Tag: کرپشن

  • کرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا، ممنون حسین

    کرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا، ممنون حسین

    اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کرپشن نے اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے۔ بڑے بڑے خاندان کرپشن میں ملوث پائے جاتے ہیں۔

    ایوان صدر میں نیب کے زیراہتمام واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت صدر مملکت اور چئیرمین نیب قمر الزمان چوہدری نے کی۔ واک میں سفارت کاروں کے علاوہ کاروباری کمیونٹی اور سرکاری اداروں کے افسروں نے بھی شرکت کی۔

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دو ہزار آٹھ میں پاکستان پرسولہ ہزار سات سو ارب روپے کا قرضہ تھا ۔ مسلم لیگ ن نے جب حکومت سنبھالی تو ملکی قرضہ چوبیس ہزار آٹھ سو ارب روپے تک پہنچ چکا تھا۔

    پاکستان میں کرپشن کے خلاف جذبات موجود ہیں اور سب کو مل کر اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہئیے۔ انہوں نے واک میں موجود سفارت کاروں کو کہا کہ وہ اپنے ممالک کو بتائیں کہ پاکستانی قوم کرپشن کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ملک میں کرپٹ لوگ سینہ تان کر چلتے ہیں۔اگر ایمانداری کو ترجیح دی جائے تو چہرے پر رونق کے ساتھ ساتھ خوشحالی بھی آئے گی۔

  • معاشرے میں سب ایک دوسرےسےمنافقت کررہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

    معاشرے میں سب ایک دوسرےسےمنافقت کررہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ :انسدادِ بدعنوانی کا عالمی دن ملک بھرکی طرح کوئٹہ میں بھی کرپشن کے خاتمے کے عزم کے ساتھ منایا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ احتسابی عمل کے بغیر بدعنوانی نہیں روکی جاسکتی۔

    انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں نیب بلوچستان کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے علاوہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ڈی جی نیب بلوچستان سید خالد اقبال سمیت اعلیٰ افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے نیب کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ کے باعث بدامنی اور دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں ۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں سب ایک دوسرے کے ساتھ منافقت کررہے ہیں، اور صرف بدکردار لوگ ہی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان سید خالد اقبال اور دیگر ماہرین نے کہا کہ بدعنوانی کو ختم نہیں کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس کے لئے قانون ،تفتیشی اداروں اور عدلیہ کو مل کر کام کرنا ہوگا،جبکہ طلباءنے تقاریر کرکے بدعنوانی سے نفرت کا اظہار کیا۔

  • پاکستان میں بدعنوانی کی شرح میں کمی آگئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشل

    پاکستان میں بدعنوانی کی شرح میں کمی آگئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشل

    برلن : ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کی نسبت کرپشن کی شرح میں کمی آئی ہے ، ایک سو پچھتر ممالک کی فہرست میں پاکستان ایک سو چھبیس ویں نمبر پر آگیا۔

    کہتے ہیں کرپشن ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیتی ہے اور اس کو قابو کرنے کیلئے دنیا بھر کے مختلف ممالک نئے نئے حربے استعمال کرتے رہتے ہیں ۔پھر بھی یہ بلا قابو ہونے میں ہی نہیں آتی ۔

    دنیا بھر کے ممالک میں ہونے والی بدعنوانی پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل نے دوہزار چودہ کیلئے فہرست جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق اقتدار کا غلط استعمال ، خفیہ سودے اور رشوت خوری عالمی سطح پر معاشروں کو برباد کر رہے ہیں ۔

    انڈیکس کے مطابق پاکستان انتیس پوائنٹس کے ساتھ ایک سو چھبیس ویں مقام پر ہے جب کہ پڑوسی ملک بھارت پچیاسویں پوزیشن پر ہے۔جنوبی ایشیا میں افغانستان کی حالت سب سے خراب بتائی گئی ہے۔جو فہرست میں ایک سو بہتر ویں مقام پر ہے ۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں پہلے نمبر پر ڈنمارک جبکہ نیوزی لینڈ اور فن لینڈ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ، اس فہرست میں صومالیہ اور شمالی کوریا آخری نمبر پر ہیں۔

  • ڈاکٹرذوالفقارمرزا کا کرپشن کیخلاف دھرنا

    ڈاکٹرذوالفقارمرزا کا کرپشن کیخلاف دھرنا

    بدین : کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا ضلع بدین میں ناگزیر ہو چکا ہے۔ ڈی سی بدین عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں برھانے میں مصروف ہیں۔

    اس بات کا انکشاف سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے ڈپٹی کمشنر آفس بدین کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ روینو کے تمام آفیسر مر جائیں گے لیکن پیسے لئے بغیر کام نہیں کریں گے۔ میں اپنی گاڑی میں 15 لاکھ روپے لایا ہوں۔

    محکمہ روینو کو دینے ہیں تاکہ وہ میرے غریب لوگوں کا کام کریں۔ ایس ایس پی پولیس بہت اچھا کام کر رہا ہے جبکہ ڈی سی بدین کی جانب سے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

    میں ڈی سی بدین کے تبادلے کا مطالبہ کرتا ہوں، میں اپنے ہر لفظ کا ذمہ دار ہوں۔ اگر غلط کہہ رہا ہوں تو مجھے کورٹ میں گھسیٹا جائے اور اگر ڈی سی غلط ثابت ہوا تو اسے روڈوں پر بدین کی عوام کی جانب سے گھسیٹا جائے گا۔

    میں اپنی منتخب کیبینٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کے بدین میں تعنیات قصائی فوری طور پر ہٹائے جائیں۔

  • ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفرگوندل گرفتار

    ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفرگوندل گرفتار

    اسلام آباد: ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل نے گرفتاری دیدی، ایف آئی اے کی ٹیم نے سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایمپلائز اولڈ اہج بینیفٹ انوسٹمنٹ کے سابق چیئرمین ظفر گوندل لاہور ایف آئی اے کوکرپشن کےچھ کیسز میں مطلوب تھے، سپریم کورٹ نےظفرگوندل کی گرفتار نہ کرنےکی درخواست خارج کردی تھی،اورایف آئی اے کوانھیں گرفتار کرکے تفتیش کرنےکا حکم دیاتھا۔

    دورانِ سماعت ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ظفر گوندل تفتیش میں مطلوب ہیں اور انہوں نے ضمانت بھی نہیں کروائی، ایف آئی اے انہیں ہراساں نہیں کررہی بلکہ تفتیش کےلیے رابطہ کرتی ہے۔

    جس پر اعلیٰ عدالت نے حکم میں کہاتھا کہ ظفر گوندل ضمانت کرائیں اگرایسا نہیں ہوا تو پھر ایف آئی اے گرفتارکرکے تفتیش کرے۔

  • عمران خان الزام ثابت کریں یامعافی مانگیں، خورشید شاہ

    عمران خان الزام ثابت کریں یامعافی مانگیں، خورشید شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ نےعمران خان کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان مجھ پرکرپشن کاایک بھی الزام ثابت کردیں تو وہ سیاست ہمیشہ کیلئےچھوڑدیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پرقومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف سیدخورشید شاہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈرنے کہاہے کہ اگرپاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان ان پر لگائے گئے الزامات میں سے ایک بھی ثابت کردیں تو وہ سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے۔

    خورشید شاہ نےکہا کہ اگرعمران الزامات ثابت نہ کرسکے تو انہیں پوری قوم کے سامنے معافی مانگناہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان نےدھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیدخورشید شاہ پرکرپشن کیسز کا الزام لگا یاتھا۔

  • پاکستان بدامنی کے لحاظ سے دنیاکا تیسراغیرمحفوظ ملک قرار

    پاکستان بدامنی کے لحاظ سے دنیاکا تیسراغیرمحفوظ ملک قرار

    کراچی : ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں امن وامان کےلحاظ سے پاکستان کودنیا کا تیسراغیر محفوظ ملک قرار دیا گیا جس کی بنیادی وجہ حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی، کرپشن اورریڈ ٹیپ کلچر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق معیشت میں اصلاحات سے متعلق حکومت کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ اداروں کی کارکردگی کرپشن کے باعث خراب ہے۔ انفرااسٹرکچر خاص طور پر بجلی کا نظام پسماندہ ہے صحت اور تعلیم کے شعبےمیں بھی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔

    انڈیکس میں کُل ایک سو چوالیس ملکوں کا موازنہ کیاگیا تھا۔ مسابقتی انڈیکس میں پاکستان ایک سو انتیس نمبر پر رہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں گزشتہ سال کی نسبت چار درجے کا اضافہ ہوا۔

    بنیادی ضروریات کے حوالے سے پاکستان نے بہت کم نمبرز حاصل کئے ہیں اور بنیادی ضروریات کےانڈیکس میں پاکستان کا نمبر ایک سو چونتیسواں ہے۔

  • شہید بےنظیربھٹو یونیورسٹی لیاری،تباہی کے دہانے پر

    شہید بےنظیربھٹو یونیورسٹی لیاری،تباہی کے دہانے پر

    شہید جمہو ریت نا م سے قائم ہو نیوالی شہید بے نظیر بھٹو یو نیو رسٹی لیا ری، بد انتظا می ،نا اہلی اور مبینہ کرپشن کے سبب تباہی کے دہا نے پر پہنچ چکی ہے۔خستہ حا ل عمارت،طا لب علموں کی قلیل تعداد اور بد انتظامی کا راج ہے ۔یہ حا ل ہے بے شہیدنظیر بھٹو یو نیو رسٹی لیا ری کا،دو ہزار دس میں قا ئم ہو نیو الی یہ یو نیو رسٹی آج تبا ہی کے دہا نے پر پہنچ چکی ہے، کروڑو ں روپے کے ترقیا تی فنڈز ملنے کے با وجود عما رت اور اس میں مو جود فرنیچر بین ثبوت ہے کہ فنڈز کے ساتھ کیا ہوا۔

    جب سے یہ یو نیو رسٹی قائم ہو ئی ہے اس میں تعینات بیشتر اساتذہ ریٹا ئرڈ افراد ہیں۔ اس با ت کے شواہد بھی ہیں کہ محترم وائس چانسلر صا حب نے گھر کو یو نیو رسٹی سیکریٹریٹ ظا ہر کیا اور اس کی آرائش پر لاکھو ں رو پے خرچ کر ڈا لے۔ اس تما م صورتحا ل کا نتیجہ جو نکلنا تھا وہی نکلا یعنی تبا ہی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ شہید جمہو ریت کے نا م سے قائم اس یو نیو رسٹی پر اربا ب اقتدار بھر پور تو جہ دیں اور اسے شہید محترمہ نا م کے کے شایا ن شان عظیم تعلیمی ادارے میں تبدیل کیا جا ئے۔