Tag: کرپٹ عناصر

  • برطانیہ کا کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان

    برطانیہ کا کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان

    لندن: برطانیہ نے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کرپٹ عناصر کے خلاف اعلان کے ساتھ برطانوی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اب کرپشن کا پیسہ برطانیہ لانے والوں کو ہدف بنایا جائے گا۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں پانچ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، کرپشن غریب ممالک کے عوام کو مزید افلاس میں دھکیل دیتی ہے، یہ کرپشن غریب ملکوں میں جمہوریت کے لیے زہر ہے۔

    حکومت پاکستان نے بھی برطانوی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی عدالتوں نے کرپشن پر سزائیں دیں، لیکن وہ سزا سے بچنے کے لیے لندن میں چھپے ہوئے ہیں۔

    شہباز گل نے کہا دیر آید درست آید، نواز شریف جیسے عناصر اپنے ممالک سے پیسہ چوری کر کے برطانیہ لے کر گئے، ایسے افراد ہی غربت اور پس ماندگی کی اصل وجہ ہیں، یہ لوگ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

    انھوں نے کہا پاناما جیسے اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد خود برطانیہ میں عوام کا ایسے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کے لیے شدید دباؤ ہے۔

  • نیب نے ایک سال میں کتنی رقم ریکور کی؟

    نیب نے ایک سال میں کتنی رقم ریکور کی؟

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے گزشتہ ایک سال میں مختلف کیسز میں کرپٹ عناصر سے کتنی رقم ریکور کی، رپورٹ جاری ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کے ایکشنز پر اگر ایک جانب سیاسی سطح پر تنقید جاری ہے تو دوسری طرف ایک سال میں نیب نے 137 ارب کی لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی 91 ارب روپے کی ریکوری کے ساتھ سب سے آگے ہے، صرف جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے 23 ارب برآمد کیے ہیں۔

    3 جی 4 جی لائسنس اور ہاؤسنگ فراڈ میں بھی نیب راولپنڈی نے بھاری رقوم برآمد کی ہیں۔

    دوسری طرف نیب لاہور 30 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، نیب کراچی نے 3300 ملین سے زائد رقم برآمد کی، نیب سکھر نے 9400 ملین سے زیادہ رقم برآمد کی۔

    نیب کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر سے رقم پلی بارگین اور رضا کارانہ واپسی کی مد میں برآمد کی گئی، نیب نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری خزانے سے لوٹی گئی رقم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو لوٹائی جا چکی ہے۔

    نیب کے مطابق ہاؤسنگ فراڈ میں برآمد کی گئی رقم متاثرین میں واپس تقسیم کی جا رہی ہے۔

  • سندھ کے مختلف محکموں میں کرپٹ عناصر کی گرفتاریوں کے فیصلے

    سندھ کے مختلف محکموں میں کرپٹ عناصر کی گرفتاریوں کے فیصلے

    کراچی: اینٹی کرپشن سندھ کی کمیٹی ون کے اجلاس میں کرپٹ عناصر کے خلاف بڑے فیصلے کیے گئے ہیں، سندھ کے مختلف سرکاری محکموں میں کرپٹ عناصر کو گرفتار کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے اسکول ایجوکیشن، یونی ورسٹی اور بورڈز سمیت کئی محکموں میں بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے، اینٹی کرپشن کمیٹی نے گرفتاریوں کا فیصلہ کرتے ہوئے گھپلوں میں ملوث پروجیکٹ ڈائریکٹر کامران آصف سمیت ٹھیکیدار کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

    کمیٹی نے گھوسٹ اساتذہ کے کیس میں 17 مقدمات درج اور 76 افراد کی گرفتاری کا حکم بھی دیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ محکمہ یونی ورسٹی بورڈ میں ملوث 22 افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر کے بعد نیب ٹیم کا عبدالرزاق بہرانی کے گھر پر چھاپہ

    محکمہ خوارک میں بد عنوانیوں میں ملوث 10 افسران کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ ہوا ہے، اسپورٹس کمپلیکس سے متعلق طاہر درانی سمیت 9 افسران کی گرفتاری کی منظوری دی گئی ہے۔

    سندھ بلوچ سوسائٹی میں گھپلوں میں بھی 9 عہدیداروں کو گرفتار کرنے کی منظوری دی گئی۔

    ادھر اینٹی کرپشن ایسٹ نے صحت کی سہولت کے نام پر بھتہ وصولی کی متعدد شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ایف ٹی سی پر چھاپا مارا، ڈپٹی ڈائریکٹر ضمیر عباسی نے کہا کہ شکایات سندھ کے تمام دفاتر کے خلاف موصول ہوئیں، انسپکشن اور سرٹیفکیٹ کے نام پر بھتہ وصولی کی جاتی تھی۔

    انھوں نے کہا ہیلتھ کیئر کمیشن کے بجٹ میں خورد برد کے شواہد ملے ہیں، افسران بدعنوانی میں ملوث ہیں، چھاپے میں تمام متعلقہ ریکارڈ ضبط کر کے سیل کر دیا گیا، متعلقہ افسران کو بیانات کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے۔

    اینٹی کرپشن نے سی ای او منہاج قدوائی سمیت 5 افراد کو نوٹس جاری کیے، جس پر منہاج قدوائی کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن سے آفیشل ڈیل کی جائے گی۔

  • خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خلاف آپریشن، 5 ماہ میں 5 کروڑ وصول، 36 ملزمان گرفتار

    خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خلاف آپریشن، 5 ماہ میں 5 کروڑ وصول، 36 ملزمان گرفتار

    پشاور: محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے بد عنوانی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ماہ میں کرپٹ عناصر سے 5 کروڑ وصول کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا میں اینٹی کرپشن کا محکمہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران متحرک رہا، جنوری سے اب تک 15 ایف آئی آر درج جب کہ 36 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    کرپٹ عناصر سے 5 ماہ میں 5 کروڑ روپے وصول کیے گئے، اس عرصے میں 3 افراد پر جرم ثابت ہوا جنھیں سزائیں سنائی گئیں۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 27 کیس، 356 انکوائریاں اور 1052 شکایات نمٹائی گئیں، جب کہ 98 کیسز، 1634 انکوائریاں اور 1879 شکایات زیر تفتیش ہیں۔

    اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ سب سے زیادہ شکایات 504 محکمہ مال کے خلاف ہیں، دوسرے نمبر پر 311 شکایات محکمہ آب پاشی، 159 شکایات سی اینڈ بلیو کے خلاف ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا: وزیر اعظم

    حکام نے مزید بتایا کہ احتساب کمیشن کے خاتمے کے بعد 547 شکایات اینٹی کرپشن کے حوالے کیے گئے، 146 شکایات پر کارروائی مکمل کی گئی جب کہ 401 پر کارروائی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، قومی اداروں کی تنظیم نو کا عمل ڈی ریل نہیں ہوگا، پاکستان تیزی سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، قوم کرپشن اور غربت سے نجات چاہتی ہے، مایوس نہیں کریں گے۔

  • ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے، عثمان بزدار

    ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکناہوگا، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کرپشن کے کینسر نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیاہے، کرپشن کرنیوالے عناصر  ملک و قوم کے مجرم ہیں، انھی عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھےگیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا حکومت نے ملک میں کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے، ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکناہوگا، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں، عثمان بزدار

    یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق کہا تھا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں، کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں، کرپشن کرنے والے عوام اور ملک سے غداری کرتے ہیں، حکومت کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے۔

    اس سے قبل زیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی شفافیت اور طرز حکمرانی سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، مثبت اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، ’کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔

  • نیب کرپٹ عناصر کے خلاف آزادانہ طور پرکام کررہا ہے‘  فواد چوہدری

    نیب کرپٹ عناصر کے خلاف آزادانہ طور پرکام کررہا ہے‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کرپشن کے مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر کے خلاف آزادانہ طور پر کام کر رہا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو نیب کو کرپشن کے مقدمات میں ملوث افراد کی گرفتاری سے نہیں روکنا چاہیے۔

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو احتجاجی مظاہروں کی بجائے آئینی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اگر 90 افراد نے ریکوزیشن پردستخط کیے ہیں تو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔

    حکومت کرپشن ناقابل برداشت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے‘ فواد چوہدری

    یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپشن سے متعلق حکومت کی پالیسی زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔

    بڑے کرپٹ لوگوں کو گردنوں سے پکڑیں گے‘ فواد چوہدری

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پاکستان لوٹا ان کی جائیدادیں نیلام ہونی چاہئیں، بڑے کرپٹ لوگوں کو گردنوں سے پکڑیں گے۔

  • ملک کو لوٹنے والوں کوعوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے،وزیراعظم کی ہدایت

    ملک کو لوٹنے والوں کوعوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے،وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی وزرا کو کرپشن کیخلاف ٹاسک سونپ دیا اور ہدایت کی ملک کو لوٹنے والوں کوعوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کرپٹ عناصر کے گرد شکنجہ سخت کرنے کے مشن پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اورصوبائی وزرا کو کرپشن کیخلاف ٹاسک سونپ دیا۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی وزرا اور پارٹی قیادت کرپشن کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کریں اور ملک کو لوٹنے والوں کو عوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن کیخلاف ایک ہونے والی جماعتوں کے خلاف مہم شروع کی جائے گی، لوٹی دولت واپس لاکرعوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پرخرچ کی جائے گی، ملک وقوم کی دولت لوٹنےوالوں کےخلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے گی۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت قانون نے ایکشن لیتے ہوئے احتساب کیلئے مسودہ تیار کرلیا ہے، احتساب کے قانون کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : کرپٹ لوگ سن لیں،کسی ایک کونہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم 

    یاد رہے گزشتہ روز عمران خان نے وزیراعظم بننے کی بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرپشن کے خلاف کارروائیاں بغیر دباؤ کے جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کرپٹ لوگ سن لیں، کسی ایک کو نہیں چھوڑیں گے، ہم پوری طرح کرپشن کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے’’وسل بلو‘‘اور’’گواہ کے تحفظ‘‘کا قانون بنا کر قوم کو خوشخبری دیں گے، کرپشن کی جوبھی نشاندہی کرے گا، ملک اور اپنا دونوں کا فائدہ کرے گا، دس ارب کی کرپشن کی نشاندہی کرنے والا دو ارب کما سکتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر 10 ہزار پراپرٹیز پکڑی ہیں جس کی تفتیش کی جا رہی ہے، پچھلے 4 سال میں دبئی میں پاکستانیوں نے 900 ارب روپے کی پراپرٹیز لیں، ہم قرضے لیتے پھر رہے ہیں، 5 سال میں 35 ارب کا قرضہ لیا، منی لانڈرنگ روک لیتے تو ہو سکتا ہے قرضہ نہ لینا پڑتا۔

  • کرپٹ عناصر کی نشاندہی کرنے والوں کو تحفظ دیا جائے، شاہ سلمان

    کرپٹ عناصر کی نشاندہی کرنے والوں کو تحفظ دیا جائے، شاہ سلمان

    ریاض: سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سرکاری اداروں میں تعینات افسران کی بدعنوانیاں بے نقاب کرنے  کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مالیاتی اور انتظامی بدعنوانیوں کی نشاندہی اور شکایات کرنے والے سرکاری ملازمین کو مناسب تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی تاکہ بعد میں افسران انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنائیں۔

    کرپشن کی روک تھام کے حوالے بنائے جانے والے سرکاری ادارے کے سربراہ ڈاکٹر خالد المہیسن کا کہنا تھا کہ ’خادم الحرمین الشریفین نے بڑھتی ہوئی کرپشن کی روک تھام  کے لیے فوری طور پر اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    مزید پڑھیں: امیرترین شہزادے کی گرفتاری، سعودی اسٹاک مارکیٹ ہل گئی

    اُن کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان نے خصوصی طور کرپشن کی فوری روک تھام کے لیے اور اس کی نشاندہی کرنے والے سرکاری ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت اب وزارت شکایت درج کرانے والے ملازمین اور شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

    ڈاکٹر خالد کا کہنا تھا کہ ’سعودی حکومت مملکت سے ہر قسم کی کرپشن ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اس لیے گذشتہ برس فیصلہ کیا گیا کہ کوئی طاقت ور ہی شخص کیوں نہ ہو اُسے کسی قسم کی کوئی رعایت نہ دی جائے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کھرب پتی سعودی شہزادے ولید بن طلال کو رہا کر دیا گیا

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’سعودی حکومت کے ویژن 2030 میں ترمیم کرتے ہوئے اب اس چیز کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ جو لوگ کرپٹ عناصر کو بے نقاب کریں گے انہیں حکومت سرکاری طور پر ہر قسم کا تحفظ فراہم کرے گی تاکہ معاشرے سے کرپشن کو ختم کیا جاسکے‘۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس سعودی شہزادے شاہ سلمان کی ہدایت پر انسداد دہشت گردی فورس بنائی گئی تھی جس نے پہلے مرحلے میں کارروائی کرتے ہوئے 11 بااثر ارب پتی شہزادوں کو گرفتار کیا تھا جنہیں قانون کے مطابق سزائیں بھی دی گئیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کریں گے، چئیرمین نیب

    کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کریں گے، چئیرمین نیب

    لاہور: چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میں تھانہ کلچر برداشت نہیں کیا جائے گا، کرپٹ عناصر سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت برآمد کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نیب کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے لاہور نیب بیورو کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، نیب کو کسی فرد، صوبے یا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے انتقام کیلئےنہیں بنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ نیب میں تھانہ کلچر برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی اپروچ اور سفارش پر یقین نہیں رکھتا، ہماری پالیسی صرف قانون کےتابع ہے، نااہل اور قانون شکن افسران کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔

    چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو نیب کے کام میں اب انصاف ہوتا نظرآئےگا، پاکستان 84 ارب ڈالر کا مقروض ملک ہے، کرپٹ عناصر سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔

    چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ ادارے کی وفاداری صرف ریاست پاکستان سے ہے، کسی ملزم کی تذلیل ہمارا اختیارنہیں ہے، اور نہ ہی قومی احتساب بیورو سیاسی انتقام کا ادارہ ہے، نیب کرپٹ افراد سے قانون کے مطابق نمٹے گا۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ 25مقدمات تفتیش کے مراحل سے گزر رہے ہیں، نیب لاہور میں اس وقت میگا کرپشن کا صرف ایک کیس رجسٹر ہے، انہوں نے نیب افسران پر زور دیا کہ وہ کرپشن کی قوتوں کےخلاف سینہ سپر ہوجائیں۔

    چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ بےداغ ماضی کی وجہ سے مجھےاتفاق رائے سےچیئرمین نیب بنایا گیا ہے۔