Tag: کرکٹر حسن علی

  • کرکٹر حسن علی کی اپنی  ہونے والی دلہن  کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    کرکٹر حسن علی کی اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    دبئی : کرکٹر حسن علی کا اپنی ہونےوالی دلہن کےساتھ فوٹو شوٹ منظر عام پر آ گیا ، حسن آج بھارتی لڑکی سامعیہ آرزوکےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالرحسن علی نے نکاح سے قبل اپنی ہونے والی دلہن سامعیہ آرزو کےساتھ برج خلیفہ دبئی کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا۔

    حسن علی کی شادی کی تقریبات بھی دبئی میں جاری ہیں، گزشتہ روز حسن علی کی رسم حنا پردوستوں نے خوب شغل کیا، شاداب خان نے بھی حسن علی کو  مہندی لگائی، فوٹو شوٹ میں حسن علی نے مہندی رنگ کا کرتا زیب تن کیا۔

    حسن علی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی کے صحرا میں مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی وکٹ اڑانے کے بعد اپنے مشہوراسٹائل سے تصاویر بھی بنوائیں۔

    دوسری جانب فاسٹ بولرحسن علی کے نکاح کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں ، حسن آج بھارتی لڑکی سامعیہ آرزوکےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، نکاح کی تقریب آج دبئی میں ہوگی۔

    مزید پڑھیں : کرکٹر حسن علی نے نکاح کی تیاریاں شروع کردیں

    نکاح سے پہلے حسن کی والدہ نے ہونیوالی بہو کو شاپنگ پر بھی لےگئیں اورجیولری پسند کروائی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل حسن علی نے فٹنس ٹیسٹ اور کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی تھی، نکاح کی مصروفیات کے باعث وہ فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے، اس سے قبل ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں۔

  • بیٹے سے کہا تھا مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا، والد حسن علی

    بیٹے سے کہا تھا مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا، والد حسن علی

    لاہور: قومی کرکٹر حسن علی کے والد نے کہا ہے کہ بیٹے کو آج صبح فون کرکے کہا تھا کہ میچ ضرور جیتنا اور انگلش کپتان مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا، اللہ نے میری عزت رکھ لی۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ اللہ کی بڑی کرم نوازی ہے، آج صبح بیٹے کو فون کیا تو بیٹے نے اچھی کارکردگی کے لیے دعا کرنے کا کہا، جواب میں، میں نے بیٹے سے کہا کہ مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا کیوں کہ وہ ٹیم کا کپتان ہے۔


    انہوں نے بتایا کہ بیٹے نے جواب میں یقین دلایا کہ وہ کوشش کرے گا، اللہ نے میری عزت رکھ لی اور بیٹے نے مورگن کو آؤٹ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلائی۔

    والدہ نے کہا کہ دن رات بیٹے کے لیے دعائیں کرتے ہیں بیٹے نے ہماری اور پورے پاکستان کی عزت رکھ لی۔


    یہ پڑھیں: چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا


    خیال رہے کہ حسن علی نے نہ صرف انگلشن کپتان مورگن کو آؤٹ کیا بلکہ مین آف دی میچ بھی قرار پائے اور پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    میچ جیتنے سے قبل ہی پاکستان اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں مین آف دی میچ قرار دیے گئے قومی کرکٹر حسن علی کے گھر خوشی کا سماں بندھ گیا، لوگ جمع ہوگئے اور اہل خانہ کو مبارک باد دی۔

    یہ پڑھیں: حسن علی کا چیمپئنز ٹرافی میں نیا ریکارڈ

    انہوں نے اس ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بالر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔