Tag: کرپٹ سیاستدان

  • سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا مختصر عبوری تحریری فیصلہ جاری کر دیا

    سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا مختصر عبوری تحریری فیصلہ جاری کر دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس کا مختصر عبوری تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ تین صفحات پر مشتمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے ایئر مارشل (ر) اصغر خان کیس کا تین صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، اصغر خان کے قانونی ورثا کو بھی عدالت کی طرف سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”وہ رقم جو بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئی واضح نہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سپریم کورٹ”][/bs-quote]

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو پیسے دینے سے متعلق متعدد کارروائیاں کی گئیں، ایف آئی اے نے ایک حتمی رپورٹ بھی جمع کرائی ہے۔

    رپورٹ میں لکھا ہے کہ اہم گواہوں کے بیانات میں خلا ہے، بیانات آپس میں مطابقت ہی نہیں رکھتے۔ عدالتی فیصلے میں ایف آئی اے کی رپورٹ میں سے متعلقہ پیرا بھی فیصلے کا حصہ بنا دیا گیا۔

    سپریم کورٹ کے مطابق حقیقت سے واقف افراد کو رسیدوں، ادائیگیوں کے طریقے یا وقت کا علم نہیں ہے، وہ رقم جو بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئی واضح نہیں، متعلقہ بینکوں نے گزشتہ چوبیس سال کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے اصغر خان کیس بند کرنے کی سفارش کردی


    سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس اصغر خان نے دائر کیا جوا نتقال کر چکے ہیں۔ دریں اثنا اصغر خان کے قانونی ورثا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے سماعت ایک ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی۔

    یاد رہے کہ 29 دسمبر 2018 کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے ناکافی شواہد کی وجہ سے عدالت سے کیس بند کرنے کی استدعا کی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے کے پاس اتنے شواہد نہیں ہیں کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف فوجداری کارروائی ہو سکے، جن سیاست دانوں پر الزام تھا، انھوں نے رقم کی وصولی سے انکار کر دیا ہے۔

  • برازیل حکومت نے کرپٹ سیاستدانوں اور افسران سے کروڑوں ڈالر نکلوالئے

    برازیل حکومت نے کرپٹ سیاستدانوں اور افسران سے کروڑوں ڈالر نکلوالئے

    ساؤپالو: برازیل میں کرپشن کے خلاف ’آپریشن کار واش‘ کے نام سے جاری کارروائی میں درجنوں اعلٰی اہلکار اور سیاست دانوں کو گرفتار کیا گیا۔

    برازیل میں کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، برازیل میں کرپشن کیخلاف کار واش کے نام سے کارروائی کے دوران درجنوں اعلیٰ اہلکاروں اور سیاستدانوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

    برازیل کی حکومت کا کہنا ہے کہ بدعنوان سرکاری ملازمین، سیاست دانوں، تاجروں اور صنعت کاروں کی طرف سے سوئس بینکوں میں جمع کئے گئے سرمائے سے بارہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ملک واپس لائے گئے ہیں۔

    برازیل کی وزارتِ قانون نے کہا ہے اس رقم کا زیادہ تر حصہ سرکاری آئل کمپنی پیٹروبار سے خورد برد کر کے ملک سے باہر لے جایا گیا تھا،حکام کا کہنا ہے خورد برد کئے جانے والے سرمائے کا کچھ حصے رشوت اور انتخابی مہم میں استعمال کیا گیا۔