Tag: کرکٹر احمد شہزاد

  • کرکٹر احمد شہزاد  وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے

    کرکٹر احمد شہزاد وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے

    سیالکوٹ : کرکٹر احمد شہزاد بھی وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے اور وزیراعظم کے اقدام کو وقت کی ضرورت قرار دیا، عثمان ڈار نے کہا خوشی ہے کہ عوامی سطح پر شعور بڑھ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کی سیالکوٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں احمد شہزاد نے ٹائیگر فورس کی زبردست پذیرائی پر عثمان ڈار کو مبارکباد دی۔

    احمد شہزاد نے وزیراعظم کے اقدام کو وقت کی ضرورت قرار دیا جبکہ عثمان ڈار نےاحمد شہزاد کو ٹائیگر فورس کی خصوصی کیپ بھی پہنائی اور ٹائیگر فورس کی اعزازی ممبر شپ بھی دی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ عوامی سطح پر شعور بڑھ رہا ہے، مزید لوگ بھی قومی مہم میں شامل ہوکرہمارےہاتھ مضبوط کریں۔

    یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد نے وزیراعظم کی ٹائیگر فورس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اگر چاہیں تو مجھ سے بھی خدمات لے سکتے ہیں‘۔

    خیال رہے وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں آپریشنل کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی طرح کورونا وائرس پاکستان کیلئےبھی بڑا چیلنج ہے ،برطانیہ جیسے ملک کے وزیراعظم نے والنٹیئر فورس کی اپیل کی، اسی طرح ٹائیگرز فورس رضاکارانہ طورپر ایڈمنسٹریشن کی مدد کرے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹائیگرزفورس مشکل وقت میں ملک کیلئے جہاد لڑےگی، ٹائیگرز فورس میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کا مشکور ہوں۔

  • کرکٹر احمد شہزاد امجد صابری کے گھرپہینچ گئے، اظہار تعزیت

    کرکٹر احمد شہزاد امجد صابری کے گھرپہینچ گئے، اظہار تعزیت

    کراچی : قومی ٹیم کے کرکٹر احمد شہزاد نے مقتول امجد صابری کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے، احمد شہزاد نے بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اورامجد صابری کے بیٹے محب علی کو اپنی ٹی شرٹ بھی دی۔

    ahmed-post-1

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کرکٹر احمد شہزاد نے لیاقت آباد میں مقتول امجد صابری کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے چھوٹے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے علاوہ اسے اپنی گرین شرٹ کا تحفہ بھی دیا۔

    ahmed-post-2

    اس موقع پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ امجد صابری پاکستان کا بہت بڑا نام تھے، میں خصوصی طور پر امجد صابری کے چھوٹے بیٹے سے ملنے آیا ہوں۔ اس کو جب پہلی بار ٹی وی پر دیکھا تو بڑا دکھ ہوا۔

    ahmed-post-3

    انہوں نے کہا کہ اگر میرے آنے سے امجد صابری کے بچوں کو تھوڑی سی بھی خوشی ہوئی تو آتا رہوں گا۔ واپسی پر احمد شہزاد نے امجد صابری کے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیلی اور اس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔