبلوچستان میں بھونچال آگیا، کرپشن کے الزامات کاجواب دینے کیلئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میڈیا کے سامنے آگئے۔

    کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبد المالک بلوچ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نینشنل پارٹی کے صدرمیر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ کرپشن کو ایک ناسورسمجھتے ہیں.

    میر حاصل بزنجو نے اپنے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے تین رکنی کمیٹی بنانے اور میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں نیب سے تعاون کرنے کا اعلان کر دیا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن اسکینڈل کےبعد خالد لانگو کواستعفے کی ہدایت کی تھی، ایک سوال کے جواب میں حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کل یا پرسوں نیب کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔ کسی کیخلاف کرپشن ثابت ہوئی توسب سےپہلےپارٹی ایکشن لےگی۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ریکوڈک کوکس نے فروخت کیا اس کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا۔

    عبدالمالک بلوچ کاکہنا تھا کہ ریکوڈک کیلئےلڑرہےہیں اس کی حفاظت کریں گے۔ نیب کی مدد کیلئےتیارہیں، اپنےاثاثےاگلے ہفتےمیں ظاہرکردیں گے۔