پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو بھارت زیادہ دباؤ میں ہوگا۔
اے آر وائی نیو کے اسپورٹس اسپیشل شو ’ ہر لمحہ پُرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پریشر میں نہیں ہوگی، ہماری ٹیم بہت مشکل حالات سے یہاں تک پہنچی ہے۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران بہت سی چیزیں ہماری ٹیم کے فیور میں ہے، امید ہے پاکستان اپنا اگلا میچ جیت جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے تو پاکستان ٹیم پر زیادہ پریشر نہیں ہوگا، البتہ بھارتی ٹیم زیادہ پریشر میں کھیلے گی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف 11 نومبر بروز ہفتے کو کھیلے گی۔