Tag: کرک

  • کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ،  10 افراد جاں بحق

    کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق

    کرک : انڈس ہائی وے پر میٹھا خیل کے قریب تیز رفتار ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرک میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں انڈس ہائی وے پر میٹھا خیل کے قریب ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم ہوا۔

    جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جانبحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار کوچ ڈی آئی خان سے پشاور جا رہی تھی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو اورمقامی افراد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم

    ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد زیرعلاج ہے تاہم زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک میں زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں کرک میں تحصیل بانڈہ کے علاقے میں طوطکی موڑ پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم

    مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم

    کرک: تحصیل بانڈہ کے علاقے میں طوطکی موڑ پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرک میں ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسافرکوچ پشاور سے بنوں جبکہ کار بنوں سے پشاور جارہی تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    اس سے قبل بھی جامشورو نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    جامشورو ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے قریب کوچ اور ٹریلر میں ٹکر ہوگئی تھی، ٹریفک حادثے میں کوچ میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا، کوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی۔

    کراچی : ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا

    حادثے میں جاں بحق 60 سالہ مشتاق حسین کا تعلق پشاور سے ہے، حادثے کے بعد مسافر کوچ اور ٹریلر کو پولیس نے تحویل میں لے لیا گیا جبکہ دونوں ڈرائیور فرار ہوگئے۔

  • کرک : سی ٹی ڈی اور پولیس کا  مشترکہ آپریشن ، 5 شر پسند ہلاک

    کرک : سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ، 5 شر پسند ہلاک

    کرک : سی ٹی ڈی اور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر بھی بتایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے میر کلام کے پہاڑی سلسلے میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کاروائی کی ہے جسکے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    تفصیلات کے مطابق کرک کے تحصیل بانڈہ داود شاہ کے علاقے میرکلام میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر پہاڑی سلسلے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    جس میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جن کی موقع پر شناخت نہ ہوسکی۔

    پولیس اور سی ٹی ڈی نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم مارے جانے والے دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر بھی بتایا جا رہا ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق یا تردید نہ ہو سکی۔

    دوسری جانب سخت مقابلے کے بعد علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا پولیس زرائع کے مطابق سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے جس میں پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔

  • کرک : پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3  اہلکار شہید، 5 زخمی

    کرک : پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 5 زخمی

    کرک : بہادر خیل میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور5 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے ضلع کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

    شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ بہادر خیل شہید اہلکاروں میں عدنان اور نقیب اللہ شامل ہیں، شہید ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں صدام، تیمور، الیاس، جنید اور سعید شامل ہیں تاہم زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اور پشاور ریفر کردیا گیا، ایلیٹ فورس کی پلاٹون کرک میں تعینات تھی۔

    آئی جی کے پی نے کرک میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، امن کے قیام کیلئےخیبرپختونخواپولیس قربانی کیلئےتیارہی اور شہدا کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا تھا۔

    ترجمان کا بتانا تھا کہ خوارجیوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خودکش بمباروں سمیت 5 خوارج مارے گئے تھے۔

  • کرک :  تیز رفتار  ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا، 12  افراد جاں بحق ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    کرک : تیز رفتار ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا، 12 افراد جاں بحق ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    کرک : امبیری کلہ میں تیز رفتار ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا، حادثے میں بارہ افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے تاہم اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرالر پر رکھا کنٹینر مسافر کوچ پر گرا، کئی گاڑیاں زد میں آئیں، جس کے بعد ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرک میں حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور حادثے کے زخمی مسافروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی ٹریفک حادثے کی تفصیلات طلب کرلیں اور محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن امداد کی فراہمی کی ہدایات جاری کردیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے ہلال احمر کی ٹیموں کو امدادی سرگرمیوں کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پی پی کارکنوں کوامدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور خون کے عطیات دینے کی بھی ہدایت کی۔

  • کرک میں شہید 3 جوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    کرک میں شہید 3 جوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    کرک میں شہید 3 جوانوں کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں فوج کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ کرک میں جام شہادت نوش کرنے والے 3 جوانوں کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد بھی جنازے میں شریک تھی۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ تینوں جوان 6 اور 7 جنوری کو دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

    38 سالہ شہید لانس حوالدارعباس علی کا تعلق ضلع غذر سے تھا، 37 سالہ شہید نائیک محمد نذیر کا تعلق ضلع اسکردو سے تھا، 37 سالہ شہید نائیک محمد عثمان کا تعلق ضلع اٹک سے تھا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔

  • نشے کے عادی شخص نے اپنے ہی گھر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

    نشے کے عادی شخص نے اپنے ہی گھر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

    کرک کے علاقے میں نشے کے عادی شخص نے اپنے ہی گھر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرک پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے بھائی، بھابھی اور بچی کو قتل کردیا ہے، جبکہ 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل شیخوپورہ میں گھر میں داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل کردیا جبکہ حملے میں بیوی، سالی اور ساس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ماچھی کیاسٹاپ کے قریب گھر میں داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ہتھوڑے کے وار سے اپنی بیوی،سالی اور ساس کو بھی زخمی کیا۔.

    کراچی : سرجانی یوسف گوٹھ میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو واردات کے ایک گھنٹے کے اندر گرفتارکرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کرک اور  بنوں میں  پولیو ٹیم  پر حملہ، ایک  پولیس اہلکار شہید، ورکر زخمی

    کرک اور بنوں میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، ورکر زخمی

    پشاور : کرک اور بنوں میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک پولیو ورکر اور اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرک، بنوں اور لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کرک میں بانڈہ داؤد شاہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا۔

    حملے میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور پولیو ورکر زخمی ہوا اور حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔

    بنوں میں تھانہ صدر کی حدود میں پولیو اہلکار پر فائرنگ کی گئی، جس سے اہلکار حیات اللہ خان زخمی ہوگیا۔

    حیات اللہ کے خاندان کی پرانی دشمنی ہے تاہم مسلح حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔

    لکی مروت میں تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے انسداد پولیو ٹیم سے سامان چھین لیا، پولیس کا کہنا ہے سامان چھیننے کے بعد دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم کو چھوڑ دیا، انسداد پولیو ٹیم ڈیوٹی کے بعد مقامی اسپتال واپس جا رہی تھی۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کرک پولیو ٹیم پر حملے کی اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور حملہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی افسوس ہوا۔

    فیصل کریم کا کہنا تھا کہ زخمی پولیو ورکر کو ہر ممکن علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے، پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے۔

    چئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بنوں،کرک میں پولیوٹیموں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے گورنر کے پی سے رپورٹ طلب کرلی۔

    پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ پولیو ورکرزاور ٹیم کی سکیورٹی پرمامور پولیس اہلکارکی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیومہم کی کامیابی کیلئےپولیوورکرزکاتحفظ انتہائی ضروری ہے، خیبرپختونخواحکومت پولیوورکرز کے تحفظ اورمہم کی کامیابی کو یقینی بنائے۔

  • کرک: زہریلی لسی پینے سے 30 افراد متاثر

    کرک: زہریلی لسی پینے سے 30 افراد متاثر

    کرک:صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کرک میں زہریلی لسی پینے سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرک میں تخت نصرتی کجےعلاقے گنڈیری خٹک میں زہریلی لسی پینے سے تیس سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، متاثرہ افراد میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    ایم ایس ڈاکٹر قدوس نے بتایا کہ اب تک 20 متاثرہ افراد اسپتال لائے جا چکے ہیں۔

    دوسری جانب اوکاڑہ میں مضر صحت دہی کھانے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ریسکیو اہلکاروں نے 10 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

    اس سے قبل رواں سال مارچ میں لاڑکانہ کے گاؤں حبیب بگھیو میں ایک تقریب میں بریانی کھانے سے 168 افراد بیہوش ہوگئے تھے جن میں 6 بچے اور 20 خواتین بھی شامل تھے، تمام افراد کو فوری طبی امداد کے لیے چانڈکا میڈیکل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا تھا۔

  • خیرپور اور کرک میں دو مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

    خیرپور اور کرک میں دو مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

    خیرپور: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور اور کرک میں دو مختلف حادثات میں باپ بیٹے سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں ببرلو کے قریب صبح سویرے تیز رفتار کار الٹنے سے چارافراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق کار سوار فیملی کراچی سے پنجاب جا رہی تھی۔

    دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کرک کےگرگری میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے اسپتال کے اسپتال منتقل کر دیں، قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل فیصل آباد کے علاقے کھدر والا میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ سمندری کے قریب کھدر والا کے مقام سے گزرنے والے ایم تھری موٹروے پر اس وقت پیش آیا تھا جب خانیوال سے قصور جانے والی کار اچانک ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر ٹریلر سے جا ٹکرائی تھی۔